بسم اللہ الرحمن الرحیم
اجزاء
▪ چکن۔ 2عدد بڑے ٹکڑوں میں کٹا ہوا
▪ پانی۔ حسب ضرورت
▪ نمک۔ 4 کھانےکےچمچ
▪ بیکنگ پاؤڈر۔ 2 کھانےکےچمچ
▪ ہری مرچوں کا پیسٹ۔ 3 کھانےکےچمچ
▪ ادرک لہسن پیسٹ۔ 1 کھانےکاچمچ
▪ تیل۔ فرائی کے لیے
کوٹنگ کے لئے:-
▪ میدہ۔ 2 کپ
▪ کارن فلور۔ 1/2 کپ
▪ نمک۔ 1 کھانےکاچمچ
▪ سفید پسی مرچ۔ 1 کھانےکاچمچ
ترکیب :-
ایک بڑے پیالے میں ہری مرچوں کا پیسٹ، نمک، بیکنگ پاؤڈر، پانی، اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اس میں چکن کو ڈال کر 4 سے 5 گھنٹوں کے لیے میرنیٹ پونے کے لیے چھوڑ دیں ۔
پھر چکن کو پانی سے نکال کر خشک کر لیں ۔
ایک علیحدہ پیالے میں میدہ، نمک ، سفید مرچ اور کارن فلور کو مکس کریں ۔
پھر چکن کو اس میں کوٹ کر کے گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں ۔








0 comments:
Post a Comment