-:اجزاء
2 عدد انڈے
ایک عدد لیموں کا چھلکا
شوگر 2/3 کپ
میدہ 1 کپ
تیل 1/2 کپ
بیکنگ پاوڈر 1 چائےکاچمچ
دودھ 1/3 کپ
لیموں کا رس 1 کھانےکا چمچ
لیمن ایسنس 1 چائےکاچمچ
لیمنی گلیز کے اجزاء:-
آئسنگ شوگر 4-5 کھانے کے چمچ
لیموں کا رس 1- 1/4 کھانے کا چمچ
ترکیب :-
اچھا جی۔۔۔۔ سب سے پہلے لیموں کے چھلکے کو پیلر کی مدد سے اتار لیں ۔ میں نے چھری کی مدد سے لیموں کی سکن کو اتارا، پھر شوگر کے ساتھ اس کو مشین میں پیس لیا تھا۔ اتنا سیآپا اس لیے کیا کہ پیلر نہیں تھا اور نہ ہی لیموں کی سکن کدوکش سے اتر رہی تھی ۔
اب اوون کو آن کر کے 180 ڈگری پر دس سے پندرہ منٹ کے لئے پری ہیٹ ہونے کے لئے چھوڑ دیں گے۔ اس دوران کیک کے مکسچر کو تیار کر لیں گے۔
کوئی بھی پین جو آپ کے پاس موجود ہو اس پر بیٹر پیپر لگا کر رکھ لیں تاکہ کیک جب تیار ہو آسانی سے پین سے باہر نکل آئے ۔ اگر بیٹر پیپر نہ ہو تو پین کو اچھے طرح گریس کر کے میدے سے ڈسٹ کر لیں ۔
میدے میں بیکنگ پاوڈر مکس کر کے چھان لیں ۔ اس اسٹییپ سے کیک نرم بنے گا۔ اور اگر کوئی گٹھلی وغیرہ میدے یا بیکنگ پاوڈر میں ہوئی وہ بھی نکل جائے گی۔
اب ایک مکسنگ باول میں انڈہ، چینی ، تیل اور لیموں کے چھلکے کو شامل کر کے صرف تمام اجزاء کو مکس ہونے تک پھینٹ لیں ۔ اب اس میں چھنا ہوا میدہ شامل کریں ۔ بیٹر کو روکے بغیر اس میں تھوڑا تھوڑا کر کے دودھ شامل کریں ۔
آخر میں اس میں ایک چمچ لیموں کا رس اور لیمن ایسنس شامل کر کے ہلکے ہاتھ سے مکس کر کے تیار شدہ بیکنگ پین میں مکچر کو انڈیل کریں ۔
180 ڈگری پر 35 سے 40 منٹ تک بیک کریں۔
لیمنی گلیز یا ڈریزل بنانے کے لیے آئسنگ شوگر میں لیموں کا رس اور چند قطرے لیمن ایسنس کے شامل کر لیں ۔
کیک کو پین سے باہر نکال کر روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا کر لیں ۔ اوپر سے تیار شدہ گلیز کو چمچ کی مدد سے ڈریزل کر کے کیک کو ٹکڑوں میں کاٹ کر سرو کریں ۔
نوٹ:-
اگر آپ کو لگے کہ کوئی بھی کیک اوپر سے ڈرائی اور سخت ہو رہا ہے۔ تو اس کے لئے ایک ٹپ یہ ہے کہ اس کے اوپر مکھن کو برش کر دیں ۔
read more...