Powered by Blogger.

Welcome

Ads 468x60px

SOME RANDOM COOKING BLOG AND CHIT CHAT

Followers

Featured Posts

Search This Blog

Search

Blogroll

Popular Posts

Pages

BTemplates.com

About

¿Buscabas Algo?

Quien cocina aquí:

My Photo
THE COCINA 00
Don't forget to Like, Coment✒and Share✔ my Simple Recipes. Thank You!
View my complete profile
Showing posts with label Snacks. Show all posts
Showing posts with label Snacks. Show all posts

Sunday, 27 June 2021

CLASSIC HOME MADE GLAZED DONUTS

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

آج کی ریسپی ہوم میڈ ڈونٹ کی ہے۔ جو بیکری کے ڈونٹس سے بھی زیادہ نرم اور اچھے بنے گے۔  اور مجھے یقین ہے آپ ان ڈونٹس کو بار بار بنائیں گے۔  ریسپی شروع کرنے سے پہلے معذرت کہ سٹیپ بائے سٹیپ میں ریسپی کی تصویریں نہیں لے سکی، کیونکہ میرے موبائل کی میموری فل تھی جسکی وجہ سے تصویریں نہیں بن رہی تھی۔ تو سوچا آپ کو تفصیل سے ریسپی تحریر کر دوں گی تاکہ آپ کو تصویر دیکھنے کی ضرورت نہ پڑے ۔ ایسا لگے جیسے سب کچھ آپ کے سامنے ہی بن رہا ہے ۔ آج کل کے ماڈرن دور میں ہر کوئی ویڈیوز دیکھ کے سب کچھ سیکھ لیتا ہے۔ لیکن میں ذرا پرانے خیالات اور چیزوں کو زیادہ پسند کرتی ہوں ۔  اب یہ نہ سوچئے گا کوئی بڈھی مائی ہو گی۔۔۔ ہا ہا ہا ۔۔۔۔   چلیں جی باتیں کسی اور بلاگ میں کریں  ابھی ڈونٹس بنانا سیکھتے ہیں ۔ جن اجزاء 
کی ضرورت ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں ۔

-:ڈو کے لئے اجزاء

میدہ  2 /1 - 2  کپ
دودھ  2/3 کپ
چینی   1/4 کپ
نمک  1/4  چائے کی چمچ
تیل  1/4 کپ
خمیر        4 /1 -2 چائے کی چمچ
انڈے کی  زردیاں  2 عدد
ونیلا ایسنس  1/2 ٹی سپون

-:گلیز کے لئے اجزاء 

آئسنگ شوگر   4 کپ
دودھ یا پانی  5 سے 6 کھانے کے چمچ
ونیلا ایسنس  1 کھانےکا چمچ

-:فرائنگ کے لئے
کوئی سا بھی تیل   حسب ضرورت

-:ترکیب 

سب سے پہلے دودھ کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں ۔ آنچ میڈیم سے لو رکھیں ۔  دودھ کو اتنا گرم کرنا ہے کہ اسکا ٹمپریچر  °180 تک پہنچ جائے۔  اگر آپ کے پاس ٹمپریچر چیک کرنے کے لیے  تھرما میٹر نہیں ہے تو دودھ اتنا گرم کریں کہ  انگلی کو نہ تو بہت زیادہ گرم لگے کہ انگلی پر جلن کا احساس ہو اور نہ  ہی گنگونا ہو ۔ کیونکہ کہ زیادہ گرم دودھ سے خمیر مر سکتا ہے جس سے ڈونٹس پھولے گے نہیں ۔ اس لئے اس بات کا خاص خیال رکھنا ہے ۔  بیکنگ کی زبان میں اس کو
Scald Milk
بولتے ہیں ۔  اس اسٹیپ سے ہمارے ڈونٹس نرم بنے گے۔
اس اسٹییپ کو سب سے پہلے ہم کریں گے تاکہ دوسرے اجزاء کی تیاری کرتے ہوئے دودھ  °110  ٹمپریچر پر آ جائے۔
ایک علیحدہ پیالے میں ایک کپ میدہ، خمیر ، چینی ، نمک شامل کر کے مکس کریں ساتھ ہی اس میں  دودھ،  تیل ، انڈے کی زردیاں اور ونیلا ایسنس شامل کر کے مکس کرلیں ۔ ڈھانپ کر  روم ٹمپریچر پر 15 سے 20 منٹ کے لئے چھوڑ دیں ۔ تاکہ خمیر ایکٹو ہو سکے ۔  مکسچر کے اوپر  جب آپ کو ببل نظر آئیں سمجھ لیں خمیر ایکٹو ہو چکا ہے ۔  اب اس میں  بقیہ میدے کو شامل کریں ۔
فرم اسپاچولا سے یا ہاتھ سے ڈو کو مکس کر کے پیالے کے اندر ہی 5 منٹ تک گوندھ لیں  ۔ اگر ڈو آپ کے ہاتھوں پر زیادہ چپکے تو بالکل تھوڑا سا خشک میدہ چھڑکیں ساتھ ڈو کو گوندھنا جاری رکھیں ۔  تھوڑی دیر بعد ہی آپ دکھیں گے کہ ڈو بالکل فرم ہو کر ایک پیڑے کی شکل اختیار کر لے گی۔ 
جو ڈو ہم ڈونٹس کے لئے بنا رہے ہیں وہ بالکل نرم اور ہلکی سی چپ چپی ہونی چاہیے ۔ یاد رکھیں جس آٹے میں خمیر شامل کیا جائے اس کو ہمیشہ نرم اور ڈھیلا گوندھا جاتا ہے ۔
اب اس ڈو کو ڈھانپ کر کسی گرم جگہ پر ڈیرھ سے 2 گھنٹے کے رکھ دیں ۔ تاکہ ڈو پھول جائے ۔ لیکن اگر آپ میری طرح اتنا انتظار نہیں کر سکتے تو کیچن نیپکن کو بھگو کر اس کا سارا پانی نچوڑ لیں ۔ اب اسے مائکروویو میں رکھ کر ایک منٹ کے لئے چلا دیں ۔  اس سے مائکروویو کے اندر ہلکی سی گرم بھاپ بن جائے گی جس سے ڈو جلدی پھولے گی۔
اچھا جی 45 منٹ جب گزر جائیں  ڈو کو پیالے سے نکال کر کاونٹر پر رکھیں ۔ بغیر خشک میدہ لگائے ڈو کو ایک چوتھائی انچ کی موٹائی جتنا بیل لیں ۔
اب ڈونٹ کٹر سے ڈونٹس کو کاٹ لیں ۔
 جو ڈو بچ جائے اسکو دوبارہ سے بیل کر دوبارہ سے اور ڈونٹس کاٹ لیں ۔ تمام ڈونٹس کو دوبارہ سے پھولنے کے لئے رکھ دیں ۔
جب تک ڈو دوبارہ سے پھولتی ہے۔ اسی دوران ہم اسکا گلیز تیار کرلیتے ہیں ۔اس کے لئے گلیز کے تمام اجزاء کو ایک پیالے میں اچھی طرح مکس کر لیں تاکہ شوگر اچھی  طرح حل ہو جائے ۔ پانی کو آپ نے ایک ایک چمچ کر کے شامل کرنا ہے ۔  سائیڈ پر رکھ دیں ۔
جب تمام ڈونٹس اچھے سے دوبارہ پھول جائیں تو ایک کڑاھی میں آئل کو ہلکی آنچ پر گرم کریں ۔  ایک وقت میں دو ڈونٹس کو ہی گرم آئل میں ڈالیں ۔ ہر ایک سائیڈ کو 45 سے 60 سکینڈ تک ہی فرائی کریں اس کے بعد ڈونٹ کی سائیڈ کو پلٹ دیں ۔  جب ڈونٹس دونوں سائڈوں سے پک جائیں، نکال کر فورا سے تیار شدہ گلیز میں دونوں سائیڈوں سے ڈپ کر کے گرل پر رکھتے جائیں ۔ 
اسی طرح دو دو کر کے تمام ڈونٹس کو فرائی کر کے گلیز میں ڈپ کرتے جائیں۔ لیجیے گرما گرم اور نرما نرم ڈونٹس تیار ہیں۔

read more...

Friday, 25 June 2021

Home Made Tutti Frutti

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 
گرمی اپنے زور پر ہے اوپر سے تربوزوں کی بھر مار
تو چلئیے تربوز کے چھلکوں کو استعمال کر کے گھر میں ہی ٹوٹی فروٹی بناتے ہیں ۔  جس کو بعد میں فروٹ کیک میں متنجن یا پھر ٹوٹی فروٹی آئس کریم میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔  
اجزاء :-
تربوز کے چھلکے 
فوڈ کلر   سرخ سبز پیلا
پانی  3/2 کپ 
چینی  1 کپ
ونیلا ایسنس  1 چائےکاچمچ 
ترکیب:-
تربوز کے چھلکے کو اندر اور باہر سے اچھی طرح صاف کر لیں ۔ یعنی اندر سے سرخ والا حصہ اور باہر سے سبز والا چھلکا چھری کی مدد سے نکال لیں ۔ پیلر کی مدد سے بھی تربوز کے چھلکے کو اتارا جا سکتا ہے لیکن پیلر سے تربوز کے اوپر والا چھلکا پتلا پتلا اترے گا۔  تو جب ہم ٹوٹی فڑوٹی کو بنائیں گے اس کی اوپری تہہ سخت بنے گی ۔جب کے ہمیں تربوز کا نرم والا حصہ چاہیے ۔
اس لئے چھری کی مدد سے ہی چھلکے کو اتارئیے گا۔  میری پاس تربوز کے جو چھلکے تھے وہ تھوڑے پتلے تھے اس لیے میں نے ان کو باریک باریک کاٹا ہے ۔ آپ اپنی پسند کے مطابق چھوٹے بڑے ٹکڑوں میں کاٹ سکتے ہیں ۔  صاف اور کٹ کرنے کے بعد میرے پاس تقریبا دو تہائی کپ تربوز کے ٹکڑے بچے تھے۔ 
اب ایک درمیانی دیگچی یا سوس پین میں حسب ضرورت پانی شامل کریں ۔ جب پانی میں ابال آنا شروع ہو تو تربوز کے ٹکڑوں کو شامل کر کے ابال لیں
جب یہ ٹکڑے ٹرانس پیرنٹ اور تھوڑے سے نرم ہو جائیں تو ان کو چھلنی میں نکال لیں ۔
ساتھ ہی ایک پین میں شیرے کے لئے  چینی اور پانی کو شامل کریں ۔ جب شیرا تھوڑا سا پک جائے یعنی چینی اچھی طرح سے گھل جائے تو اس میں ابلے ہوئے ٹکڑوں کو شامل کریں ۔  3 سے 4 منٹ تک ان ٹکڑوں کو شیرے میں ابال لیں ۔ چولہا بند کر کے ایک کھانے کا چمچ ونیلا ایسنس شامل کر کے برابر مقدار میں تین چھوٹی پیالیوں میں تربوز کے ٹکڑوں کو نکال کر سرخ ، سبز اور زردہ رنگ شامل کر کے 3 سے 4 گھنٹے تک ان کو شیرے میں ہی پڑا رہنے دیں ۔
(اچھا جی ایک اور بات جب آپ نے رنگ شامل کرنا ہے تو اس بات کا خاص خیال رکھنا ہے رنگ تھوڑا تھوڑا کر کے شامل کریں ۔ کیونکہ میں نے جب پہلی دفعہ ٹوٹی فروٹی بنائی تھی تو بہت زیادہ رنگ شامل کر دیا جس کا نتیجہ یہ نکلا تھا کہ پنک رنگ کی ٹوٹی فروٹی کڑوی سبز رنگ اور زردہ رنگ کے نمکین ہو گئی تھی ۔ اس لئے آپ ایسی غلطی مت کر یئے گا۔  تھوڑا تھوڑا کر کے رنگ شامل کریں )
آپ تیار شدہ ٹوٹی فروٹی کو ائیر ٹائٹ جار میں شیرے کے ساتھ بھی رکھ سکتے ہیں ۔ 
چاہیے تو اس کو سوکھا لیں۔ کیونکہ کیک اور آئس کریم میں ان کو ڈرائی فارم میں ہی استعمال کیا جاتا ہے ۔ سوکھانے کے آپ کو کیا کرنا پڑے گا۔ تیار ٹوٹی فروٹی کو کسی چھلنی میں ڈال کر اس کا شیرا نکال لیں ۔  کسی ہوا دار جگہ یا دھوپ میں اس کو سوکھا لیں ۔  
میں نے دو دن ک لئے اس تیار شدہ ٹوٹی فروٹی کو دھوپ میں رکھا تھا۔ کیونکہ ہمارے ہاں ان دنوں اتنی دھوپ نہیں نکل رہی ۔ ۔ ۔ 
اچھا جی!  سوکھنے کے بعد تیار ٹوٹی فروٹی اس طرح کی ہو جائے گی۔ زیادہ اس کو آپ نے دھوپ میں خشک نہیں کرنا ورنہ ٹوٹی فروٹی  ربڑی اور سخت ہو جائے گی۔ بس اتنا سوکھانا ہے کہ اس کو ہاتھ میں لینے سے چپ چپی  محسوس نہ ہو۔

تو لیجیے ٹوٹی فروٹی تیار ہے۔  دعاؤں میں یاد رکھیے گا ۔ 😊
   





read more...

Thursday, 17 October 2019

Crispy Onion Pakoras

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


INGREDIENTS:-

4    medium small onion
2 or 3  green chilies
1/2 tbsp  crushed coriander seeds
5 tbsp heaped   gram flour
2 tbsp heaped  rice flour
1/3 cup  chopped fresh coriander
Salt   to taste
Crushed red chillies   to taste
1/4tsp   turmeric
Oil   for frying

METHOD:-

Peels and thinly slice onions because thicker slices don't fried well so keep in mind slice thinly. Put onion slices in the colander, wash them and separate the layers. Now leave them for 20 to 25 minutes. So that all the water drains out completely.
Now add crushed coriander seeds (you can also add carom seeds and cunim seeds. But i personaly don't think that cumin seeds gose well with any kind of pakoras. Carom seeds add good flavour to pakoras but at the moment i just couldn't bear it. So i'm skipping these two seeds. But if you want to add them by all your choice) and chopped green chilies to same bowl.
Add chopped fresh coriander leaves to the same bowl.
Now add all the spices mentioned above, like crushed red chilli, salt and turmeric.
Add rice flour to the bowl. Rice flour gives nice crunch to our pakoras. If you don't have rice flour you can substitute with semolina or cornflour.
Add good quality gram flour to the same mixing bowl.
Mix everything well (with clean hands) to coat the onions with flour. The mixture will be dry at this moment. But no need to worry...
Keep mixing it because onion would release the moisture in the end that will help to mix  better. You can add more or less gram flour if you like. I put small amount of flour, just to bind all the ingredients together. More flour would make your pakoras soft and less will make your pakoras crispy.
Heat oil in a karahi on medium heat. You can deep fry or shallow fry onion pakoras. I'm going to shallow fry them. It totally up to you what method would you prefer or you can either bake them. When oil is hot enough, take a small amount of onion pakora mixture with your fingers and slide them gentle in the hot oil.
Fry onion pakoras till they turn crispy and golden. Stir and flip them occasionally for even frying. Once they are nicely crispy and golden brown take them out carefully on kitchen paper so all the excess oil drains out before serving.
Continue to make more onion pakoras in batches with the rest of the mixture. Our crispy Onion pakoras are ready to serve. I am going to serve them with white doner sauce instead of green chatni or raita. Inshallah i will post this sauce recipe as soon as possible. Hope you like my recipe of onion pakoras.

read more...

Sunday, 29 September 2019

Strawberry Snack

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


اجزاء
کریکرز  4 عدد ▪
پکی ہوئی اسٹرابیریز  2 عدد  ▪
پھینٹی ہوئی کریم   سجاوٹ کے لیے  ▪
-:ترکیب
اسٹرابیریز کو باریک باریک چوپ کر لیں۔
 اب کریکرز پر کٹی ہوئی اسٹرابیریز کو رکھیں۔ 
کریم سے سجا کر پیش کریں۔

INGREDIENTS:-
▪ 4   Crackers
▪ 2   strawberries
▪ Whipped cream   for garnishing

Assembling:-
Cut strawberries into small pieces and set aside.
Now put chopped (about 1tsp) strawberries on each cracker.  And garnish with some whipped cream and serve immediately otherwise crackers will get soggy.
read more...

Wednesday, 6 February 2019

Quick mini Cake Rasks

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
-:اجزاء
چھوٹے کیک   6 عدد یا حسب پسند
-:ترکیب
ایک ایک کر کے تمام چھوٹے کیک کو لمبائی کے رخ دو دو حصوں میں کاٹ لیں۔ 
کاٹے گئے کیک کے سارے ٹکڑوں کو اوون کی وائر ریک یا ٹرے پر  پھیلا کے رکھیں۔ 

اوون کو °120 ڈگری پر پری ہیٹ کر لیں۔ دونوں اطراف سے گولڈن براؤن اور کرسپی ہونے تک سیکھ لیں۔ اوون  سے نکال کر وائر ریک پر ہی ٹھنڈا ہونے دیں۔ 
مزیدار کوئک منی کیک رسک تیار ہیں۔ گرما گرم چائے کے ساتھ پیش کریں۔
INGREDIENTS:-

6 or more   mini cakes

METHOD:-

Cut each slice of mini cakes into 2 slices.
Transfer these slices of mini cakes to a baking tray or wire rack.
At 120°C bake these slices until golden brown and crisp on both sides.
Take them out from oven, and let them cool completely on a wire rack.
Serve with hot tea.
Store in an air tight jar.

read more...

Wednesday, 23 January 2019

Fride Eggplant

                                Fried Eggplant

                             بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
             السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ



-:اجزاء

بیگن  1 عدد
بیسن   1-1/2 کپ
نمک  حسب ذائقہ
کٹی لال مرچ  حسب ذائقہ
ہلدی  1/4 چائے کاچمچ
ہرا دھنیاباریک کٹا ہوا  1-1/2 کھانےکاچمچہ
تیل   فرائنگ کے لیے
پانی   حسب ضرورت

-:ترکیب

ایک پیالے میں بیسن، نمک، کٹی لال مرچ، ہلدی اور ہرا دھنیا شامل کریں۔ اب اس میں حسب ضرورت پانی شامل کر کے پیسٹ بنا لیں۔ اپنی مرضی سے آپ اس مکسچر کو گاڑھا یا پتلا رکھ سکتے ہیں۔
بیگن کو اچھی طرح سے دھو کر گول گول درمیانے قتلوں میں کاٹ لیں۔
اب انھیں تیار کئے گئے بیسن کے مکسچر میں ڈپ کر کے پہلے سے گرم تیل میں گولڈن براؤن ہونے تک تل لیں۔  لیجئے آپ کے فرائیڈ بیگن تیار ہیں۔
INGREDIENTS

1  Eggplant large
1-1/2 cup    chickpea flour
Salt     to taste
Crushed red chillies     to taste
1/4tsp    turmeric
1-1/2 tbsp   chopped coriander
Oil      for frying
Water   As required

METHOD

In a bowl mix the chickpea flour, salt, chile flakes, turmeric and chopped coriander. Now gradually pour water and make a paste that is not so thick  or so runny.
Cut the eggplant into medium slices.
Dip the slices into the flour mixture and fry them until golden brown on both sides. Now take them out and let them rest a little over kitchen paper. Your yummy friend eggplants are done. Enjoy

read more...

Monday, 3 December 2018

Homemade vegetable samosas

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

             السلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

             

اجزاء:-
▪ میدہ   1-1/2 کپ
▪ نمک  1 چائے کا چمچ
▪ اجوائن  1/2 چائے کا چمچ
▪ تیل  3 کھانے کے چمچ
▪ پانی  گوندھنے کےلیے

ترکیب:-

اجزاء آپ نے نوٹ کر لئے ہیں تو چلئیےپہلے آٹا گوندھ لیتے ہیں۔ ایک پیالے میں آٹا، نمک، تیل اور کٹی ہوئی اجوائن کو پہلے ہاتھ سے مکس کر لیں۔

اب تھوڑا تھوڑا پانی شامل کر کے آٹے کو تھوڑا سخت  گوندھ لیں۔ پھر اسے  ڈھک کر رکھ دیں۔ 
اب آپکو سبزیوں کے سموسوں کی فلنگ کا بتاتے ہیں۔ آپ اپنی مرضی، آسانی اور پسند کے مطابق کوئی سی بھی سبزی لے سکتے ہیں۔
-:اجزاء
آلودرمیانے  4 عدد  ▪
مٹر  1/3  کپ۔   ▪
پیاز درمیانہ  1 عدد۔  ▪
شملہ مرچ   1 عدد۔  ▪
گاجر  1 عدد بڑی  ▪
آلوؤں کو دھو کر ابلنے کے لیے میں نے رکھ دیا ہے۔  میں یہاں فروزن مٹر استعمال کر رہی ہوں۔ آپ تازہ مٹر بھی لے سکتے ہیں۔ انکو بھی میں تھوڑے سے نمک ملے پانی کے ساتھ ابال لوں گی۔ گاجر کو میں نے چھیل کر جولین میں کاٹ لیا ہے۔ پیاز اور شملہ مرچ کو بھی باریک باریک کاٹ لیا ہے۔ جیسا کہ آپ اوپر والی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔
نمک    حسب ذائقہ  ▪  
چکن پاؤڈر   1 کھانےکاچمچ۔ ▪
کلونجی   1/4 چائے کا چمچ۔ ▪
زیرہ   1/2 چائے کا چمچ۔ ▪
 کٹی لال مرچ   حسب ذائقہ۔ ▪
لال مرچ پاؤڈر   حسب ذائقہ۔ ▪
تیل   فرائی کے لیے۔ ▪
سرونگ کے لیے:-
پودینے کی چٹنی۔ ▪
میٹھی چٹنی۔ ▪
چلیں آپ کو فلنگ کا طریقہ بتا دوں۔ سب سے پہلے میں نے آلووں کو دھو کر ابلنے کے لیے رکھ دیا ہے۔ ایک علیحدہ چھوٹی سی دیگچی میں مٹروں کو بھی تھوڑے سے نمک ملے پانی کے ساتھ چولہے پر چڑھا دیا ہے۔ تاکہ مٹر اور آلو دونوں اچھی طرح گل جائیں۔
اب ایک فرائنگ پین میں تھوڑا سا تیل گرم کر کے اس میں کلونجی اور جولین میں کٹی گاجر کو میں نے سوتے کر لیا ہے۔ تاکہ گاجر کا کچا پن ختم ہو جائے۔ 
مٹر ابل گئے تھے تو میں انکو ایک پیالے میں نکال لیا ہے۔ اسکے ساتھ میں نے سوتے کی ہوئی گاجر، پیاز اور شملہ مرچ کو بھی شامل کر کے مکس کر لیا ہے۔
آلوؤں کو میں نے چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیا ہے۔ ساتھ ہی اس میں سبزیاں اور مصالحہ جات کو شامل کر کے سموسوں کے فلنگ تیل کر لی ہے۔
سموسے بنانے کا جب آٹا تیار ہو جائے تو اسے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں۔ اب ایک پیڑے کو لے کر سوکھے آٹے کے مدد سے پتلی سی روٹی بیل لیں۔ اب اس روٹی کو چھری کی مدد سے درمیان میں سے دو حصوں میں کاٹ لیں۔ اس طرح ایک روٹی کے ہمارے دو سموسے بنیں گے۔
اب روٹی کے کاٹے گئے دو حصوں میں  سے ایک حصے کو لے کر فولڈ کریں جیسا کہ اوپر کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ اب فولڈ کئے گئے حصے پر انگلی کی مدد سے پانی لگائیں۔اور اس پر دوسرے حصے کو رکھ کر ہلکا سا دبائیں۔ 
اس طرح ہماری سموسے کی شیپ  تیار ہو گئ ہے۔ 
اب اس میں سبزیوں کی تیار کی گئی فلنگ کو بھریں۔
 باقی سموسے کا جو حصہ بچ گیا ہے ۔ اس پر برش یا انگلی کی مدد سے پانی لگائیں۔ دوسرے حصے کو رکھ کر ہلکا سا دبائیں۔ تاکہ  سموسے کے کون اچھی طرح سے بند ہو جائے۔ تاکہ فرائی کرتے ہو ئے ہماری فلنگ باہر نہ نکلے۔

اسی طرح میں نے باقی کے تمام سموسے بھی تیار کر لئیے ہیں۔ 
اب ایک کڑاہی میں تیل کو گرم کریں۔ آپ کوئی سا بھی ویجٹیبل آئل لے سکتے ہیں۔  فرائی کرنے کے دوران سموسوں کو الٹتے پلٹتے رہیں تاکہ سموسے جلنے سے محفوظ رہیں۔ 
read more...
 
 

Diseñado por: Compartidísimo
Scrapping elementos: Deliciouscraps©