بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
اجزاء:-
▪ میدہ 1-1/2 کپ
▪ نمک 1 چائے کا چمچ
▪ اجوائن 1/2 چائے کا چمچ
▪ تیل 3 کھانے کے چمچ
▪ پانی گوندھنے کےلیے
ترکیب:-
اجزاء آپ نے نوٹ کر لئے ہیں تو چلئیےپہلے آٹا گوندھ لیتے ہیں۔ ایک پیالے میں آٹا، نمک، تیل اور کٹی ہوئی اجوائن کو پہلے ہاتھ سے مکس کر لیں۔
اب تھوڑا تھوڑا پانی شامل کر کے آٹے کو تھوڑا سخت گوندھ لیں۔ پھر اسے ڈھک کر رکھ دیں۔
اب آپکو سبزیوں کے سموسوں کی فلنگ کا بتاتے ہیں۔ آپ اپنی مرضی، آسانی اور پسند کے مطابق کوئی سی بھی سبزی لے سکتے ہیں۔
-:اجزاء
آلودرمیانے 4 عدد ▪
مٹر 1/3 کپ۔ ▪
پیاز درمیانہ 1 عدد۔ ▪
شملہ مرچ 1 عدد۔ ▪
گاجر 1 عدد بڑی ▪
مٹر 1/3 کپ۔ ▪
پیاز درمیانہ 1 عدد۔ ▪
شملہ مرچ 1 عدد۔ ▪
گاجر 1 عدد بڑی ▪
آلوؤں کو دھو کر ابلنے کے لیے میں نے رکھ دیا ہے۔ میں یہاں فروزن مٹر استعمال کر رہی ہوں۔ آپ تازہ مٹر بھی لے سکتے ہیں۔ انکو بھی میں تھوڑے سے نمک ملے پانی کے ساتھ ابال لوں گی۔ گاجر کو میں نے چھیل کر جولین میں کاٹ لیا ہے۔ پیاز اور شملہ مرچ کو بھی باریک باریک کاٹ لیا ہے۔ جیسا کہ آپ اوپر والی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔
نمک حسب ذائقہ ▪
چکن پاؤڈر 1 کھانےکاچمچ۔ ▪
کلونجی 1/4 چائے کا چمچ۔ ▪
زیرہ 1/2 چائے کا چمچ۔ ▪
کٹی لال مرچ حسب ذائقہ۔ ▪
لال مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ۔ ▪
تیل فرائی کے لیے۔ ▪
سرونگ کے لیے:-
پودینے کی چٹنی۔ ▪
میٹھی چٹنی۔ ▪
کلونجی 1/4 چائے کا چمچ۔ ▪
زیرہ 1/2 چائے کا چمچ۔ ▪
کٹی لال مرچ حسب ذائقہ۔ ▪
لال مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ۔ ▪
تیل فرائی کے لیے۔ ▪
سرونگ کے لیے:-
پودینے کی چٹنی۔ ▪
میٹھی چٹنی۔ ▪
چلیں آپ کو فلنگ کا طریقہ بتا دوں۔ سب سے پہلے میں نے آلووں کو دھو کر ابلنے کے لیے رکھ دیا ہے۔ ایک علیحدہ چھوٹی سی دیگچی میں مٹروں کو بھی تھوڑے سے نمک ملے پانی کے ساتھ چولہے پر چڑھا دیا ہے۔ تاکہ مٹر اور آلو دونوں اچھی طرح گل جائیں۔
اب ایک فرائنگ پین میں تھوڑا سا تیل گرم کر کے اس میں کلونجی اور جولین میں کٹی گاجر کو میں نے سوتے کر لیا ہے۔ تاکہ گاجر کا کچا پن ختم ہو جائے۔
مٹر ابل گئے تھے تو میں انکو ایک پیالے میں نکال لیا ہے۔ اسکے ساتھ میں نے سوتے کی ہوئی گاجر، پیاز اور شملہ مرچ کو بھی شامل کر کے مکس کر لیا ہے۔
آلوؤں کو میں نے چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیا ہے۔ ساتھ ہی اس میں سبزیاں اور مصالحہ جات کو شامل کر کے سموسوں کے فلنگ تیل کر لی ہے۔
سموسے بنانے کا جب آٹا تیار ہو جائے تو اسے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں۔ اب ایک پیڑے کو لے کر سوکھے آٹے کے مدد سے پتلی سی روٹی بیل لیں۔ اب اس روٹی کو چھری کی مدد سے درمیان میں سے دو حصوں میں کاٹ لیں۔ اس طرح ایک روٹی کے ہمارے دو سموسے بنیں گے۔
اب روٹی کے کاٹے گئے دو حصوں میں سے ایک حصے کو لے کر فولڈ کریں جیسا کہ اوپر کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ اب فولڈ کئے گئے حصے پر انگلی کی مدد سے پانی لگائیں۔اور اس پر دوسرے حصے کو رکھ کر ہلکا سا دبائیں۔
اس طرح ہماری سموسے کی شیپ تیار ہو گئ ہے۔
باقی سموسے کا جو حصہ بچ گیا ہے ۔ اس پر برش یا انگلی کی مدد سے پانی لگائیں۔ دوسرے حصے کو رکھ کر ہلکا سا دبائیں۔ تاکہ سموسے کے کون اچھی طرح سے بند ہو جائے۔ تاکہ فرائی کرتے ہو ئے ہماری فلنگ باہر نہ نکلے۔
اسی طرح میں نے باقی کے تمام سموسے بھی تیار کر لئیے ہیں۔
اب ایک کڑاہی میں تیل کو گرم کریں۔ آپ کوئی سا بھی ویجٹیبل آئل لے سکتے ہیں۔ فرائی کرنے کے دوران سموسوں کو الٹتے پلٹتے رہیں تاکہ سموسے جلنے سے محفوظ رہیں۔



No comments:
Post a Comment