بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
-:اجزاء
پیزا کی ڈو۔ ▪
پیزا سوس حسب ضرورت ▪
چکن بریسٹ 1 عدد ▪
نمک حسب ذائقہ ▪
سرخ مرچ حسب ذائقہ ▪
کٹی لال مرچ حسب ذائقہ ▪
لیموں کا رس 2 کھانےکےچمچ ▪
لہسن 2 جوے کٹے ہوئے ▪
پسی ادرک 1/3 چائےکاچمچ ▪
تیل 2 کھانےکےچمچ ▪
موزریلا چیز حسب پسند ▪
چیڈر چیز حسب پسند ▪
ٹماٹر 1 عدد ▪
شملہ مرچ 1 عدد ▪
پیاز 1 عدد ▪
اوریگانو ▪
ہرے زیتون ▪
-:ترکیب
میں نے پیزا کے آٹے یا ڈو کو پہلے سے تیار کر کے رکھ لیا ہے۔ نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کر کے آپ گھر میں پیزے کی ڈو کو بنانا سیکھ سکتے ہیں۔
👇
پیاز، شملہ مرچ اور ٹماٹروں کو دھو کر باریک سلائسس میں کاٹ لیا ہے۔ اسی طرح گھٹلی نکلے ہرے زیتون کو بھی میں نے باریک سلائسس میں کاٹ کے رکھ لیا ہے۔
چکن بریسٹ کو میں نے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیا ہے۔ اب ایک پیالے میں نمک، سرخ مرچ، کٹی لال مرچ، لیموں کا رس، پسی ادرک، لہسن کے ساتھ چکن کے ٹکڑوں کو شامل کر کے اچھی طرح سے مکس کر کے اسے آدھا گھنٹہ میرینٹ ہونے کے لئے رکھ دیا ہے۔
آدھا گھنٹہ گذر چکا ہے۔ چکن بھی اچھی طرح سے میرنیٹ ہو گیا ہے۔ اب میں نے فرائی پین میں تھوڑے سے تیل کو گرم کر کے اس میں میرینٹڈ چکن کو اچھی طرح سے پکا لیا ہے😄۔

اوون کو میں نے 500 ڈگری پر پری ہیٹ ہونے کے لئے آن کر دیا۔ تا کہ جتنی دیر میں، میں پیزا اسیمبل کروں۔ اوون اچھے سے گرم ہو جائے۔
پیزا کی ڈو کو بیلن کی مدد سے بیل لیں۔
کچھ لوگ انگلیوں کی مدد سے بھی پیزے کی ڈو کو بیلتے ہیں۔ آپکو جو طریقہ آسان لگے آپ کو وہ اختیار کرنے کی کھلی اجازت ہے😆۔
اگر آپ کے پاس پیزا پین نہیں ہے تو آپ کوئی سا بھی پرانا فرائی پین استعمال کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں۔ میں نے بھی یہاں فرائی پین کا استعمال کیا ہے۔
فرائی پین میں ، میں نے فوائل پیپر لگا کر برش کی مدد سے تھوڑا تھوڑا تیل لگا دیا ہے۔ تاکہ میرا پیزا چپکنے سے محفوظ رہے۔ چاہیں تو بٹر پیپر کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اب بیلی گئی پیزے کی روٹی پر پیزا سوس کو میں نے چمچ کی مدد سے پھیلا لیا ہے۔
پیزا سوس بنانے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔
👇

اس کے اوپر سب سے پہلےمیں نے چیڈر چیز اور موزریلا چیز کی تہہ لگائی ہے۔ اب اس پر کٹے ٹماٹر، پیاز ، شملہ مرچ اور چکن کو رکھ کے دوبارہ سے چیڈر اور موزریلا چیز کو اوپر سے پھیلا لیا ہے۔ سلائسس میں کٹے زیتون اور اوریگانو سے پیزے کو مکمل کریں۔

پہلے سے پری ہیٹڈ اوون میں 20 سے 25 منٹ کے لئے میں نے پیزے کو بیک کر لیا ہے۔
گرما گرم ہوم میڈ چکن پیزا تیار ہے۔
امید کرتی ہوں آپ کو پسند آئے گا😊۔
__________________________________
Ingredients:-
▪ Pizza dough
▪ Pizza sauce as required
▪ 1 chiken breast
▪ Salt to taste
▪ Red chilli powder to taste
▪ Crushed chili flakes to taste
▪ 2tbsp lemon juice
▪ 2 Garlic cloves
▪ 1/2 tsp ginger
▪ 2tbsp Oil
▪ Mozarella cheese
▪ Chadder cheese
▪ 1 big tomato
▪ 1 big bell papper
▪ 1 big onion
▪ Oregano
▪ Green olives as required
METHOD:-
For "Pizza dough" respie click the link down below.👇
Thecocina00.blogspot.com
Sliced the tomatos, green bell papper, onion and green olives. Set aside
Cut chicken breast into small pieces, and marinate in salt, red chilli powder, chilli flakes, ginger garlic paste, and Lemon jucie mix well.
Allow to sit for 30 minutes.
Heat oil in a pan. Stir and fry till the chicken is just cooked, tender and juices have evaporated. Set aside.
You can use pizza pan. But as you can see i am using an old frying pan lined with foil paper lightly greased with oil. You can use butter paper as well so that our pizza doesn't stick to the pan.
Now roll out the pizza dough by using rolling pin or with the help of your finger.
Transfer pizza base into prepared pan.
Spread a thin layer of pizza sauce over the pizza base.
Click the link down below for pizza sauce respie. 👇
Now sprinkle the cheese over evenly, put sliced vegitales, cooked chicken pieces more cheese on top.
Place olive slices and sprinkle some oregano.
Bake 20 to 25 minutes at 150°c in preheated oven.
No comments:
Post a Comment