Powered by Blogger.

Welcome

Ads 468x60px

SOME RANDOM COOKING BLOG AND CHIT CHAT

Followers

Featured Posts

Search This Blog

Search

Blogroll

Popular Posts

Pages

BTemplates.com

About

¿Buscabas Algo?

Quien cocina aquí:

My Photo
THE COCINA 00
Don't forget to Like, Coment✒and Share✔ my Simple Recipes. Thank You!
View my complete profile
Showing posts with label Pizzas. Show all posts
Showing posts with label Pizzas. Show all posts

Tuesday, 8 October 2019

All about pizza dough

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

امید کرتی ہوں آپ سب خیر خیریت سے ہونگے۔   آج کی اس پوسٹ میں، میں آپکو گھر بیٹھے آپ کس طرح بازار یا ریسٹورنٹ جیسا پیزا تیار کرنے کی بیسک ٹپس یا ٹوٹکے بتاؤں گی۔ کیونکہ آج کل کے بچوں کو اگر گھر میں بھی ریسٹورنٹ جیسی کوالٹی نہ ملے تو آ جا کے وہ باہر کے بازاری کھانوں کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ 
پیزا آج کل کے بچوں کی پسندیدہ خوراک ہے جنہیں چھوٹے بچوں سے لے کر بڑے بوڑھے اور جوان بھی بڑے شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔ 

میں نے جب نیا نیا پیزا بنانا شروع کیا، تو ہمیشہ پیزے کی بیس بازاری پیزے کی طرح نہ تو پھولتی نہ ہی نرم بنتی۔۔۔۔ جبکہ میں یہ سمجھتی سب سے اچھا پیزا بس میں بناتی ہوں۔۔۔ حالانکہ جب میں ریسٹورنٹس یا پیزا شوپس کا پیزا کھاتی تو وہ بالکل بھی میرے بنائے گئے پیزے سے میچ نہیں کرتاتھا۔۔
آہستہ آہستہ میں نے پھر اس پہ ریسرچ شروع کی، مختلف ٹی وی پروگرام دیکھے، ریسپی بکس پڑھیں، یوٹیوب پہ ہزاروں لوگوں کی ویڈیوز دیکھیں، کون کس طرح سے آٹا گوندھتا ہے، پیزے کی ٹوپنگ میں کون سی چیز پہلے آتی ہے کون سی بعد میں، کتنی دیر پیزے کو بیک کر نا چاہیے، کیسے بیک کرنا چاہیئے۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ وغیرہ
چلئیے دیکھتے ہیں ہم کہاں کہاں غلطی کرتے ہیں
ہم سب سے پہلی غلطی آٹا گوندھنے میں کرتے ہیں۔ جی ہاں آٹا گوندھنے میں۔۔۔

میری طرح زیادہ تر لوگ آٹے کو تھوڑا سا گوندھ کر چھوڑ دیتے ہیں۔ جبکہ جتنا اچھا آپ آٹا گوندھیں گے اتنی ہی اچھی اور نرم  پیزے کی بیس بنے گی۔ میں پیزے کے آٹے کو ایک تو بہت کم گوندھتی, دوسرا پھولنے کے لیے بہت کم وقت دیتی تھی۔ جس سے بیک کرتے وقت پیزا نہ تو زیادہ پھولتا اور نہ ہی نرم رہتا۔جسکی پہلی وجہ آٹے کا بہت کم گوندھنا تھا۔ کم از کم آٹے کو خمیر شامل کرنے کے بعد دس سے پندرہ منٹ تک گوندھیں۔ اس سے آٹے میں گلوٹن پیدا ہو گا۔ جس سے پیزے کی ڈو چوئی بنے گی۔ 
اس کے علاوہ آٹے کے پھولنے میں خمیر بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آجکل مارکیٹس میں طرح طرح کے خمیر دستیاب ہیں۔ کوشش کریں اچھی قسم کا خمیر آپ پیزے کے لیے استعمال کریں۔ خمیر کو ہمیشہ نیم گرم پانی اور تھوڑی سی چینی کے ساتھ پھولنے کے لئیے رکھا کریں۔ کیونکہ چینی خمیر کے لیے کھانے کا کام کرتی ہے جس سے خمیر کو پھولنے میں مدد ملتی ہے۔ خمیر ، پانی اور چینی کے مکسچر میں کبھی نمک کا استعمال مت کریں کیونکہ نمک خمیر کے  پھولنے کے عمل کو آہستہ کر دیتا ہے۔ اور ہاں خمیر کی مقدار کو آپ جتنا کم استعمال کریں گے ۔آپ کے پیزے کی ڈو نرم بنے گی۔ زیادہ مقدار میں خمیر کا استعمال بھی ڈو کی سختی کا باعث بنتی ہے ۔
اس وجہ سے آپ ہمیشہ آٹے میں نمک کو ملائیں۔ اور اس آٹے کو چھان لیں اس سے بھی آپ کا پیزا نرم بنے گا۔ جیسے کیک  بنانے کے لیے خشک اجزاء کو چھاننے سے کیک نرم بنتا ہے۔ بلکل اسی طرح اگر آپ آٹے کو چھان لیں گے تو اس سے بھی پیزا کی بیس نرم بنے گی۔
یاد رکھیں ہر وہ چیز جس میں خمیر ڈالتے ہیں اسکو عام آٹے کی نسبت ذرا سا ڈھیلا گوندھا جاتا ہے۔
پیزے کے آٹے کو آپ نے کم سے کم بھی دس سے پندرہ منٹ کے لئے ضرور ضرور ضرور گوندھنا ہے۔ اس سے آٹے میں لچک پیدا ہو گی ۔ اور اتنا ہی زیادہ آپ کا آٹا اچھا گوندھنے ہوگا۔ کیونکہ اچھے پیزے کا دارومدار ہی اسکی بیس پر ہے۔ اس کے بعد آپ آٹے کو پھولنے کے لیے رکھیں۔ اب سوال یہ ہے آٹے کو کتنی دیر پھولنے دینا چاہئے۔ میں آٹے کو دو سے ڈھائی گھنٹے پھولنے کے لیے رکھتی تھی۔
جب کہ سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ آپ آٹے کو اچھی طرح سے گوندھ کر ڈھک کر ساری رات پھولنے کے لیے کسی گرم جگہ پر رکھ دیں۔ کیونکہ اس سے آٹے میں ایک تو قدرتی خمیر پیدا ہو گا دوسرا جو خمیر ہم نے ڈالا تھا وہ اپنا کام کرے گا،  لیکن اگر آپ اتنا لمبا انتظار نہیں کر سکتے یا بیٹھے بٹھائے پیزا کھانے کا پروگرام بن گیا ہے تو آپ صبح آٹے کو گوندھ کے رکھ لیں۔ اور شام میں پیزا تیار کر لیں۔ 

اب جب ایک دفعہ آٹا پھول جائے۔ تو اسکو دوبارہ سے خشک میدے کے ساتھ کم سے کم پانچ منٹ کے لئے گوندھیں۔ اس دوران پانی استعمال کرنے کی آپکو ضرورت نہیں۔ دوسری دفعہ آٹے کو گوندھ کر دوبارہ سے پھولنے کے لیے ڈھک کر رکھ دیں۔
اس دوران آپ پیزے میں استعمال ہونے والی دوسری چیزوں کی تیاری کر سکتے ہیں۔ جیساکہ سبزیاں کاٹنا، چکن کو فرائی کرنا وغیرہ وغیرہ۔۔۔
جب دوسری دفعہ بھی آٹا پھول جائے تو آپ پیالے سے نکال کر ہلکا سا گوندھ کے آٹے کو دو یا چار حصوں میں برابر کاٹ لیں۔ اب ایک پیڑے کو پیزا پین کے حساب سے گول بیل لیں۔اور اسے پیزا پین میں رکھ کر دوبارہ سے پھولنے دیں۔
لیکن یہ مرحلہ کوئی زیادہ اہمیت کا حامل نہیں ہے۔ اگر آپ کرنا چاہیں تو آپ کا پیزا اور زیادہ نرم بنے گا نہیں کرنا چاہتے تو بھی اس سے پیزے میں کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔اب آپ پیزا بیس پر پیزا سوس لگائیں۔ چاہے تو آپ گھر میں خود سے تیار کر لیں یا بازار سے بنی بنائی لے آئیں۔
پیزا سوس کی ریسپی آپ نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔
                         Pizza sauce

سوس کے بعد آپ چیز ( پنیر) کی تہہ لگائیں ۔۔۔جی ہاں 
صحیح سنا آپ نے۔ آپ نے اکثر دیکھا ہوگا ریسٹورنٹس یا پیزا شوپس پہ جو ہم پیزا کھاتے ہیں انکی ٹوپنگ کیسے اپنی جگہ پہ ٹھہری ہوتی ہے جس کی وجہ سوس کے بعد چیز (پنیر) کی تہہ ہوتی ہے۔ پیزا بیک کرنے کے دوران  چیز (پنیر) کے پگھلنے سے پیزے پر رکھی گئی ٹوپنگ اپنی جگہ پر ٹھہر جاتی ہے۔ اس وجہ سے آپ ہمیشہ چیز (پنیر)  کو پہلے پیزے پر چھڑکیں۔ 

اسکےبعد اپنی پسند کی ٹاپبگ سے پیزے کو مکمل کر کے دوبارہ سے چیز (پنیر) کی ہلکی سی تہہ لگائیں۔ اب باری پیزے کوبیک کرنے کی آتی ہے۔ میری آخری غلطی پیزے کو°180 ڈگری پر بیک کرنا تھا۔  جس سے پیزے کا کرسٹ اوپر سے پک کر سخت ہو جاتا۔ جب کہ پیزے کو صحیح ٹمپریچر پر بیک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ جب پیزے اسمبل کر رہے ہوں تو اوون کو زیادہ سے زیادہ ٹمپریچر °500ڈگری پر گرم ہونے کے لئے آن کر دیں۔  اور اوون کے اندر پیزا سٹون یا اوون ٹرے کو اندر رکھ دیں۔ اس سے پیزا سٹون یا اوون ٹرے گرم ہو کے ہمارے پیزے کو نیچے سے اوپر تک پکنے میں مدد کریں گے
پیزے کو اوون میں سب سے نیچے والی شیلف میں رکھیں اس دوران اوون کے اوپر کی گرل کو بند کر دیں۔ صرف نیچے والی گرل کو آن رکھیں۔ جب آپ دیکھیں کہ آپ کا پیزا نیچے سے پک اور اچھی طرح پھول گیا ہے تو آپ پیزے کو اوون کی اوپر والی شلف میں رکھ کے اوپر سے پکا لیں۔ اس سے آپکے پیزے کا کرسٹ اوپر سے سخت نہیں ہوگا۔۔۔ لیجئے آپکا پرفیکٹ پیزا ہو گیا تیار!!
چکن پیزا کی ترکیب جاننے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔
Chicken Pizza
فش پیزا کی ترکیب جاننے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔ 
Pizza with tuna fish and onions

تھوڑی سی محنت اور کوشش سے اپنے پیاروں کو خوش کرنے میں سب سے زیادہ خوشی۔۔۔میں جانتی ہوں، آپ کو ہی ہو گی
امید کرتی میری ان ٹپس اور ٹرکس پر عمل کر کے اپنے بچوں کو گھر میں ہی ریسٹورنٹ جیسی کوالٹی والا پیزا بنا کے دینا اب۔۔۔۔۔آپ کے لئیے مشکل نہیں ہوگا۔





read more...

Sunday, 2 June 2019

Chicken Mashroom Pizza

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
-:اجزاء
                             چکن بریسٹ  آدھی ▪
                     مسڈدپیسٹ  1 چائےکاچمچ ▪
لیمن جوس  2 کھانےکےچمچ ▪
نمک  حسب ضرورت ▪
گرم مصالحہ  1/2 چائےکاچمچ ▪
لال مرچ پاؤڈر  حسب ضرورت ▪
سوکھا ادرک  1/2 چائےکاچمچ ▪
 مشرومز / کھمبیاں   350 گرام ▪
زیتون کا تیل  2 کھانےکےچمچ ▪
سبز شملہ مرچ  1 عدد ▪
ٹماٹو  1 عدد ▪
پیاز  1 عدد ▪
اوریگانو ▪
موزریلا چیز ▪
چیڈر چیز ▪
کالے زیتون ▪

-:ترکیب
 مشرومز کو سب سے پہلے کسی صاف نرم کپڑے سے صاف کر لیں۔ تاکہ ان پر لگی تمام مٹی اتر جائے، کیونکہ مشرومز کو دھویا نہیں جاتا ۔ اس وجہ سے انھیں کسی نرم کپڑے سے ہی صاف کرنا پڑتا ہے۔ صاف کرنے کے بعد تمام مشرومز کو درمیانے قتلوں میں کاٹ لیں۔
اب تھوڑے سے تیل اور ایک چھوٹی چٹکی نمک کے ساتھ مشرومز کو تیز آنچ پر چند منٹ تک پکا لیں گے۔ یاد رہے کہ زیادہ پکانے سے مشرومز سخت ہو جائیں گی۔
چکن کو اوپر دئیے  تمام مصالاجات کے ساتھ اچھی طرح سے مکس کر کے 20 سے 25 منٹ کے لئے میرنیٹ کر لیں گے۔ اسکے بعد فرائینگ پین میں آئل گرم کر کے چکن کو فرائی کر لیں۔
پیاز، ٹماٹر اور شملہ مرچ کو باریک باریک چوپ کر لیں۔ اور کالے زیتون کو گول گول رنگز میں کاٹ لیں۔
اب پیزے کی بیس کو ہاتھوں کی مدد سے یا بیلن سے بیل لیں۔ کانٹے کی مدد سے پرک کر لیں۔ اس سے ایک تو بیس اندر سے کچی نہیں رہے گی دوسرا پیزا بیک کرتے وقت درمیان سے بہت زیادہ پھولے گی نہیں۔
اب اس پر پیزا سوس کو اچھی طرح سے پھیلا لیں۔
اب پہلے سے پری ہیٹ اوون میں پیزا بیس کو پیزا سوس کے ساتھ کچھ سکینڈز کے لیے سیک لیں۔
اب اس پر چیڈر چیز کی تہہ لگائیں۔ 
اب اس پر پکے ہوئے چکن کے پیس رکھیں۔
دوبارہ سےتھوڑی سی چیز کی تہہ لگائیں۔
 پکے ہوئے مشرومز کو سارے پیزے پر پھیلا لیں۔
پھر چوپ ٹماٹر، پیاز اور شملہ  مرچ کو تما پیزے پر اچھی طرح سے پھیلا لیں۔
آخر میں دوبارہ سے چیز کو سارے پیزے پر پھیلائیں۔ اوپر سے کٹے ہوئے کالے زیتون رکھیں۔ اوریگانو کو چھڑک کر اپنے اوون کے حساب سے پیزا پکنے تک بیک کر لیں۔
لیجئے!! گرما گرم پیزا تیار ہے۔


read more...

Monday, 17 December 2018

Pizza with tuna fish and onions

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اجزاء:-
 ▪ پیزا بیس  1 عدد
▪ پیزا سوس حسب ضرورت
▪ ٹیونا فش  1-2 کین
▪ پیاز     1 عدد
▪ لہسن   3جوے
▪ اوریگانو
▪ تیل  چند قطرے
ترکیب:-

پیاز کو درمیانے چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ کے فرائی پین میں چند قطرے تیل کے ساتھ ٹرانسپیرنٹ ہونے تک سوتے کرلیں۔ جب پیاز مکمل طور پر ٹھنڈے ہو جائیں تو اس میں کدوکش کیے ہوئے لہسن کے جوے اور  اوریگانو شامل کر کے اچھے سے مکس کر لیں۔

پیزے کے آٹے کو بیل لیں۔ اب اس پر پیزا سوس لگا کر موزریلا چیز کو اچھی طرح سے پھیلائیں۔
ٹیونا فش کو کین میں سے نکال کر چھلنی میں رکھ دیں۔ تا کہ اسکا سارا تیل نکل جائے۔ اب اسے سارے پیزے پر اچھی طرح سے پھیلا لیں۔
اوپر تیار کیے گئے پیازوں کو اچھی طرح سے پھیلا کر دوبارہ سے چیز کی تہہ لگائیں۔ اوپر سے تھوڑا سا اوریگانو چھڑک کر پہلے سے گرم اوون میں چیز کے پگھلنے اور پیزے کے پکنے تک بیک کر لیں۔  آپ کا گرما گرم پیزا ود ٹیونا سوس پیزا تیار ہے۔
INGREDIENTS:-

▪ Pizza base
▪ Pizza sauce  as required
▪ Tuna fish  1-2 cans
▪ Onion  1
▪ Garlic cloves  3
▪ Oregano
▪ Oil 2-3    drops

METHOD:-

Cut the onion into small squares.
Heat 2-3 drops of oil and sauté them.
Let them cool completely. Now add them freshly grated garlic clove and oregano. Mix everything well. Set aside.
Roll out the pizza dough.  
Spread a thin layer of pizza sauce over the pizza base.
Click the link down below for pizza sauce respie. 👇

Now sprinkle the cheese over pizza sauce evenly, put drained tuna fish on top, than prepared onions, more cheese on top.
Sprinkle just a little bit of oregano. 
Bake 20 to 25 minutes at 500°c in preheated oven.
read more...

Monday, 10 December 2018

Pizza dough

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اجزاء:-
▪ گرم پانی  1 کپ+ گوندھنےکےلیے
▪ تازہ خمیر  25 گرام
▪ چینی   2 /1-1چائےکاچمچ
▪ نمک   2 /1-1چائےکاچمچ
▪ زیتون کا تیل   3 کھانےکےچمچ
▪ میدہ  5 کپ

ترکیب:-

سب سے پہلے ایک کپ گرم پانی میں چینی اور تازہ خمیر کو ہاتھ کی مدد سے گھول لیں۔ اور اسے پھولنے کے لیے رکھ دیں۔
جیسا کے آپ دیکھ سکتے ہیں ہمارا خمیر کافی اچھے سے پھول گیا ہے۔ تصویر میں آپ پیالے کی سطح پر بلبلے دیکھ سکتے ہیں۔ یہ خمیر کے زندہ ہونے کی علامت ہے۔  
علیحدہ سے آپ آٹے میں نمک کو ملا کر مکس کر کے چھان لیں۔ اب اس میں زیتون کا تیل اور خمیر کا مکسچر ڈال کر مکس کریں۔ مزید سادے گرم پانی کی مدد سے سارے آٹے کو یکجان کر لیں۔ 
اب آٹے کو پرات یا پیالے میں سے نکال کر تھوڑے سے خشک میدے کے ساتھ تقریبا دس سے پندرہ منٹ تک اپنے کچن کاونٹر پر بغیر پانی لگائے گوندھیں۔  جیسا کہ آپ اوپر دی گئی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں ۔ 
اب ایک بڑے پیالے میں تھوڑا سا تیل لگا کر گوندھے گئے آٹے کو اس میں رکھیں۔ اس سے آٹا پیالے کے ساتھ چپکنے سے مخفوظ رہے گا۔آٹے کے اوپر بھی تیل لگا دیں تا کہ آٹا اوپر سے سخت نہ ہو۔
سات سے آٹھ گھنٹے کے بعد آپ دیکھ سکتے ہیں ۔ ہمارا آٹا کتنے آچھے سے پھول گیا ہے۔ 
 اباس آٹے کو پیالے سے باہر نکال کر  دوبارہ سے کچن کاونٹر یا شلیف پر سوکھے آٹے کے مدد سے پانچ منٹ اچھی طرح مزید گوندھیں۔ دوبارہ سے ڈھک کر پھولنے کے لئیے رکھ دیں۔
دوسری دفعہ بھی پیزے کا آٹا اچھی طرح سےجب پھول جائے تو دوبارہ سے آٹے کو پیالے سے نکال کر ہلکا ہاتھ سے گوندھ لیں۔پیزے کا آٹا تیار ہے۔
read more...

Chicken Pizza

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

-:اجزاء
پیزا کی ڈو۔ ▪
پیزا سوس حسب ضرورت ▪
چکن بریسٹ 1 عدد  ▪
نمک   حسب ذائقہ  ▪
سرخ مرچ  حسب ذائقہ  ▪
کٹی لال مرچ   حسب ذائقہ ▪
لیموں کا رس  2 کھانےکےچمچ  ▪
 لہسن  2 جوے کٹے ہوئے  ▪
پسی ادرک  1/3 چائےکاچمچ  ▪
تیل  2 کھانےکےچمچ  ▪
موزریلا چیز حسب پسند ▪ 
چیڈر چیز  حسب پسند ▪
ٹماٹر  1 عدد  ▪
شملہ مرچ  1 عدد  ▪
پیاز   1 عدد  ▪
اوریگانو  ▪
ہرے زیتون  ▪

-:ترکیب

 میں نے پیزا کے آٹے یا ڈو کو پہلے سے تیار کر کے رکھ لیا ہے۔ نیچے  دیئے گئے لنک پر کلک کر کے آپ گھر میں پیزے کی ڈو کو بنانا سیکھ سکتے ہیں۔
👇
پیاز، شملہ مرچ اور ٹماٹروں کو دھو کر باریک سلائسس میں کاٹ لیا ہے۔ اسی طرح گھٹلی نکلے ہرے زیتون کو بھی میں نے باریک سلائسس میں کاٹ کے رکھ لیا ہے۔ 
چکن بریسٹ کو میں نے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیا ہے۔ اب ایک پیالے میں نمک، سرخ مرچ، کٹی لال مرچ، لیموں کا رس، پسی ادرک، لہسن کے ساتھ چکن کے ٹکڑوں کو شامل کر کے اچھی طرح سے مکس کر کے اسے آدھا گھنٹہ میرینٹ ہونے کے لئے رکھ دیا ہے۔
آدھا گھنٹہ گذر چکا ہے۔ چکن بھی اچھی طرح سے میرنیٹ ہو گیا ہے۔ اب میں نے فرائی پین میں تھوڑے سے تیل کو  گرم کر کے اس میں میرینٹڈ چکن کو اچھی طرح سے پکا لیا ہے😄۔
اوون کو میں نے 500 ڈگری پر پری ہیٹ ہونے کے لئے آن کر دیا۔ تا کہ جتنی دیر میں، میں پیزا اسیمبل کروں۔ اوون اچھے سے گرم ہو جائے۔
پیزا کی ڈو کو بیلن کی مدد سے  بیل لیں۔
کچھ لوگ انگلیوں کی مدد سے بھی پیزے کی ڈو کو بیلتے ہیں۔ آپکو جو طریقہ آسان لگے آپ کو وہ اختیار کرنے کی کھلی اجازت ہے😆۔
اگر آپ کے پاس پیزا پین نہیں ہے تو آپ کوئی سا بھی پرانا فرائی پین استعمال کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں۔ میں نے بھی یہاں فرائی پین کا استعمال کیا ہے۔
فرائی پین میں ، میں نے فوائل پیپر لگا کر برش کی مدد سے تھوڑا تھوڑا تیل لگا دیا ہے۔ تاکہ میرا پیزا چپکنے سے محفوظ رہے۔ چاہیں تو بٹر پیپر کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اب بیلی گئی پیزے کی روٹی پر پیزا سوس کو میں نے  چمچ کی مدد سے پھیلا لیا ہے۔
پیزا سوس بنانے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔
👇
اس کے اوپر سب سے پہلےمیں نے چیڈر چیز اور موزریلا  چیز کی تہہ لگائی ہے۔ اب اس پر کٹے ٹماٹر، پیاز ، شملہ مرچ اور  چکن کو رکھ کے دوبارہ سے چیڈر اور موزریلا چیز کو اوپر سے پھیلا لیا ہے۔  سلائسس میں کٹے زیتون اور اوریگانو سے پیزے کو مکمل کریں۔
پہلے سے پری ہیٹڈ اوون میں 20 سے 25 منٹ کے لئے میں نے پیزے کو بیک  کر لیا ہے۔ 
گرما گرم ہوم میڈ چکن پیزا تیار ہے۔
امید کرتی ہوں آپ کو پسند آئے گا😊۔
__________________________________

Ingredients:-

▪ Pizza dough
▪ Pizza sauce    as required
▪ 1    chiken breast
▪ Salt    to taste
▪ Red chilli powder   to taste
▪ Crushed chili flakes    to taste
▪ 2tbsp   lemon juice
▪ 2 Garlic cloves
▪ 1/2 tsp   ginger
▪ 2tbsp   Oil
▪ Mozarella cheese
▪ Chadder cheese
▪ 1 big tomato
▪ 1 big bell papper
▪ 1 big onion
▪ Oregano
▪ Green olives   as required

METHOD:-

For "Pizza dough" respie click the link down below.👇

Thecocina00.blogspot.com

Sliced the tomatos, green bell papper, onion and green olives. Set aside

Cut chicken breast into small pieces, and marinate in salt, red chilli powder, chilli flakes, ginger garlic paste, and Lemon jucie mix well. 

Allow to sit for 30 minutes.

Heat oil in a pan. Stir and fry till the chicken is just cooked, tender and juices have evaporated. Set aside.

You can use pizza pan. But as you can see i am using an old frying pan lined with foil paper lightly greased with oil. You can use butter paper as well so that our pizza doesn't stick to the pan.

Now roll out the pizza dough by using rolling pin or with the help of your finger.

Transfer pizza base into prepared pan.

Spread a thin layer of pizza sauce over the pizza base.

Click the link down below for pizza sauce respie. 👇


Now sprinkle the cheese over evenly, put sliced vegitales, cooked chicken pieces more cheese on top. 
Place olive slices and sprinkle some oregano. 

Bake 20 to 25 minutes at 150°c in preheated oven.
read more...
 
 

Diseñado por: Compartidísimo
Scrapping elementos: Deliciouscraps©