بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
آج کی ریسپی ہوم میڈ ڈونٹ کی ہے۔ جو بیکری کے ڈونٹس سے بھی زیادہ نرم اور اچھے بنے گے۔ اور مجھے یقین ہے آپ ان ڈونٹس کو بار بار بنائیں گے۔ ریسپی شروع کرنے سے پہلے معذرت کہ سٹیپ بائے سٹیپ میں ریسپی کی تصویریں نہیں لے سکی، کیونکہ میرے موبائل کی میموری فل تھی جسکی وجہ سے تصویریں نہیں بن رہی تھی۔ تو سوچا آپ کو تفصیل سے ریسپی تحریر کر دوں گی تاکہ آپ کو تصویر دیکھنے کی ضرورت نہ پڑے ۔ ایسا لگے جیسے سب کچھ آپ کے سامنے ہی بن رہا ہے ۔ آج کل کے ماڈرن دور میں ہر کوئی ویڈیوز دیکھ کے سب کچھ سیکھ لیتا ہے۔ لیکن میں ذرا پرانے خیالات اور چیزوں کو زیادہ پسند کرتی ہوں ۔ اب یہ نہ سوچئے گا کوئی بڈھی مائی ہو گی۔۔۔ ہا ہا ہا ۔۔۔۔ چلیں جی باتیں کسی اور بلاگ میں کریں ابھی ڈونٹس بنانا سیکھتے ہیں ۔ جن اجزاء
کی ضرورت ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں ۔
-:ڈو کے لئے اجزاء
میدہ 2 /1 - 2 کپ
دودھ 2/3 کپ
چینی 1/4 کپ
نمک 1/4 چائے کی چمچ
تیل 1/4 کپ
خمیر 4 /1 -2 چائے کی چمچ
انڈے کی زردیاں 2 عدد
میدہ 2 /1 - 2 کپ
دودھ 2/3 کپ
چینی 1/4 کپ
نمک 1/4 چائے کی چمچ
تیل 1/4 کپ
خمیر 4 /1 -2 چائے کی چمچ
انڈے کی زردیاں 2 عدد
ونیلا ایسنس 1/2 ٹی سپون
-:گلیز کے لئے اجزاء
آئسنگ شوگر 4 کپ
دودھ یا پانی 5 سے 6 کھانے کے چمچ
ونیلا ایسنس 1 کھانےکا چمچ
-:فرائنگ کے لئے
کوئی سا بھی تیل حسب ضرورت
-:ترکیب
سب سے پہلے دودھ کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں ۔ آنچ میڈیم سے لو رکھیں ۔ دودھ کو اتنا گرم کرنا ہے کہ اسکا ٹمپریچر °180 تک پہنچ جائے۔ اگر آپ کے پاس ٹمپریچر چیک کرنے کے لیے تھرما میٹر نہیں ہے تو دودھ اتنا گرم کریں کہ انگلی کو نہ تو بہت زیادہ گرم لگے کہ انگلی پر جلن کا احساس ہو اور نہ ہی گنگونا ہو ۔ کیونکہ کہ زیادہ گرم دودھ سے خمیر مر سکتا ہے جس سے ڈونٹس پھولے گے نہیں ۔ اس لئے اس بات کا خاص خیال رکھنا ہے ۔ بیکنگ کی زبان میں اس کو
Scald Milk
بولتے ہیں ۔ اس اسٹیپ سے ہمارے ڈونٹس نرم بنے گے۔
اس اسٹییپ کو سب سے پہلے ہم کریں گے تاکہ دوسرے اجزاء کی تیاری کرتے ہوئے دودھ °110 ٹمپریچر پر آ جائے۔
ایک علیحدہ پیالے میں ایک کپ میدہ، خمیر ، چینی ، نمک شامل کر کے مکس کریں ساتھ ہی اس میں دودھ، تیل ، انڈے کی زردیاں اور ونیلا ایسنس شامل کر کے مکس کرلیں ۔ ڈھانپ کر روم ٹمپریچر پر 15 سے 20 منٹ کے لئے چھوڑ دیں ۔ تاکہ خمیر ایکٹو ہو سکے ۔ مکسچر کے اوپر جب آپ کو ببل نظر آئیں سمجھ لیں خمیر ایکٹو ہو چکا ہے ۔ اب اس میں بقیہ میدے کو شامل کریں ۔
فرم اسپاچولا سے یا ہاتھ سے ڈو کو مکس کر کے پیالے کے اندر ہی 5 منٹ تک گوندھ لیں ۔ اگر ڈو آپ کے ہاتھوں پر زیادہ چپکے تو بالکل تھوڑا سا خشک میدہ چھڑکیں ساتھ ڈو کو گوندھنا جاری رکھیں ۔ تھوڑی دیر بعد ہی آپ دکھیں گے کہ ڈو بالکل فرم ہو کر ایک پیڑے کی شکل اختیار کر لے گی۔
جو ڈو ہم ڈونٹس کے لئے بنا رہے ہیں وہ بالکل نرم اور ہلکی سی چپ چپی ہونی چاہیے ۔ یاد رکھیں جس آٹے میں خمیر شامل کیا جائے اس کو ہمیشہ نرم اور ڈھیلا گوندھا جاتا ہے ۔
اب اس ڈو کو ڈھانپ کر کسی گرم جگہ پر ڈیرھ سے 2 گھنٹے کے رکھ دیں ۔ تاکہ ڈو پھول جائے ۔ لیکن اگر آپ میری طرح اتنا انتظار نہیں کر سکتے تو کیچن نیپکن کو بھگو کر اس کا سارا پانی نچوڑ لیں ۔ اب اسے مائکروویو میں رکھ کر ایک منٹ کے لئے چلا دیں ۔ اس سے مائکروویو کے اندر ہلکی سی گرم بھاپ بن جائے گی جس سے ڈو جلدی پھولے گی۔
اچھا جی 45 منٹ جب گزر جائیں ڈو کو پیالے سے نکال کر کاونٹر پر رکھیں ۔ بغیر خشک میدہ لگائے ڈو کو ایک چوتھائی انچ کی موٹائی جتنا بیل لیں ۔
اب ڈونٹ کٹر سے ڈونٹس کو کاٹ لیں ۔

جو ڈو بچ جائے اسکو دوبارہ سے بیل کر دوبارہ سے اور ڈونٹس کاٹ لیں ۔ تمام ڈونٹس کو دوبارہ سے پھولنے کے لئے رکھ دیں ۔
جب تک ڈو دوبارہ سے پھولتی ہے۔ اسی دوران ہم اسکا گلیز تیار کرلیتے ہیں ۔اس کے لئے گلیز کے تمام اجزاء کو ایک پیالے میں اچھی طرح مکس کر لیں تاکہ شوگر اچھی طرح حل ہو جائے ۔ پانی کو آپ نے ایک ایک چمچ کر کے شامل کرنا ہے ۔ سائیڈ پر رکھ دیں ۔
جب تمام ڈونٹس اچھے سے دوبارہ پھول جائیں تو ایک کڑاھی میں آئل کو ہلکی آنچ پر گرم کریں ۔ ایک وقت میں دو ڈونٹس کو ہی گرم آئل میں ڈالیں ۔ ہر ایک سائیڈ کو 45 سے 60 سکینڈ تک ہی فرائی کریں اس کے بعد ڈونٹ کی سائیڈ کو پلٹ دیں ۔ جب ڈونٹس دونوں سائڈوں سے پک جائیں، نکال کر فورا سے تیار شدہ گلیز میں دونوں سائیڈوں سے ڈپ کر کے گرل پر رکھتے جائیں ۔

اسی طرح دو دو کر کے تمام ڈونٹس کو فرائی کر کے گلیز میں ڈپ کرتے جائیں۔ لیجیے گرما گرم اور نرما نرم ڈونٹس تیار ہیں۔

0 comments:
Post a Comment