بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
-:اجزاء
بریڈ سلائسس 3 عدد ▪
انڈا 1 عدد ▪
دودھ 1/3 کپ ▪
براون شوگر 2 کھانےکےچمچ ▪
پیلا رنگ ▪
ونیلا ایسنس ▪
سبز رنگ ▪
لیمن ایسنس ▪
گلابی رنگ ▪
اسٹرابری ایسنس ▪
تیل یا مکھن تلنے کے لیے ▪
ترکیب:-
ایک پیالے میں انڈے، دودھ اور چینی کو اچھی طرح سے مکس کر کے پھینٹ لیں۔
اب اس آمیزے کو تین برابر حصوں میں کر لیں۔
آمیزے کے پہلے حصے میں ہم پیلا رنگ اور ونیلا ایسنس شامل کر کے مکس کر لیں گے۔ رنگ آپ اپنی مرضی کے مطابق زیادہ یا کم کر سکتے ہیں۔ میں نے تھوڑا زیادہ ڈالا ہے کیونکہ مجھے گہرا رنگ چاہیے تھا۔ دوسری طرف فرائینگ پین میں تھوڑا سا تیل یا مکھن گرم کریں۔ اب تیار کئے گئے آمیزے میں ڈبل روٹی کے ایک ٹکڑے کو رکھ کے دونوں طرف سے ڈپ کر لیں۔ اب اسے ہلکی آنچ پر دونوں اطراف سے تل لیں۔ ہمارا پہلا کلر فل فرنچ ٹوسٹ تیار ہو گیا ہے۔
آمیزے کے دوسرے حصے میں ہم سبز رنگ اور لیمن ایسنس شامل کر کے مکس کریں گے۔ اب دوبارہ سے دوسری ڈبل روٹی کے سلائس کو اس آمیزے میں ڈپ کر کے تھوڑے سے تیل یا مکھن میں دونوں طرف سے تل لیں گے۔
آمیزے کے تیسرے حصے میں ہم گلابی رنگ اور اسٹرابری ایسنس شامل کر کے مکس کریں گے۔ اب دوبارہ سے ڈبل روٹی کے تیسرے سلائس کو اس آمیزے میں ڈپ کر کے تھوڑے سے تیل یا مکھن میں دونوں اطراف سے تل لیں گے۔
لیجئے ہمارے رنگ برنگے سے فرنچ ٹوسٹ تیار ہو گئے ہیں۔
INGREDIENTS:-
3 slices of bread
1 egg
1/3 cup milk
2 tbsp brown sugar
Yello, green & pink food colour
Vanilla, lemon & strawberry essence
Butter or oil for frying
METHOD:-
En a bowl add egg, milk and sugar, whisk until sugar dissolve completely.
Now divide the egg mixture into three equal parts.
Now in the first part of the mixture add yellow food colour and 1 to 2 drops of vanilla essence. You can add less or more colour to the mixture. I'm going to add more because i like my french tost more vibrant.
Meanwhile, in a non stick frying pan over medium low heat, heat the oil or butter.
Put one slice of bread quickly in the egg mixture. And than place in the frying pan. Cook on each side.
In the 2nd part of the mixture add green food colour and lemon essence, repeat the steps and fry the 2nd slice of bread.
In the 3rd part of the mixture add pink food colour and strawberry essence, repeat the steps and fry last slice of bread.
0 comments:
Post a Comment