Pages

Pages - Menu

Friday, 29 November 2019

Fried Hake Fish

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
Fried Hake Fish
-:اجزاء
بیسن  4 کھانےکےچمچ ▪
نمک  1/2 چائےکاچمچ ▪
پسی لال مرچ  1/2 چائےکاچمچ ▪
کٹی لال مرچ 1/2 چائےکاچمچ ▪
لہسن پاؤڈر  1 کھانےکاچمچ ▪
ادرک پاؤڈر  1 کھانےکاچمچ ▪
ہلدی  1/3 چائےکاچمچ ▪
 باریک کٹی اجوائن  5،3 گرام ▪
باریک کٹا زیرہ  10 گرام ▪
  باریک کٹا سوکھا دھنیا  10 گرام ▪
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مچھلی  1،470 گرام hake
سفید سرکہ  کھانےکےچمچ
مسڈدپیسٹ  1/2۔1 کھانےکاچمچ
زیتون کا تیل   تلنےکےلیے
-:ترکیب
میں نے یہاں پر ہیک مچھلی لی ہے۔ آپ کوئی سی بھی اپنی پسند کی مچھلی لے سکتے ہیں۔  اور اسے درمیانے ٹکڑوں میں کٹوا لیا ہے۔ تقریبا 10 سے 15 منٹ کے لئے سرکہ یا لیمن جوس لگا کر مچھلی کو میں نے چھوڑ دیا تھا۔ اس سے مچھلی کی جو ایک خاص قسم کی بدبو ہوتی ہے وہ ختم ہو جاتی ہے۔ پھر اسے صاف پانی سے اچھی طرح سے دھو کر چھلنی میں رکھ دیں تاکہ اضافی پانی نکل جائے۔ تب تک ہم اس کے خشک مصالحہ تیار کرتے ہیں۔


اب ہم فرائیڈ فش کے لئے ایک مصالحہ تیار کریں گے۔اس کے لئے لائن سے اوپر دئیے گئے تمام خشک مصالحہ کو آپ ایک چھوٹی پیالی یا پلیٹ میں مکس کر لیں۔ نمک اور مرچ کو آپ اپنے ذائقے کے مطابق کم یا زیادہ کر سکتے ہیں
اب ایک بڑے باول میں فش اور تیار کئے ہوئےمصالحے کو شامل کریں۔
اوپر سے سفید سرکہ اور مسڈدپیسٹ شامل کریں۔
صاف ہاتھوں کی مدد سے تمام اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کر لیں۔ تاکہ سارا مصالحہ فش پر اچھی طرح سے لگ جائے۔ زیادہ بہتر ذائقے کے لیے فش کو ڈھانپ کر فریج میں ساری رات کے لئے چھوڑ دیں۔ تاکہ ہماری فش پر لگائی گئ تمام میرینیشن کے اجزاء کا ذائقہ اندر تک چلا جائے۔
اب کڑاھی میں زیتون کے تیل کو تیز آنچ پر گرم ہونے کے لئے رکھ دیں۔ جب تیل اچھے سے گرم ہو جائے تو اس میں ایک ایک کر کے میرینٹڈ کی ہوئی فش کے ٹکڑوں کو شامل کریں۔ 
اچھا جب تک ہماری فش فرائی ہو رہی ہے میں یہاں آپ کو ایک ٹپ بتاتی چلوں۔۔۔اکثر جب ہم فش فرائی کرتے ہیں تو وہ کڑاھی، توا یا فرائینگ پین بےشک وہ نون اسٹک ہی کیوں نہ ہو چپک جاتی ہے۔ تو اس کے آپ نے تیل کو اچھے طریقے سے گرم کرنا ہے۔ اس سے آپ کی فش کبھی بھی چپکے گی نہیں اور نہ ہی ٹوٹے گی۔
فش کو دونوں سائیڈوں سے گولڈن براؤن ہونے تک تلیں۔ پھر اسے کچن ٹاول پیپر پر نکال لیں۔
روٹی کے ساتھ یا گرما گرم چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔



No comments:

Post a Comment