Powered by Blogger.

Welcome

Ads 468x60px

SOME RANDOM COOKING BLOG AND CHIT CHAT

Followers

Featured Posts

Search This Blog

Search

Blogroll

Popular Posts

Pages

BTemplates.com

About

¿Buscabas Algo?

Quien cocina aquí:

My Photo
THE COCINA 00
Don't forget to Like, Coment✒and Share✔ my Simple Recipes. Thank You!
View my complete profile

Wednesday, 6 October 2021

SOME RANDOM COOKING BLOG AND CHIT CHAT

اچھا جی آج کوئی ریسپی نہیں ہے ۔ کچھ رینڈم  کھانوں کی تصویریں ہیں جن کو ہر دوسرے تیسرے دن  گھر میں اپنی بیٹی یا باقی گھر والوں کے لیے بناتی ہوں ۔ سوچا آج ان کھانوں کی تصاویر آپ کے ساتھ شئیر کرتی چلوں ۔ سب سے پہلی جو ڈش ہے وہ کچھ دن پہلے میں نے اپنی بیٹی اور بھتیجے کے لئے بنائی تھی ۔ میں اکثر اپنی بیٹی کو ویک میں دو سے 3 دفعہ مختلف قسم کی سبزیاں اسٹیم کر کے دیتی رہتی ہوں ۔ تاکہ اسے ہر چیز کھانے کی عادت ہو۔  تو آج میں دونوں کے لئے  گاجر ، بروکلی، مٹر  اور آلو اسٹیم کرنے لگی ہوں تو سوچا کیوں نہ آپ کے ساتھ بھی شیئر کرتی چلوں ۔ اچھا جی  گاجریں میں ایک دفعہ ایک کلو کا پیک لی آتی ہوں۔ پھر اچھی طرح سے دھو کر چھلکے اتار کے فرنچ فرائز کی طرح سے کاٹ کر ایک پلاسٹک کے بیگ میں ڈال کر فریز کر دیتی ہوں ۔ تھوڑا وقت لگتا ہے پر پورا ہفتہ آسانی سے نکل جاتا ہے۔ بس فریز سے نکالیں اسٹیم کریں ۔اسی طرح بروکلی کے بھی پھول اتار کر دھو کر ان کو بھی فریز کر دیتی ہوں ۔ یہ طریقہ ان ماؤں کے لئے کافی مدد گار ثابت ہو گا جو جاب وغیرہ کرتی ہیں۔ خیر اس کے علاوہ یہاں سے  فریز ہوئی وی سبزیاں بھی ہمیں مل جاتی ہیں تو وہ بھی میں بیٹی کو اسٹیم کر کے دیتی رہتی  ہوں ۔ آج جو آلو میں اسٹیم کرنے لگی ہوں وہ پتاتا براواز ہیں ۔ بجائے فرائی کرنے کے سوچا ان کو بھی آج اسٹیم کر لوں ۔ورنہ میں نارمل والے ہی آلووں کو فرائز یا ویجز میں کاٹ لیتی ہوں ۔ یا چھوٹے بےبی پوٹیٹوز لے لیتی ہوں۔ اسٹیمر آپ کوئی سا بھی آپ استعمال کر سکتے ہیں جو آپ کے پاس میسر ہو۔ اگر نہیں ہے تو بھی کوئی بات نہیں ایک ایسی دیگچی یا ہانڈی یا کوئی سا بھی ایسا برتن لے لیں جس میں چھلنی آسانی سے آسکے۔ نیچے پانی ڈالیں اوپر چھلنی رکھیں سبزیاں ڈال کر ڈھکن لگا کر درمیانی آنچ پر اسٹیم کر لیں ۔ 
چاہے تو ہلکا سا نمک کٹی کالی مرچ اور زیتون کا تیل ڈال کر بچوں کو دیں یا ایسے پی پھیکی دے دیں تاکہ بچوں کو سبزیوں کے اصل ذائقےکا پتا لگے۔
سبزیوں کے ساتھ میں نے تھوڑا سا پاستہ بھی شامل کیا تھا۔ تھوڑے سے نمک اور آئل کے ساتھ میں نے اسکو ابال لیا تھا۔ اوپر سے ایک چوتھائی چمچ سفید تل کو اوپر سے ڈریزل کر دیا تھا۔ بغیر نمک اور مرچ کے ایسے ہی میں نے اپنی بیٹی کو کھانے کے لئے دیا تھا ۔
میری بیٹی کو بلیو بیری بہت زیادہ پسند ہے۔ جب بھی مارکیٹ چکر لگے میں ضرور اس کے لئے لے کے آتی ہوں ۔ اور اس بات کو میک شور بھی کرتی ہوں کہ روزانہ اس کو کوئی نہ کوئی پھل ضرور دوں ۔ یہاں میں نے اسے ساتھ ایک کیلا بھی سلائسس میں کاٹ کے دیا تھا ۔ موسم کے مطابق آپ کو جو پھل بھی ملے آپ ضرور اپنے بچوں کو دیا کریں۔ اس کے علاوہ مارکیٹ سے میں فروٹس کے پاؤچز بھی لے آتی ہوں۔ گھر سے باہر ایمرجنسی میں اگر کہیں نکلنا پڑے تو  بیگ میں ساتھ رکھ لیتی ہوں۔ اس کے علاوہ میں نے آن لائن بھی پاؤچز خریدے ہوئے ہیں ۔  فروٹس کو اسٹیم یا ایسے ہی ان کی پیوری بنا کر وہ بھی میں  بیٹی کو دیتی ہوں ۔
یہ میں نے براون بریڈ کا چھٹ پٹ سے بننے والا فش پیزا بنایا تھا۔ بریڈ کے سلائس کے اوپر کیچپ یا پیزا سوس کی ہلکی سی تہہ لگا کر اوپر وائیٹ ٹیونا فش کو رکھیں ۔ ساتھ سبز شملہ مرچ کے باریک سلائس، کالا زیتون، اوریگانو اور ہلکہ سا نمک چھڑک کر اوون میں خالی چیز پگھلنے تک بیک کر لیں ۔  اسکے علاوہ کوئی بھی رات کا بچا سالب بھی آپ استعمال کر سکتے ہیں ۔ اگر میں اپنے لئے بناوں تو اوپر نیچے دونوں کی ہیٹ کو آن رکھتی ہوں تاکہ بریڈ تھوڑی سی کرسپی ہو جائے۔ لیکن جب بیٹی کے لیے بناوں تو خالی اوپر کی ہیٹ آن کرتی ہوں تاکہ چیز تو پگھل جائے لیکن بریڈ نرم رہے۔
یہ آج میں نے اپنی چھوٹی سسٹر کے لئے پیزا فرائز بنائے تھے۔ فرائز جو تھے وہ میں نے گھر میں ہی کاٹ کر بنائےتھے۔ پیزا پین کو فوائل پیپر سے کور کر کے اس کے اوپر فرائز کو رکھا ۔ اوپر سے چیز ڈال کر چند سلائسس چکن سلامی کے رکھے، آخر میں زیتون، اوریگانو، پیزل نمک اور کٹی لال مرچ چھڑکیں ۔ جو آپ کو اوپر سرخ سرخ ڈرلز نظر آ رہا ہے وہ کیچپ ہے۔ اب ان کو اوون میں چیز پپگھلنے تک بیک کر لیں ۔ مزیدار پیزا فرائز تیار ہیں ۔ جب آپ چھوٹے بچوں کے لئے بنائیں سرخ مرچ کا استعمال نہ کریں۔
کل رات تکہ بوٹی ریپ بنائے تھے تو اس میں کچھ چکن اور سیلڈ بچ گئی تھی ۔ سلیڈ میں سویٹ کارن، کھیرا، ٹماٹر، سلادپتہ، شملہ مرچ اور زیتون کے سلائس میں نے کاٹے ہوئے ہیں ۔ ساتھ آپ کو چکن کے پیسس نظر آرہے ہیں ۔ کچھ پرپل انگور کے دانواں کو بیچ میں سےدو حصوں میں  کاٹ لیا ہے ۔ بیج نکال دیئے تھے۔ ساتھ ہی سیب کو فرنچ فرائز میں کاٹا ہوا ہے۔ 
اس پورشن میں کیلے کو بیچ میں سے دو سلائسس میں کاٹا ہوا ہے۔ ساتھ اسٹیم سبزیاں ہیں جن میں گاجر ،مٹر ،گرین بینز، چھوٹی بند گوبھی اور گوبھی شامل ہیں ۔ مارکیٹ سے آپ کو جو فروزن سبزیاں ملتی ہیں یہ وہ والی ہیں ۔ ان کے علاوہ آپ اپنے بچے کو جو سبزی پسند ہو وہ بھی اسکی ڈائیٹ شامل کرسکتے ہیں۔ ساتھ مشرومز کا سمپل سا آملیٹ ہے۔ تھوڑے سے آئل میں مشرومز کو ساتے کر لیں ۔ انڈے میں ہلکا سانمک اور کالی مرچ شامل کر کے پھینٹ لیں ۔ پین میں شامل کر کے پکائیں۔   
اس پورشن میں فرائڈ انڈے کی زردی ہے ۔ ساتھ سوفٹ چیز کا سلائس ہے۔  پھل میں اب مجھے یاد نہیں کہ اسٹرابیری تھی یا آلو بخارا ۔۔۔خیر جو بھی تھا۔ ساتھ شامی کباب ہے۔ جب گھر میں کبھی شامی کباب بناوں تو میں کیا کرتی ہوں چھوٹے چھوٹے کباب تھوڑے کم نمک مرچ کے ساتھ بنا کر انھیں فریز کر دیتی ہوں ۔یا علیحدہ سے بھی بنا کر رکھ دیتی ہوں۔ کبھی کبھی میں ایسے ہی بیٹی کو دیتی ہوں یا بڑید کے سلائس پر تھوڑی سی کیچپ اور شامی کباب لگا کر انڈے میں ڈپ کر کے اسکو تھوڑے سے آئل میں  فرائی کر لیتی ہوں۔ جھٹ پٹ فرائیڈ سینڈوچ تیار ہے ۔یاد رہے ان سب چیزوں میں، میں زیتون کا تیل استعمال کرتی ہوں اور تھوڑے سے آئل میں ہی ان چیزوں کو فرائی کرتی ہوں۔  ضروری نہیں جو میں اپنی بچی کو کھانے کے لئے دے رہی ہوں وہ اپ کا بچہ بھی خوشی خوشی کھائے۔ آپ اپنے بچے کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے کھانا بنایا کریں ۔ گھر میں پکے کھانے کے ساتھ ساتھ آپ بچوں کی ڈائیٹ میں پھل سبزیاں دودھ اور دودھ سے بنی اشیاء کو بھی شامل کریں ۔ دوسرا بچے کے کھانے کو بورنگ نہ بنائیں ۔انھیں ایک ہی چیز ایک طرح سے مت دیں ۔ جتنا آپ بچے کے کھانے کو دلچسپ بنائیں گے بچا شوق سے کھائے گا۔ مگر۔۔۔۔سب بچے ایک جیسے نہیں ہوتے ۔ کچھ کھانے میں بہت اچھے ہوتے ہیں ان کو جو مرضی دیں وہ کھا لیتے ہیں۔ اور کچھ کو سونے کا نوالہ بھی دیں ان کے حلق سے نیچے نہیں اترتا۔۔۔
امید کرتی ہوں آپ کو میری یہ کوشش پسند آئی ہو گی۔ انشاءاللہ اس جیسی اور کھانے کی تراکیب اور آئدیاز لے کر دوسری بلاگ میں حاضر ہوں گی۔تب تک اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا ۔
read more...
 
 

Diseñado por: Compartidísimo
Scrapping elementos: Deliciouscraps©