بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
-:اجزاء
سالن بنانے کے لئیے
پیاز 1 عدد۔ ▪
لہسن کے جوے 4 عدد۔ ▪
کوکنگ آئل حسب ضرورت۔ ▪
ٹماٹو پیسٹ 1/2 کپ۔ ▪
ٹماٹر 3 عدد۔ ▪
چکن پاؤڈر 1-1/2 کھانےکاچمچہ۔ ▪
نمک حسب ذائقہ۔ ▪
ہلدی 1/3 چائےکاچمچ۔ ▪
لال مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ۔ ▪
کٹی لال مرچ حسب ذائقہ ▪
پانی 2 کپ۔ ▪
کباب بنانے کے لیے
آلو درمیانے 4 عدد۔ ▪
پیاز چھوٹی 1 عدد۔ ▪
چکن پاؤڈر 1 چائےکاچمچ۔ ▪
ہری مرچ 2 عدد۔ ▪
ہرا دھنیا 2 کھانےکےچمچ۔ ▪
پیرہیل 2 کھانےکےچمچ۔ ▪
نمک تھوڑا سا۔ ▪
لال مرچ پاؤڈر حسب ضرورت۔ ▪
کٹی لال مرچ حسب ضرورت۔ ▪
کوکنگ آئل فرائنگ کے لیے۔ ▪
کوٹنگ کے لئیے
میدہ 3-4 کھانےکےچمچ۔ ▪
پانی حسب ضرورت۔ ▪
گارنش کے لئیے
ادرک۔ جولین میں کٹی ہوئی۔ ▪
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا۔ ▪
-:ترکیب
پیاز کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ سب سے پہلےہم مصالحہ تیار کریں گے۔ اسکے لئے حسب ضرورت کوکنگ آئل 0لے کر اس میں پیاز کو سوتے کر لیں۔ تاکہ پیاز کا کچا پن ختم ہو جائے۔
جب پیاز سوتے ہو جائے تو اس میں کٹا لہسن شامل کریں۔ ہلکا سا سوتے کرنے کے بعد اس میں لال مرچ پاؤڈر، کٹی لال مرچ ہلدی شامل کریں۔ چمچہ چلا کر اس میں تھوڑا سا پانی شامل کر دیں اور مصالحے کو تیل چھوڑنے تک بھون لیں۔
نمک ہم بعد میں شامل کریں گے۔ کیونکہ ہم چکن پاؤڈر کا استعمال کریں گے اس میں بھی کافی نمک ہوتا ہے اس وجہ سے ہم نمک اگر ضرورت پڑی تو چکن پاؤڈر شامل کرنے کے بعد حسب ضرورت ڈالیں گے۔
ٹماٹروں کا چھلکا اتار کرموٹے موٹے کیوبز میں کاٹ لیں۔ اگر چاہیں تو ٹماٹروں کو پیس لیں۔ اب تیز آنچ پر ٹماٹروں کو اچھی طرح گلنے تک پکا لیں۔
یاد رکھیں کہ اگر آپ ٹماٹروں کو موٹا موٹا کاٹ کر جتنی تیز آنچ پر پکائیں گے اتنے ہی ٹماٹر جلدی گلیں گے۔
جیسا کہ آپ نیچے دی گئی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔ ٹماٹر اچھی طرح سے گل گئے ہیں۔ اب اس میں چکن پاؤڈر اور ٹماٹو پیسٹ شامل کریں۔ اگر آپ کو چکن پاؤڈر دستیاب نہیں ہے تو آپ چکن کیوبز بھی لے سکتے ہیں۔ تھوڑا سا بھون کر اب اس میں پانی شامل کریں۔ ایک ابال آنے کے بعد آنچ کو ہلکا کر دیں۔ڈھکن لگا کر سالن کو پکنے کے لئے رکھ دیں۔ ہم گریوی کو تھوڑا سا پتلا ہی رکھیں گے۔
جب تک سالن پکتا ہے ہم آلو کے کبابوں کا مصالحہ تیار کرتے ہیں۔ جو کہ بہت ہی آسان ہے۔ آلوؤں کو ابال کر کدوکش کر لیں۔ اب اس میں باریک کٹا ہرا دھنیا، باریک کٹی ہری مرچ، باریک کٹا پیرہیل، باریک کٹا پیاز، چکن پاؤڈر، نمک، لال مرچ پاؤڈر اور کٹی لال مرچ شامل کر کے اچھی طرح سے مکس کریں۔ اب اس تیار مکسچر سے گول گول کباب بنا لیں۔ اور انھیں پندرہ سے بیس منٹ فریزر میں رکھ دیں۔
میدے تھوڑا سا پانی شامل کر کے پیسٹ بنا لیں۔ ساتھ ہی کڑاھی میں تیل کو گرم ہونے کے لئے رکھ دیں۔
فریزر میں سے کبابوں کو نکال کر تیار کیے ہوئے مکسچر میں کوٹ کر کے ڈیپ فرائی کر لیں۔ اگر آپ چاہیں تو انڈے میں ڈپ کر کے بھی کبابوں کو ےل سکتے ہیں۔
لیجئے باتوں باتوں میں ہمارے کباب بھی تیار ہو گئے ہیں۔
سالن بھی تیار ہو گیا ہے۔ اب اس میں تیار کباب شامل کریں۔ اوپر سے کٹا دھنیا اور جولین میں کٹی ادرک ڈال کر پانچ سے 6 منٹ ہلکی آنچ پر دم دے دیں۔ تاکہ کبابوں میں بھی گریوی کا ذائقہ جذب ہو جائے۔
لیجئے ! ایک منفرد سا سالن ہمارا تیار ہے۔ امید کرتی ہوں آپ کو میری یہ ریسپی بھی پسند آئی ہو گی۔ اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجئے گا۔ تب تک دعاؤں میں یاد رکھیےگا۔ انشاءاللہ پھر اچھی اور سادہ سی ریسپی کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوں گی۔