Powered by Blogger.

Welcome

Ads 468x60px

SOME RANDOM COOKING BLOG AND CHIT CHAT

Followers

Featured Posts

Search This Blog

Search

Blogroll

Popular Posts

Pages

BTemplates.com

About

¿Buscabas Algo?

Quien cocina aquí:

My Photo
THE COCINA 00
Don't forget to Like, Coment✒and Share✔ my Simple Recipes. Thank You!
View my complete profile
Showing posts with label Cakes. Show all posts
Showing posts with label Cakes. Show all posts

Friday, 10 September 2021

LEAMON TEA CAKE WITH LEMONY DRIZZLE ON TOP




-:اجزاء
2 عدد انڈے
ایک عدد لیموں کا چھلکا
شوگر  2/3 کپ
میدہ  1 کپ
تیل 1/2 کپ
بیکنگ پاوڈر  1 چائےکاچمچ
دودھ 1/3 کپ
لیموں کا رس  1 کھانےکا چمچ
لیمن ایسنس  1 چائےکاچمچ

لیمنی گلیز کے اجزاء:-
آئسنگ شوگر  4-5 کھانے کے چمچ
لیموں کا رس  1- 1/4 کھانے کا چمچ
ترکیب :-
اچھا جی۔۔۔۔ سب سے پہلے لیموں کے چھلکے کو پیلر کی مدد سے اتار لیں ۔ میں نے چھری کی مدد سے لیموں کی سکن کو اتارا،  پھر شوگر کے ساتھ اس کو مشین میں پیس لیا تھا۔ اتنا سیآپا اس لیے کیا کہ پیلر نہیں تھا اور نہ ہی لیموں کی سکن کدوکش سے اتر رہی تھی ۔ 
اب اوون کو آن کر کے 180 ڈگری پر دس سے پندرہ منٹ کے لئے پری ہیٹ ہونے کے لئے  چھوڑ دیں گے۔ اس دوران کیک کے مکسچر کو تیار کر لیں گے۔
کوئی بھی پین جو آپ کے پاس موجود ہو اس پر بیٹر  پیپر لگا کر رکھ لیں تاکہ کیک جب تیار ہو آسانی سے پین سے باہر نکل آئے ۔ اگر بیٹر پیپر نہ ہو تو پین کو اچھے طرح گریس کر کے میدے سے ڈسٹ کر لیں ۔ 
میدے میں بیکنگ پاوڈر مکس کر کے چھان لیں ۔ اس اسٹییپ سے کیک نرم بنے گا۔ اور اگر کوئی گٹھلی وغیرہ میدے یا بیکنگ پاوڈر میں ہوئی وہ بھی نکل جائے گی۔
اب ایک مکسنگ باول میں  انڈہ، چینی ، تیل اور لیموں کے چھلکے کو شامل کر کے صرف تمام اجزاء کو مکس ہونے تک پھینٹ لیں ۔ اب اس میں  چھنا ہوا میدہ شامل کریں ۔ بیٹر کو روکے بغیر اس میں تھوڑا تھوڑا کر کے دودھ شامل کریں ۔ 
آخر میں اس میں ایک چمچ لیموں کا رس اور لیمن ایسنس شامل کر کے ہلکے ہاتھ سے مکس کر کے  تیار شدہ بیکنگ پین میں مکچر کو انڈیل کریں ۔ 
180 ڈگری پر 35 سے 40 منٹ تک بیک کریں۔ 
لیمنی گلیز یا ڈریزل بنانے کے لیے آئسنگ شوگر میں لیموں کا رس اور چند قطرے لیمن ایسنس کے شامل کر لیں ۔ 
کیک کو پین سے باہر نکال کر روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا کر لیں ۔ اوپر سے تیار شدہ گلیز کو چمچ کی مدد سے ڈریزل کر کے کیک کو ٹکڑوں میں کاٹ کر سرو کریں ۔
نوٹ:-
اگر آپ کو لگے کہ کوئی بھی کیک اوپر سے ڈرائی اور سخت ہو رہا ہے۔ تو اس کے لئے ایک ٹپ یہ ہے کہ اس کے اوپر مکھن کو برش کر دیں ۔ 

 

read more...

Wednesday, 12 August 2020

Peach Up Side Down Cake

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 


                                      -:اجزاء

 پسا ہوا گڑ    3 کھانے کے چمچ 
 مکھن       225 گرام 
 چینی    1 پیالی 
 انڈے   4 عدد
 چھنا ہوا میدہ    1 پیالی 
 بیکنگ پاوڈر    1 چائےکاچمچ 
 ونیلا ایسنس  1/2 چائے کا چمچہ 
 آڑو کا جوس  1/2 پیالی
 آڑوکے کٹے سلائسس   حسب ضرورت 

                         -:ترکیب

اوون کو °180 ڈگری پر پری ہیٹ ہونے کے لئے چلا دیں۔
ایک سوس پین میں 3 کھانے کے چمچ مکھن پگھلا لیں۔ اسپرنگ فوم  پین کو باہر سے المونیم فوائل سے پیک کر دیں ۔
پگھلا ہوا مکھن اسپرنگ فوم پین میں ڈال کر اسکے اوپر پسے پوئے گڑ کی تہہ بچھا دیں۔
آڑو کے باریک کٹے ہوئے سلائسس کو گڑ کے اوپر رکھیں ۔
ایک پیالے میں باقی مکھن اور چینی ڈال کر الیکڑک بیٹر سے چینی ےیکجان ہونے تک پھینٹیں ۔
اب اس مکسچر میں انڈے ، ونیلا ایسنس اور آڑو کا جوس ڈال کر مزید  پھینٹیں ۔
ایک علیحدہ پیالے میں میدہ اور بیکنگ پاوڈر ملائیں ۔اور تھوڑا تھوڑا کر کے تیار کئے ہوئے مکسچر میں شامل کرتے جائیں ہلکے ہاتھ سے اسپاچولا کی مدد سے فولڈ کرتے جائیں۔
آمیزے کو اسپرنگ فوم پین میں ڈال کر پہلے سے گرم اوون میں 25 منٹ کے لئے بیک کریں ۔
اوون سے نکال کر ٹھنڈا کریں۔ اور پھر سرونگ ڈش پر پلٹ کر نکالیں۔
مزید پیچ اپ سائڈ ڈاؤن کیک تیار ہے۔
read more...
 
 

Diseñado por: Compartidísimo
Scrapping elementos: Deliciouscraps©