Powered by Blogger.

Welcome

Ads 468x60px

SOME RANDOM COOKING BLOG AND CHIT CHAT

Followers

Featured Posts

Search This Blog

Search

Blogroll

Popular Posts

Pages

BTemplates.com

About

¿Buscabas Algo?

Quien cocina aquí:

My Photo
THE COCINA 00
Don't forget to Like, Coment✒and Share✔ my Simple Recipes. Thank You!
View my complete profile
Showing posts with label Chiken. Show all posts
Showing posts with label Chiken. Show all posts

Friday, 22 February 2019

Fried chicken drum sticks


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

-:اجزاء

چکن ڈرم اسٹک   4 عدد ▪

پہلی میرینیشن کے اجزاء

تازی پسی ادرک  1 چائےکاچمچ ▪
تازے پسے لہسن کے جوے  2 عدد ▪
تازہ لیموں کا جوس  2 کھانےکےچمچ ▪
پانی  1 گلاس ▪

دوسری میرینیشن کے اجزاء

میدہ  2 کھانےکےچمچ ▪
کارن فلور  1 کھانےکاچمچ ▪
تازی کٹی کالی مرچ  1 چائےکاچمچ ▪
نمک  حسب ذائقہ ▪
سونٹھ کا پاوڈر  1/4 چائے کاچمچ ▪
مسڈدپیسٹ  1 چائےکاچمچ ▪
تازی پسی ادرک    1/2 چائےکاچمچ ▪
تازے پسے لہسن کے جوے   2 عدد ▪
انڈا   1 عدد ▪
کڑی پاؤڈر   1 چائےکاچمچ ▪
لال مرچ پاؤڈر    1/4 چائےکاچمچ ▪
کٹی لال مرچ  1/2 چائےکاچمچ ▪

بریڈکرمبز ▪
تیل    تلنے کےلیے ▪

-:ترکیب

سب سے چکن ڈرم اسٹک کو چھری کی مدد سے گہرے  گہرے کٹ لگا لیں۔ اب ایک پیالے میں تازی پسی ادرک، تازہ پسے لہسن کے جوے اور تازہ لیموں کا جوس  شامل کر کے مکس کریں۔ اب اس آمیزے کو اچھے سے کٹ لگے چکن ڈرم اسٹک پر ہاتھ کی مدد ملیں تاکہ تیار شدہ آمیزہ اچھے سے چکن ڈرم اسٹک پر لگ جائے۔  اب اسے ڈھانپ کر 1 سے 2 گھنٹوں کے لیے میرنیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
ایک سے دو گھنٹے گزرنے کے بعد ہماری چکن ڈرم اسٹکس اچھے سے میرنیٹ ہو چکی ہیں۔ جتنا زیادہ ہم میرینیشن کو وقت دیں گے اتنا ہی اچھا ہماری لگائی گئی میرینیشن کے اجزاء کا  فلیور چکن ڈرم اسٹکس کے اندر تک جائے گا۔ اب ہم ایک سوس پین لے کر اس میں پانی اور چکن ڈرم اسٹکس کو شامل کر کے تیز آنچ پر تقریبا 10 منٹ کے لئے ابال لیں گے۔
دس منٹ کے بعد چمچے کی مدد سے ڈرم اسٹکس کو ایک پیالے میں نکال لیں گے۔ 
تھوڑی دیر کے لئے چکن ڈرم اسٹکس کو ہم ٹھنڈا ہونے دیں گے۔اب ایک ایک کر کے ہم اس میں اپنی دوسری میرینیشن کے تمام اجزاء جس میں ہم میدہ، کارن فلور،  تازہ کٹی کالی مرچ، نمک، سونٹھ، مسڈدپیسٹ، تازی پسی ادرک، تازہ پسے لہسن کے جوے، انڈہ، کری پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر اور کٹی لال مرچ شامل کریں گے۔
اب ان تمام اجزاء کو صاف ہاتھوں کی مدد سے اچھی طرح مکس کر لیں گے۔ تاکہ ساری میرینیشن اچھی طرح سے چکن ڈرم اسٹکس پر لگ جائے۔ ڈھانپ کر دوبارہ سے 1 گھنٹےکے لئے میرنیٹ ہونے دیں گے۔  تاکہ ہماری دوسری لگائی گئی میرینیشن کے تمام اجزاء یکجان ہو کر اچھی طرح سے ڈرم اسٹکس میں جذب ہو جائیں۔
لیں جی!! ایک گھنٹہ گزر چکا ہے۔ چکن ڈرم اسٹکس اب تلنے کے لیے تیار ہیں۔ سب سے پہلے ہم ڈرم اسٹکس کو ہم بریڈ کرمبز سے کوٹ کریں گے۔( لیکن اگر آپ کے پاسی بریڈ کرمبز نہیں ہیں تو آپ ایسے بھی ڈرم اسٹکس کو فرائی کر سکتے ہیں۔ میں یہاں پہ جو بریڈ کرمبز استعمال کر رہی ہوں اس میں ڈرائی گارلک اور ڈرائی پارسلےملے ہوئے ہیں ۔ آپ سادیے بریڈ کرمبز سے بھی کوٹنگ کر سکتے ہیں۔ چاہیں تو اس میں ڈرائی گارلک پاؤڈر اور ڈرائی پارسلے شامل کر لیں۔) اب باری باری چاروں  چکن ڈرم   اسٹکس کو اچھے سے  کوٹ کر لیں۔
کڑاھی میں تیل کو درمیانی آنچ پر گرم ہونے کے لئے رکھ دیں تیل گرم ہو جائے تو اس میں چکن ڈرم اسٹکس کو شامل کر کےدرمیانی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں گے۔  تاکہ ڈرم اسٹکس اندر تک پک جائیں۔
لیجئے ہمارے کرسپی چکن ڈرم اسٹکس تیار ہیں۔ 

"Respie In English"

Ingredients:-
▪ 4 chicken drum sticks
_________________
▪ 1st marination
▪ 1 tsp freshly finly grated ginger
▪ 2 cloves garlic freshly grated
▪ 2 tbsp  freshly squeezed lemon juice
▪ 1 glas of water
___________________
▪ 2nd marination ingredients
▪ 2 tbsp Flour
▪ 1 tbsp corn flour
▪ 1 tsp freshly crushed black papper
▪ Salt  to taste
▪ 1/4 tsp.dry ginger powder
▪ 1 tsp Mustard paste
▪ 1/2 tsp freshly ground ginger
▪ 2 cloves garlic freshly ground
▪ 1 egg  (free range)
▪ 1 tsp mild khari powder
▪ 1/4 tsp red chilli powder
▪ 1/2 tsp red chilli flakes
________________
▪ Bread crumbs with dry garlic and parsley or regular one
▪ Vegetable oil   for frying

METHOD:-

1st of all make some deep cuts to the chicken drum sticks , and place them into a bowl. Add grated jingibre, garlic and lemon juice. Mix every thing well and let them marinate for 1 to 2 hours.

 2 hours later, in a pot pour a glass of water and place chicken drum sticks and let them boil almost for 10 minutes on high flame. Then take them out in a bowl and let them cool for a while.

Now add all the ingredients of second marination flour, corn flour, crushed black papper, salt, dry ginger powder, mustard paste, ground ginger and garlic, egg, khari powder, red chilli powder and red chilli flakes. Mix everything well with clean hands so that boiled chicken drum sticks well coted. Cover and let them marinate for 1 more hour so that chicken drum sticks absorbed all the flavour of spices.

In a saucepan, heat vegetable oil on medium heat.

On a large plate, spread bread crumbs. If you don't want to cover with bread crumbs you can fry them as they are. And if you don't have the same bread crumbs that i am going to use you can use the regular one. Or you can add dry garlic and parsley to the bread crumbs.

Place the chicken drum sticks in bread crumbs and cover them well on each side.

Once oil is hot and ready for frying, place chicken drum sticks into the oil for frying. And fry them on medium heat.

Once chicken  are fried to a golden brown and cook through remove from oil and place on a double-folded paper towel on a plate. Crunchy chicken drum sticks are ready to serve.
read more...

Wednesday, 6 February 2019

Chicken Tandoori

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
-:اجزاء
چکن  1 کلو
پسا دھنیا  1 چائےکاچمچ
بھنا پسا زیرہ  1 چائےکاچمچ
نمک  حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر  حسب ذائقہ
پسا گرم مصالحہ  1 چائےکاچمچ
لیموں کا جوس  2 کھانےکےچمچ
سرکہ  1 کھانےکاچمچ
دھی  4 کھانےکےچمچ
  تازہ پسا پیاز  2 کھانےکےچمچ
تازہ پسا لہسن  1 چائےکاچمچ
تازی پسی ادرک  1 چائےکاچمچ
دیگی مرچ  1 چائےکاچمچ
کھانے کا سرخ رنگ
کھانےکا پیلا رنگ
تیل  1/4 کپ
-:سرونگ کے لیے
پودینے کا رائتہ
سلاد پتہ

-:ترکیب
چکن کے ٹکڑوں پر چھوٹے چھوٹے کٹ لگا لیں۔

اب انھیں ایک بڑے پیالے میں تمام اجزاء کے ساتھ
ڈال کر اچھی طرح سے مکس کریں۔ تاکہ تمام مصالاجات  اچھی طرح سے چکن پر لگ جائیں اب اسے میرنیٹ ہونے کے لئے تقریبا 7 سے 8 گھنٹوں کے لیے ڈھانپ کر فریج میں رکھ دیں۔ جتنا زیادہ وقت آپ میرینیشن کو دیں گے اتنا ہی اچھا چکن بنے گا۔
اوون کو °180 ڈگری پر پری ہیٹ کر لیں۔
پہلے سے گرم اوون میں چکن کو اچھی طرح سے پکنے اور گلنے تک  بیک کر لیں۔ آخر میں کوئلے کا دم دے کر سلاد اور رائتے کے ساتھ سرو کریں۔

read more...

Wednesday, 19 December 2018

Shredded chicken with boiled eggs

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اجزاء:-

▪ ابلاچکن   2 کپ ریشے دار
▪ یخنی    1 کپ
▪ چکن پاؤڈر   1 کھانےکاچمچ
▪ نمک   حسب ضرورت
▪ لال مرچ   حسب پسند
▪ کٹی لال مرچ   حسب پسند
▪ ہلدی   1/3 چائےکاچمچ
▪ پیاز     3 عدد چھوٹے
▪ لہسن کے جوے    5 عدد
▪ ادرک پسی ہوئی    1 چائےکاچمچ
▪ ٹماٹر   2 عدد کٹے ہوئے
▪ ہری مرچیں    3 عدد
▪ ہرا دھنیا    آدھی گھٹی
▪ کٹا سوکھا دھنیا    1 کھانےکاچمچ
▪ ابلے انڈے    2 عدد
▪ تیل   حسب ضرورت

تیاری:-

چکن کو پانی اور ایک چٹکی نمک کے ساتھ ابال کر باریک باریک ریشے کر لیں۔ پانی اتنا ڈالیں کہ چکن ابلنے کے بعد آپ کے پاس ایک یا آدھا کپ یخنی رہ جائے۔
پیاز کو درمیانی سلائسس میں جبکہ ٹماٹروں کو موٹا موٹا کاٹ لیں۔
لہسن کے جووں کدوکش کر لیں یا چاہے تو کوٹ لیں۔
ہری مرچوں اور ہرے دھنیے کو بھی دھو کر باریک باریک کاٹ کے رکھ لیں۔
-:ترکیب

سب سے پہلے ہانڈی میں تیل ڈالیں۔ اب سلائس میں کٹے پیازوں کو ڈال کر صرف ٹرانسپیرنٹ ہونے تک پکائیں۔ پیازوں کو زیادہ براون کرنے کی ضرورت نہیں۔
اب اس میں لہسن کو ڈال کے ہلکا سا بھون لیں۔ کٹے ٹماٹر، تھوڑا سانمک، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر اور کٹی لال مرچ کو شامل کر کے ٹماٹروں کے گلنے تک پکالیں۔  

اب تیار شدہ مصالحے میں ابلا چکن اور چکن پاؤڈر  شامل کر کے تقریبا 10 منٹ تک بھون لیں۔ پسی ادرک شامل کر کے ہلا کے یخنی شامل کر دیں۔
ایک دو ابال آنے کے بعد آنچ کو درمیانہ کر کے ہرا دھنیا، ہری مرچیں اور کٹا سوکھا دھنیا شامل کر کر کچھ دیر دم پہ رکھ دیں۔
ابلے انڈوں سے سجا کر گرما گرم نان یا روٹی کے ساتھ پیش کریں۔
read more...

Thursday, 18 October 2018

Crispy Chikan Breast

                     بسم اللہ الرحمن الرحیم

اجزاء

▪   چکن۔      2عدد بڑے ٹکڑوں میں کٹا ہوا
▪   پانی۔       حسب ضرورت
▪   نمک۔      4 کھانےکےچمچ
▪   بیکنگ پاؤڈر۔     2 کھانےکےچمچ
▪   ہری مرچوں کا پیسٹ۔      3 کھانےکےچمچ
▪   ادرک لہسن پیسٹ۔     1 کھانےکاچمچ
▪    تیل۔     فرائی کے لیے
کوٹنگ کے لئے:-

▪   میدہ۔    2 کپ
▪   کارن فلور۔    1/2 کپ
▪   نمک۔      1 کھانےکاچمچ
▪   سفید پسی مرچ۔      1 کھانےکاچمچ

ترکیب :-

ایک بڑے پیالے میں ہری مرچوں کا پیسٹ، نمک،  بیکنگ پاؤڈر،  پانی،  اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اس میں چکن کو ڈال کر 4 سے 5 گھنٹوں کے لیے  میرنیٹ پونے کے لیے چھوڑ دیں ۔
پھر چکن کو پانی سے نکال کر خشک کر لیں ۔
ایک علیحدہ پیالے میں میدہ، نمک ، سفید مرچ اور کارن فلور کو مکس کریں ۔
پھر چکن کو اس میں کوٹ کر کے گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں ۔


read more...
 
 

Diseñado por: Compartidísimo
Scrapping elementos: Deliciouscraps©