Powered by Blogger.

Welcome

Ads 468x60px

SOME RANDOM COOKING BLOG AND CHIT CHAT

Followers

Featured Posts

Search This Blog

Search

Blogroll

Popular Posts

Pages

BTemplates.com

About

¿Buscabas Algo?

Quien cocina aquí:

My Photo
THE COCINA 00
Don't forget to Like, Coment✒and Share✔ my Simple Recipes. Thank You!
View my complete profile

Sunday, 27 June 2021

CLASSIC HOME MADE GLAZED DONUTS

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

آج کی ریسپی ہوم میڈ ڈونٹ کی ہے۔ جو بیکری کے ڈونٹس سے بھی زیادہ نرم اور اچھے بنے گے۔  اور مجھے یقین ہے آپ ان ڈونٹس کو بار بار بنائیں گے۔  ریسپی شروع کرنے سے پہلے معذرت کہ سٹیپ بائے سٹیپ میں ریسپی کی تصویریں نہیں لے سکی، کیونکہ میرے موبائل کی میموری فل تھی جسکی وجہ سے تصویریں نہیں بن رہی تھی۔ تو سوچا آپ کو تفصیل سے ریسپی تحریر کر دوں گی تاکہ آپ کو تصویر دیکھنے کی ضرورت نہ پڑے ۔ ایسا لگے جیسے سب کچھ آپ کے سامنے ہی بن رہا ہے ۔ آج کل کے ماڈرن دور میں ہر کوئی ویڈیوز دیکھ کے سب کچھ سیکھ لیتا ہے۔ لیکن میں ذرا پرانے خیالات اور چیزوں کو زیادہ پسند کرتی ہوں ۔  اب یہ نہ سوچئے گا کوئی بڈھی مائی ہو گی۔۔۔ ہا ہا ہا ۔۔۔۔   چلیں جی باتیں کسی اور بلاگ میں کریں  ابھی ڈونٹس بنانا سیکھتے ہیں ۔ جن اجزاء 
کی ضرورت ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں ۔

-:ڈو کے لئے اجزاء

میدہ  2 /1 - 2  کپ
دودھ  2/3 کپ
چینی   1/4 کپ
نمک  1/4  چائے کی چمچ
تیل  1/4 کپ
خمیر        4 /1 -2 چائے کی چمچ
انڈے کی  زردیاں  2 عدد
ونیلا ایسنس  1/2 ٹی سپون

-:گلیز کے لئے اجزاء 

آئسنگ شوگر   4 کپ
دودھ یا پانی  5 سے 6 کھانے کے چمچ
ونیلا ایسنس  1 کھانےکا چمچ

-:فرائنگ کے لئے
کوئی سا بھی تیل   حسب ضرورت

-:ترکیب 

سب سے پہلے دودھ کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں ۔ آنچ میڈیم سے لو رکھیں ۔  دودھ کو اتنا گرم کرنا ہے کہ اسکا ٹمپریچر  °180 تک پہنچ جائے۔  اگر آپ کے پاس ٹمپریچر چیک کرنے کے لیے  تھرما میٹر نہیں ہے تو دودھ اتنا گرم کریں کہ  انگلی کو نہ تو بہت زیادہ گرم لگے کہ انگلی پر جلن کا احساس ہو اور نہ  ہی گنگونا ہو ۔ کیونکہ کہ زیادہ گرم دودھ سے خمیر مر سکتا ہے جس سے ڈونٹس پھولے گے نہیں ۔ اس لئے اس بات کا خاص خیال رکھنا ہے ۔  بیکنگ کی زبان میں اس کو
Scald Milk
بولتے ہیں ۔  اس اسٹیپ سے ہمارے ڈونٹس نرم بنے گے۔
اس اسٹییپ کو سب سے پہلے ہم کریں گے تاکہ دوسرے اجزاء کی تیاری کرتے ہوئے دودھ  °110  ٹمپریچر پر آ جائے۔
ایک علیحدہ پیالے میں ایک کپ میدہ، خمیر ، چینی ، نمک شامل کر کے مکس کریں ساتھ ہی اس میں  دودھ،  تیل ، انڈے کی زردیاں اور ونیلا ایسنس شامل کر کے مکس کرلیں ۔ ڈھانپ کر  روم ٹمپریچر پر 15 سے 20 منٹ کے لئے چھوڑ دیں ۔ تاکہ خمیر ایکٹو ہو سکے ۔  مکسچر کے اوپر  جب آپ کو ببل نظر آئیں سمجھ لیں خمیر ایکٹو ہو چکا ہے ۔  اب اس میں  بقیہ میدے کو شامل کریں ۔
فرم اسپاچولا سے یا ہاتھ سے ڈو کو مکس کر کے پیالے کے اندر ہی 5 منٹ تک گوندھ لیں  ۔ اگر ڈو آپ کے ہاتھوں پر زیادہ چپکے تو بالکل تھوڑا سا خشک میدہ چھڑکیں ساتھ ڈو کو گوندھنا جاری رکھیں ۔  تھوڑی دیر بعد ہی آپ دکھیں گے کہ ڈو بالکل فرم ہو کر ایک پیڑے کی شکل اختیار کر لے گی۔ 
جو ڈو ہم ڈونٹس کے لئے بنا رہے ہیں وہ بالکل نرم اور ہلکی سی چپ چپی ہونی چاہیے ۔ یاد رکھیں جس آٹے میں خمیر شامل کیا جائے اس کو ہمیشہ نرم اور ڈھیلا گوندھا جاتا ہے ۔
اب اس ڈو کو ڈھانپ کر کسی گرم جگہ پر ڈیرھ سے 2 گھنٹے کے رکھ دیں ۔ تاکہ ڈو پھول جائے ۔ لیکن اگر آپ میری طرح اتنا انتظار نہیں کر سکتے تو کیچن نیپکن کو بھگو کر اس کا سارا پانی نچوڑ لیں ۔ اب اسے مائکروویو میں رکھ کر ایک منٹ کے لئے چلا دیں ۔  اس سے مائکروویو کے اندر ہلکی سی گرم بھاپ بن جائے گی جس سے ڈو جلدی پھولے گی۔
اچھا جی 45 منٹ جب گزر جائیں  ڈو کو پیالے سے نکال کر کاونٹر پر رکھیں ۔ بغیر خشک میدہ لگائے ڈو کو ایک چوتھائی انچ کی موٹائی جتنا بیل لیں ۔
اب ڈونٹ کٹر سے ڈونٹس کو کاٹ لیں ۔
 جو ڈو بچ جائے اسکو دوبارہ سے بیل کر دوبارہ سے اور ڈونٹس کاٹ لیں ۔ تمام ڈونٹس کو دوبارہ سے پھولنے کے لئے رکھ دیں ۔
جب تک ڈو دوبارہ سے پھولتی ہے۔ اسی دوران ہم اسکا گلیز تیار کرلیتے ہیں ۔اس کے لئے گلیز کے تمام اجزاء کو ایک پیالے میں اچھی طرح مکس کر لیں تاکہ شوگر اچھی  طرح حل ہو جائے ۔ پانی کو آپ نے ایک ایک چمچ کر کے شامل کرنا ہے ۔  سائیڈ پر رکھ دیں ۔
جب تمام ڈونٹس اچھے سے دوبارہ پھول جائیں تو ایک کڑاھی میں آئل کو ہلکی آنچ پر گرم کریں ۔  ایک وقت میں دو ڈونٹس کو ہی گرم آئل میں ڈالیں ۔ ہر ایک سائیڈ کو 45 سے 60 سکینڈ تک ہی فرائی کریں اس کے بعد ڈونٹ کی سائیڈ کو پلٹ دیں ۔  جب ڈونٹس دونوں سائڈوں سے پک جائیں، نکال کر فورا سے تیار شدہ گلیز میں دونوں سائیڈوں سے ڈپ کر کے گرل پر رکھتے جائیں ۔ 
اسی طرح دو دو کر کے تمام ڈونٹس کو فرائی کر کے گلیز میں ڈپ کرتے جائیں۔ لیجیے گرما گرم اور نرما نرم ڈونٹس تیار ہیں۔

read more...

Friday, 25 June 2021

Home Made Tutti Frutti

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 
گرمی اپنے زور پر ہے اوپر سے تربوزوں کی بھر مار
تو چلئیے تربوز کے چھلکوں کو استعمال کر کے گھر میں ہی ٹوٹی فروٹی بناتے ہیں ۔  جس کو بعد میں فروٹ کیک میں متنجن یا پھر ٹوٹی فروٹی آئس کریم میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔  
اجزاء :-
تربوز کے چھلکے 
فوڈ کلر   سرخ سبز پیلا
پانی  3/2 کپ 
چینی  1 کپ
ونیلا ایسنس  1 چائےکاچمچ 
ترکیب:-
تربوز کے چھلکے کو اندر اور باہر سے اچھی طرح صاف کر لیں ۔ یعنی اندر سے سرخ والا حصہ اور باہر سے سبز والا چھلکا چھری کی مدد سے نکال لیں ۔ پیلر کی مدد سے بھی تربوز کے چھلکے کو اتارا جا سکتا ہے لیکن پیلر سے تربوز کے اوپر والا چھلکا پتلا پتلا اترے گا۔  تو جب ہم ٹوٹی فڑوٹی کو بنائیں گے اس کی اوپری تہہ سخت بنے گی ۔جب کے ہمیں تربوز کا نرم والا حصہ چاہیے ۔
اس لئے چھری کی مدد سے ہی چھلکے کو اتارئیے گا۔  میری پاس تربوز کے جو چھلکے تھے وہ تھوڑے پتلے تھے اس لیے میں نے ان کو باریک باریک کاٹا ہے ۔ آپ اپنی پسند کے مطابق چھوٹے بڑے ٹکڑوں میں کاٹ سکتے ہیں ۔  صاف اور کٹ کرنے کے بعد میرے پاس تقریبا دو تہائی کپ تربوز کے ٹکڑے بچے تھے۔ 
اب ایک درمیانی دیگچی یا سوس پین میں حسب ضرورت پانی شامل کریں ۔ جب پانی میں ابال آنا شروع ہو تو تربوز کے ٹکڑوں کو شامل کر کے ابال لیں
جب یہ ٹکڑے ٹرانس پیرنٹ اور تھوڑے سے نرم ہو جائیں تو ان کو چھلنی میں نکال لیں ۔
ساتھ ہی ایک پین میں شیرے کے لئے  چینی اور پانی کو شامل کریں ۔ جب شیرا تھوڑا سا پک جائے یعنی چینی اچھی طرح سے گھل جائے تو اس میں ابلے ہوئے ٹکڑوں کو شامل کریں ۔  3 سے 4 منٹ تک ان ٹکڑوں کو شیرے میں ابال لیں ۔ چولہا بند کر کے ایک کھانے کا چمچ ونیلا ایسنس شامل کر کے برابر مقدار میں تین چھوٹی پیالیوں میں تربوز کے ٹکڑوں کو نکال کر سرخ ، سبز اور زردہ رنگ شامل کر کے 3 سے 4 گھنٹے تک ان کو شیرے میں ہی پڑا رہنے دیں ۔
(اچھا جی ایک اور بات جب آپ نے رنگ شامل کرنا ہے تو اس بات کا خاص خیال رکھنا ہے رنگ تھوڑا تھوڑا کر کے شامل کریں ۔ کیونکہ میں نے جب پہلی دفعہ ٹوٹی فروٹی بنائی تھی تو بہت زیادہ رنگ شامل کر دیا جس کا نتیجہ یہ نکلا تھا کہ پنک رنگ کی ٹوٹی فروٹی کڑوی سبز رنگ اور زردہ رنگ کے نمکین ہو گئی تھی ۔ اس لئے آپ ایسی غلطی مت کر یئے گا۔  تھوڑا تھوڑا کر کے رنگ شامل کریں )
آپ تیار شدہ ٹوٹی فروٹی کو ائیر ٹائٹ جار میں شیرے کے ساتھ بھی رکھ سکتے ہیں ۔ 
چاہیے تو اس کو سوکھا لیں۔ کیونکہ کیک اور آئس کریم میں ان کو ڈرائی فارم میں ہی استعمال کیا جاتا ہے ۔ سوکھانے کے آپ کو کیا کرنا پڑے گا۔ تیار ٹوٹی فروٹی کو کسی چھلنی میں ڈال کر اس کا شیرا نکال لیں ۔  کسی ہوا دار جگہ یا دھوپ میں اس کو سوکھا لیں ۔  
میں نے دو دن ک لئے اس تیار شدہ ٹوٹی فروٹی کو دھوپ میں رکھا تھا۔ کیونکہ ہمارے ہاں ان دنوں اتنی دھوپ نہیں نکل رہی ۔ ۔ ۔ 
اچھا جی!  سوکھنے کے بعد تیار ٹوٹی فروٹی اس طرح کی ہو جائے گی۔ زیادہ اس کو آپ نے دھوپ میں خشک نہیں کرنا ورنہ ٹوٹی فروٹی  ربڑی اور سخت ہو جائے گی۔ بس اتنا سوکھانا ہے کہ اس کو ہاتھ میں لینے سے چپ چپی  محسوس نہ ہو۔

تو لیجیے ٹوٹی فروٹی تیار ہے۔  دعاؤں میں یاد رکھیے گا ۔ 😊
   





read more...
 
 

Diseñado por: Compartidísimo
Scrapping elementos: Deliciouscraps©