Pages

Pages - Menu

Sunday, 13 December 2020

QUICK CHICKPEAS SALAD

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

اجزاء :-
تاہینی سوس  1 کھانے کا چمچ 
ابلے چنے      200 گرام
کالے زیتون    10 سے 12 عدد بیج نکلے ہوئے
تلسی کے پتے    2 کھانےکےچمچ 
پودینہ             2 کھانےکےچمچ 
لیموں         1 عدد
تل کا تیل   1/2 کھانےکےچمچ 
نمک   حسب ذائقہ 
کالی مرچ   حسب ذائقہ 

ترکیب :-
پودینےاور تلسی کے پتوں کو موٹا موٹا چوپ کر لیں ۔
اب ایک پیالے میں ابلے چنے، پودینے اور تلسی کے پتوں کو شامل کریں۔
 
ساتھ ہی اس میں تاہینی سوس اور تل کے تیل کو 
شامل کر کے چمچ کی مدد سے مکس کریں ۔

زیتون کو درمیان سے دو حصوں میں سے کاٹ لیں ۔ آخر میں لیموں کا رس،  کٹے زیتون، نمک اور کالی مرچ کو شامل کر کے مکس کریں ۔ لیموں کے سلائس اور پودینے تلسی کے پتوں سے سجا کر سرونگ ڈش 
میں نکالیں اور اپنے مہمانوں کو پیش کریں ۔


مزیدار اور جھٹ پٹ بننے والا سیلڈ تیار ہے ۔

No comments:

Post a Comment