بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
اجزاء:-
▪ پانی 2 لیٹر
▪ کھیرا آدھا
▪ لیموں 2 عدد
▪ پودینےکےپتے 10 عدد
▪ ادرک (کدوکش کی ہوئی) 1 چائےکاچمچ
ترکیب:-
کھیرے اور لیموں کو اچھی طرح دھو کر باریک باریک سلائسس میں کاٹ لیں۔
اسی طرح پودینے کے پتوں کو اچھی طرح دھو لیں۔
اب ایک جگ میں کھیرے اور لیموں کے سلائسس، کدوکش کی ہوئی ادرک اور پودینے کے پتوں کو شامل کر کے مکس کریں۔
اب اس کو 3 سے 4 گھنٹوں کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
پورا دن یہی پانی استعمال کریں۔
زیادہ اچھے رزلٹ کے لیے آپ اس شربت کو رات میں بھی تیار کر کے فریج میں رکھ دیں۔
No comments:
Post a Comment