Powered by Blogger.

Welcome

Ads 468x60px

SOME RANDOM COOKING BLOG AND CHIT CHAT

Followers

Featured Posts

Search This Blog

Search

Blogroll

Popular Posts

Pages

BTemplates.com

About

¿Buscabas Algo?

Quien cocina aquí:

My Photo
THE COCINA 00
Don't forget to Like, Coment✒and Share✔ my Simple Recipes. Thank You!
View my complete profile

Wednesday, 31 October 2018

Measurements

Here are some of the measurements one might need :)

Tsp = Teaspoon = Chay ka chamach
Tbsp = Tablespoon = Khanay ka chamach

1 tsp Yeast = 3 gm

1 tsp Baking Powder = 5 gm

1 tsp Baking Soda = 5 gm

1 cup Water/ Milk = 250 ml

1 cup Sugar =  200 grams

1 cup Powdered Sugar = 175 grams

1 cup Flour = 120 grams

1 cup Butter = 220 grams / 7 oz

1 cup Yogurt = 250 ml

1 cup Rice = 200 grams

1 tbsp Baking Powder = 15 gm

1 tbsp Butter = 15 gm

1 tbsp Sugar = 20 gm

1 tbsp Yeast = 10 gm

2 wooden spoon = 1/4 cup

1/3 cup = 16 tsp or 5.3 tbsp

read more...

Hake (fish) and prawns cutlets

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اجزاء :-
▪  400گرام   Hake fish(بغیر سکن اور کانٹوں کے )
▪  جھینگے    100 گرام
▪  دودھ   40 ملی لیٹر
▪  پیاز     50 گرام
▪  لہسن کے جوے  2 عدد
▪  دھنیےکے پتے  تھوڑے سے
▪  بریڈ کرمبز     50 گرام
▪  نمک     حسب ذائقہ
▪  کالی مرچ   حسب ذائقہ
▪  سوکھا میدہ    تھوڑا سا
▪  تیل  تلنے کے لیے
سرونگ کے لیے:-
▪  میونیز     100 گرام
▪  پیاز        40 گرام  باریک لچھوں میں کاٹ لیں ۔
▪ ¤مکس سلاد کے پتے   40 گرام
ترکیب:-
پیاز اور لہسن کے جووں کو چھیل کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔
بریڈکرمبز کودودھ میں بھگو دیں ۔
فوڈ پروسیسر میں ہیک فش، جھینگے، پیاز، کالی مرچ، نمک، ہرے دھنیے کے پتے اور بریڈکرمبز کو شامل کر کے پیس لیں ۔
اس مکسچر کے تقریبا آٹھ کٹلس بنا لیں۔
فرائینگ پین میں تیل کو گرم کریں ۔
اب ان کٹلس پر سوکھا میدہ لگا کر انکو فرائی کر لیں ۔
یہ کباب اوپر سے گولڈن براؤن اور اندر سے جوسی ہونگے۔
آپ ان کبابز کو میونیز،  سلاد کے پتوں اور پیاز کے لچھوں کے ساتھ سرو کر سکتے ہیں ۔

•••••••••••••••••

INGREDIENTS:-
▪  400g hake fish ( without skin and thorns)
▪  100 g prawns
▪  40 ml milk
▪  50 g onion
▪  2 garlic cloves
▪  Salt to taste
▪  Black paper  to taste
▪  Few Onion leaves
▪  50 g breadcrumbs
For serving:-
▪   100 mayonnaise light
▪   40 g onion
▪   40 g mixed salad leaves
METHOD:-
First  peel and chop the onion and garlic cloves.
Soak bread crumbs in milk.
In a food processor put hake fish, peeled prawns, onion, garlic, salt, white paper, coriander leaves and breadcrumbs.  Mix until mixture gets a manageable paste.
Heat the oil in a pan. Flour lightly and fry them  until golden on the outside and juicy on the inside.
You can serve these cutlets with  few leaves of mixed lettuce, fresh onion cut into thin slices and with mayonnaise.


read more...

Mango sorbete shake with chia seeds

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اجزاء:
بادام کا دودھ   1گلاس
مینگو سوربیتے    3سکوپ
تخ ملنگا  1چائے کاچمچ
ترکیب:-
تخ ملنگا کو تھوڑے سے پانی میں بھگو دیں۔
دودھ اور آئس کریم کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
اب اس میں بھگویا ہوا تخ ملنگا شامل کر کے چمچ سے مکس کریں۔
سرونگ گلاس میں ڈال کر پیش کریں 

INGREDIENTS:-
1/2 glass.    almond milk
1/2 glass.  whole milk
3 scoops.   mango sorbete
 1/2 tsp    chia seeds
Method:-
Soaked the chia seeds with a little water and let stand for 10 minutes.
In a blender add  mango sorbet,  almond milk and whole milk. And blend them well.
Now add soaked chia seeds and mix with a spoon.
Pour mango sorbete shake into a serving  glass and decorate with dry chia seeds and serve.

read more...

Monday, 29 October 2018

Open face Sandwiches

بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

اجزاء:
•  فرنچ بڑید   1 عدد
  •  پیاز        1 عدد چھوٹی
•  انڈے    2 عدد
•  ٹماٹو سوس   8 کھانےکےچمچ
•  نمک  حسب ذائقہ 
•  کٹی   لال مرچ  1/3 چائے کا چمچ 
•  ٹیونا فش   2 کین (تیل نکال لیں)
•  تیل   2 کھانےکےچمچ 

ترکیب:-
پیاز کو چھیل کر باریک باریک کاٹ لیں ۔
فرائی پین  میں تیل گرم کر کے پیاز کو ہلکا گولڈن ہونے تک فرائی کریں۔ اس میں ٹماٹو سوس، نمک، کٹی لال مرچ شامل کر کے 2-3 منٹ تک پکا لیں ۔

اب پکی ہوئی سوس کو ایک پیالے میں نکال لیں۔
انڈوں کو اُبال کر چھیل لیں۔ ٹیونا فش کا تیل نکال کر سوس میں شامل کر یں۔
کانٹے کی مدد سے تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیں۔میں نے انڈوں کو علیحدہ سے پہلے کانٹے کی مدد سے کچل لیا تھا۔
فرنچ بریڈ کو پہلے تین حصوں میں کاٹ لیں۔ پھر درمیان سے آدھا آدھا کر لیں۔
اب اس پر تیار کیا ہوا مکسچر لگائیں۔اور سرو کریں۔

INGREDIENTES;
• 1   French bread
•  1   small onion
•  2   eggs
•   8 tbsp    tomato sauce
•  Sal     as required
•   1/3tbsp     red chili flakes
•  2 cans        tuna fish (drained)
•  2tbsp     olive oil

METHOD:-

Chop the onions very thin, and then fry them with oil until lightly golden brown.
Now  add tomatoe sauce , salt, and red chili flakes. Cook almost 2 to 3 minutes.
 Boil the eggs and mash them with a fork.
In a bowl mix cooked tomato sauce, mashed eggs and drained tuna fish and mixed them well.
Cut the loaf of bread into 2 pieces and then in half.
Spread them with the mixture and serve.

read more...

Saturday, 27 October 2018

SIMPLE SANDWICH WITH EGG

                    بسم اللہ الرحمن الرحیم

اسلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 

اجزاء:
  ▪  انڈا      1 عدد
▪  نمک    حسب ذائقہ
  ▪   لال مرچ    حسب ذائقہ
▪   پیاز      1 عدد چھوٹا
▪  ٹماٹو کیچپ   2-3 کھانےکےچمچ 
▪   تیل     فرائی کے لیے
▪   فرنچ بریڈ  1/2 سلائس

ترکیب:-
انڈے کو نمک اور لال مرچ کے ساتھ بھون لیں ۔
پیاز کو چھیل کر باریک لچھوں میں کاٹ لیں ۔
فرنچ بریڈ کو دو حصوں میں کاٹ کر ٹماٹو کیچپ لگائیں ۔
اب اس کے اوپر انڈا اور پیاز کے لچھے رکھ کر سرو کریں ۔

(ریسپی نوٹ)

فرنچ بریڈ کے بجائے آپ برگر بن، یا اپنی پسند کے کو ئی بھی بریڈ سلائسس کا استعمال کرسکتے ہیں ۔

INGREDIENTS;
▪  1    egg
▪  Sal    as taste 
▪   Red chilli powder   as taste
▪   1 small    onion
▪   2-3 tbsp  Tomato kechup  
▪  Oil    for frying 
▪  1/2 slice    french bread 
METHOD:-
With sal and red chilli powder fry the egg.
Peel and cut onion into thin slices. 
Cutt the French bread into 2 slices and spread with ketchup.
Place fried egg  and than onion slices on top cover with second slice of french bread and serve.

(RESPIE NOTES)
you can use burger bun or bread slices of your choices instead of using French bread. 

read more...

Capuchino Coffee

                        بسم اللہ الرحمن الرحیم 

             السلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

                                          - :اجزاء 

                                   دودھ       ایک کپ ▪

                                  کافی   1 کھانےکاچمچ ▪

      چینی    1/2 چائے کا چمچ + حسب ذائقہ ▪

                            پانی    1/2 چائے کا چمچ ▪

ایک کپ میں کافی ،1/2 چائے کا چمچ پانی اور چینی ڈال   کے چمچ سےاچھی طرح  کافی کا رنگ تبدیل ہونے اور والیم میں ڈبل ہونے تک پھینٹے رہیں۔ 
جیسا کہ نیچے دی گئ تصویر میں دکھایا گیا ہے ۔
ایک کپ دودھ میں حسب ذائقہ چینی ڈال کر ابالنے کے لئے رکھ دیں ۔ جب دودھ ابل جائے  تو اس کو کپ میں  انڈیل  دیں ۔ اب چمچ  سےپھینٹے ہوئے کافی کے مکسچر  کو گرم دودھ میں ہلکے ہاتھ سے مکس کریں ۔ 
لیجئے آپکی کپیچینو کافی ہو گئی تیار۔ 
INGREDIENTS :-
▪ 1 cup   milk
▪ 1tbsp coffee 
▪ 1/2 tsp + to taste  sugar
▪ 1/2 tsp  water
METHOD:-
In a cup put coffe, 1/2 tsp pf water and suger.
With the help of spoon beat coffee mixture until lighter in colour and double in volume.
In a samll sauce pan heat the milk along with sugar to taste.
Pour boil milk into a serving cup. Now add whipped coffee mixture and gently mix. 
Your cappuccino coffee is ready!
Enjoy 😊


read more...

Friday, 26 October 2018

Rooh Afza shake with Chia seeds

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

اسلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 

اجزاء:

▪  دودھ۔     2 کپ
▪  تخ ملنگا۔     2 کھانےکےچمچ ( بھگویا ہوا )
▪  روح افزا ۔    4 کھانےکےچمچ

ترکیب:-
ٹھنڈے دودھ میں جام شیریں، بھیگے ہوا تخ ملنگا ڈال کے مکس کریں۔  ٹھنڈا ٹھنڈا سرو کریں ۔

Ingredientes;

▪  Milk    2 cups
▪   Chia seeds   2tbsp soaked
▪   Rooh afza     4 tbsp

METHOD:-

Mix the chilled milk with Rooh Afza, and soaked chia seeds. Served chilled.

read more...

Thursday, 25 October 2018

Quinces Sweet ( Halwa)

                     بسم اللہ الرحمن الرحیم 

اسلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

امید کرتی اب سب اپنی اپنی زندگیوں میں ہنستے مسکراتے ہوں گیں ۔ آج میں جو آپکے لئے ڈش لے کر آئی ہوں  وہ نہایت ہی منفرد اور آسان ہے ۔ ہماری ایک  پڑوسن نے پچھلے سال سردیوں میں ، ہمیں یہ حلوہ بجھوایا تھا۔ جو کہ انہوں نے ایک پھل سے تیار کیا تھا۔پہلے اس پھل کے بارے میں جان لیتے ہیں ۔

انگریزی میں اس پھل کوquinces کہتے ہیں ۔ ہسپانوی زبان میںMembrillo ۔اور اردو میں جنگلی سیب کہتے ہیں

 سیب اور ناشپاتی کے خاندان سے تعلق رکھنے والا  یہ پھل شروع میں ناشپاتی سے ملتا جلتا ہے جب اس کا رنگ ہلکا سبز ہوتا ہے ۔موسم خزاں کے آتے ہی اس پھل کا رنگ ہلکے سبز سے پیلا ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔ اس پھل کا درخت16 سے 26 فٹ اونچا،جب کہ  13سے 20 فٹ چوڑا ہوتا ہے ۔ سخت اور انتہائی کھٹا ہونے کی وجہ سے اس پھل کو کچا کھانا مشکل ہے ۔جب کہ اس پھل کی دو ایسی اقسام بھی ہیں جنھیں کچا کھایا جا سکتا ہے ۔

اس پھل کو زیادہ تر جیم، ماملیڈ، جیلیز یا پوڈنگ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔
جن اجزاء سے یہ حلوہ تیار ہو گا وہ آپ نوٹ فرما لیں ۔
  
اجزاء:
جنگلی سیب    7-8 عدد  ▪
چینی    حسب ذائقہ  ▪
تیل     1کپ  ▪
کشمش   1/2 کپ   ▪
پانی   1-1/2 کپ  ▪
-:ترکیب 
چلئیےشروع کرتے ہیں ۔
سب سے پہلے  جنگلی سیبوں کو اچھی طرح دھو 
کر، چھیل لیں ۔ان کے بیج نکال کر انہیں چار ٹکڑوں میں کاٹ کے کدوکش کر لیں ۔
اب ایک دیگچی میں کدوکش کئے ہوئے جنگلی سیب اور پانی شامل کریں ۔درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکا لیں ۔
جب پانی اچھی طرح خشک ہو جائے  تو اس میں تیل   شامل کریں اب اسے اچھی طرح بھون لیں۔ جب یہ مکسچر تیل چھوڑ دے  تو آپ زائد تیل کو کسی صاف پیالی میں نتھار لیں ۔
اب اس میں اپنی  مرضی کے مطابق چینی اور کشمش شامل کریں ۔ میں  نے تقریبا 10-12 کھانےکےچمچ چینی شامل کی ہے۔ آپکو اس حلوے میں جتنی کھٹاس اور مٹھاس پسند ہے اس حساب سے چینی کو کم یا زیادہ کر لیں۔مزید 5 سے 6 منٹ چینی گھلنے تک اس کو پکائیں ۔ 
لیجئے ہو گیا جنگلی سیبوں کا حلوہ تیار 
سرونگ ڈش میں نکال کر کشمش سے سجائیں اور پیش 
کریں
(ریسپی نوٹ )
نتھارے ہوئے تیل کو  آپ کسی بھی دوسری ڈش میں زیر استعمال لا سکتےہیں۔
سخت ہونے کے باوجود، کدوکش کرنے سے یہ پھل جلدی نرم ہو جاتا ہے ۔
______________________________________________
INGREDIENTS:-
▪  7-8   quinces
▪   Sugar.    as taste 
▪   1cup.   oil
▪    1/2    raisins  
  ▪   1-1/2cup water

METHOD:
Peel and grate the quinces.
In a pot add the grated quince and water.
Cook until water dries out completely,  over medium high heat.
Now add the oil and cook until the oil begins to separate. Stir continuously so that mixture doesn't burn.
Drain excess oil. 
Now add sugar and raisins. Stir almost 5 minutes until sugar dissolve completely.
Serve cool or at room temperature.

(RESPIE NOTE )

You can use the excess oil to make any other dish.
Despite being hard, after grating quinces, they soften quickly.
read more...

Wednesday, 24 October 2018

Chana dal

           بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

اجزاء :
چنا دال   1کپ  ▪
لہسن کے جوے   2 عدد  ▪
ہری مرچیں    2 عدد  ▪
نمک     حسب ذائقہ   ▪
کٹی لال مرچ     حسب پسند  ▪
ہلدی      1/4 چائے کا چمچ  
    تازہ ہرا دھنیا   آدھی گھٹی ▪
پانی     حسب ضرورت   ▪
-:تڑکے کے لیے
تیل۔      1/2 کپ  ▪
پیاز درمیانہ   1 عدد  ▪
-:ترکیب
دال کو اچھی طرح سے دھو کر ایک گھنٹے کے لئے بھگو دیں ۔
اب پریشر کوکر میں دال، لہسن کے جوے، نمک،  کٹی لال مرچ، ہلدی، ہری مرچیں اور پانی ڈال کے مکس کر کےپریشر کوکر کو بند کر دیں ۔
درمیانی آنچ پر دال کو گلنے اور اچھی طرح پکنے تک پکائیں ۔
پیاز کو  چھیل کر دھو لیں ۔ اب اسے پتلے پتلے قتلوں/ سلائسس میں کاٹ لیں ۔
ایک  فرائنگ پین میں تیل کو گرم کریں۔ جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں  پیاز کے قتلے/ سلائسس شامل کر کے فرائی ہونے تک تل لیں ۔
اختیاط کے ساتھ تڑکے کو دال پر انڈیل دیں ۔
تازہ کٹے دھنیے سے سجا کر پیش کریں ۔
(ریسپی نوٹ )
۔ مجھے ذاتی طور پر پتلی دالیں پسند ہیں ۔ آپ دال کو پتلا یا گاڑھااپنی پسند کے مطابق رکھیں۔
اگر دال زیادہ گھنی ہو جائے تو اور پانی شامل کر مزید کچھ دیر پکا لیں۔
اگر دال بہت زیادہ پتلی ہو جائے تو مطلوبہ مقدار تک پکا لیں۔
______________________________________________
INGREDIENTS:
▪  1 cup  Channa dhal
▪  2 cloves of garlic
▪  2 green chile
▪  Salt to taste)
▪   Chili flakes (to taste)
▪  Turmeric  1/4 tsp
▪  1 bunch of fresh coriander 
▪  Water (as needed)
For Tarka;
▪   1/2 cup oil
▪  1 medium.  onion
METHOD:-
Wash and soak the dal in enough water for an hour.
Drain the dal and add them to the pressure cooker along with garlic cloves, salt, chili flakes, turmeric and green chilies. Add water and stir well.
On a medium hight flame pressure cooker the dal. Till the dal is soften and well cooked.

(FOR TARKA)

Peel and cut the onion into thin slices.
In a small pan add the oil When it is already a little hot, add the onion slices and fry until golden brown.
Now carefully pour the trka over the dal and stir.
Finally garnish with chopped fresh coriander. 

(Notes)
The consistency of the dal is something personal, I prefer mine on the thinner side.
If the dal becomes thicker feel free to add more or less water and simmer for few seconds.
If the dal become thin, simmer for a long time so that you get the right consistency.

read more...

Tuesday, 23 October 2018

Carrot fudge

  بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

اجزاء؛
گاجریں کدوکش  1 کپ  ▪ 
گھی    2کھانےکےچمچ۔ ▪
سوکھا دودھ         1 کپ۔ ▪
دودھ        3/4 کپ۔ ▪
چینی    3 کھانےکےچمچ ▪
کٹے بادام پستے  2 کھانےکےچمچ  ▪
کاجو  3 کھانےکےچمچ (موٹے پسے ہوئے)

ترکیب:-
ایک پین میں گھی گرم کر کے اس میں کدوکش کی ہوئی گاجروں کو ڈال کے 3-4 منٹ ساتے کر لیں ۔
اب اس میں سوکھا دودھ، پستے، بادام اور دودھ شامل کے مزید 3 منٹ کے لئے پکائیں ۔

چینی شامل کر کے اس کے حل ہونے تک پکائیں ۔ مکسچر کو ہلاتے رہیں ۔
اب اس میں کاجو شامل کریں مکسچر کو مسلسل ہلاتے رہیں حتی کہ یہ ایک ڈو کی شکل اختیار کر لے۔ 
ایک کھانےکاچمچ گھی شامل کر کے ہلکاسا مکس کر کے چو لہے سے اتار کے کسی بڑی پلیٹ میں نکال لیں تاکہ ٹھنڈا ہو جائے ۔
ٹھنڈا ہونے کے بعد چھوٹی چھوٹی بالز بنا کر اپنی مرضی کی شیپ دے کے کٹے باداموں سے سجا لیں ۔

(ریسپی نوٹ )
بالز کو شیپ دینے کے لیے آپ کوکیز کٹر استعمال کر سکتے ہیں ۔
گھی کی بجائے آپ کوئی سا بھی آئل، مکھن یا دیسی گھی کا استعمال کر سکتے ہیں ۔
______________________________________________

INGREDIENTES;
1 cup grated carrots
2 tablespoon ghee
1 cup milk powder
3/4 cup milk
3 tablespoon sugar
2 tablespoon chopped nuts (almonds and pistachios) 
3 tablespoon cashew coarsely ground

METHOD:-
In a pan add 1 tablespoon ghee and sauté the grated carrots for 2 to 3 minutes.
Add milk powder and mixed nuts and add milk and cook for another 3 minutes. 
Keep stirring the mixture.Now add sugar and cook until dissolved. 
Add cashews and keep stirring until it forms a lump. 
Add 1 tablespoon of ghee and stir and remove in a plate to cool the mixture۔
Once cool make small balls and give them shape and garnish with almonds.

(RESPIE NOTE)
You can use cookies cutter to shape the  balls.
Instead of Ghee, you can use any cooking oil, butter or clarified butter.
read more...

Monday, 22 October 2018

Spicy Fried Rice with Mushrooms

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اسلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

اجزاء؛
  باسمتی چاول  1-1/2 کپ  ▪
 مشروم  300 گرام  ▪
  انڈے     2 عدد ▪
   گاجریں 4 عدد ▪
   شملہ مرچیں   3 عدد ▪
   لہسن کے جوے 4 عدد ▪
 پیاز۔ 1 عدد ▪
  نمک    حسب ذائقہ ▪
  پسی سفید مرچ 1 چائے کا چمچہ ▪
 چلی فلیک 1/4 چائے کا چمچ ▪
   ہری مرچیں    2عدد ▪
  سن فلاور کوکنگ آئل  1/2 کپ ▪
   سویا سوس    2 کھانےکےچمچ ▪

تیاری؛ 

چاولوں کو  3-4 مرتبہ اچھی طرح دھو کر آدھے گھنٹے کے لئے بھگو دیں ۔ تھوڑےسے نمک اور تیل کے ساتھ انال لیں ۔اب چھان کر ایک طرف رکھ دیں ۔
گاجروں، شملہ مرچوں،  مشرومز کو چھوٹے سکوائر ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔
گاجروں کو 3-4 منٹ کے لئے ابال لیں ۔
پیاز کو چھیل لیں۔اب پیاز اور ہری مرچوں کو باریک سلائسس میں کاٹ لیں۔
لہسن کے جووں کو اچھی طرح چوپ کر لیں ۔
انڈوں کو تھوڑے سے نمک کے ساتھ بھون کر سکوائر ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔

ترکیب :-
ایک واک یا کڑاہی میں تیل گرم کریں اس میں  لہسن شامل کر کے ساتے کر لیں۔
اب اس میں پیاز اور ہری مرچیں شامل کر کے انکو بھی ٹرانسپیرنٹ ہونے تک تیز آنچ پر ساتے کریں ۔
گاجریں، شملہ مرچیں اور مشرومز شامل کر کے انکو بھی تیز آنچ پر براؤن ہونے تک پکائیں ۔
آخر میں چاول، نمک، انڈے اور سویا سوس شامل کر کے ہلکے ہاتھ سے چاولوں کو مکس کر لیں۔
¡گرم گرم سرو کریں!  

Spicy Fried Rice with Mushrooms 

Ingredients;

▪    1 1/2 cup basmati rice
▪     300 g mushrooms
▪     4 Carrots
▪     2 eggs
▪     3 capsicum
▪     4 cloves garlic
▪     1 Onion  medium
▪     Sal to taste
▪     1 tsp White papper
▪     1/4 tsp Chili flakes
▪     2 Green chilies 
▪     1/2 cup
▪     2 tbsp soya sauce

Preparation;
Wash the rice 3-4 times and soak it for half hour and than boil them with lil of salt and oil. Strain and than set aside.
Cut carrots, capsicum and mushrooms into square cubes.
Boil the  carrots 3-4 minutes.
Peel and cut the onion and green chili into thin slices, and chop garlic cloves well.
Fry 2 eggs and cut it into cubes as well.

Method:-
Heat oil in a wok and add garlic to the oil  and saute it just for few seconds.
Quickly add onion, green chillies and sauté on high flame till transparent.
Add carrots, capsicum, mushrooms and fry on high flame until they are nicely browned.
Now add boiled rice, eggs, salt, white paper, soya sauce and salt.
Toss the rice nicely and mix lightly.
¡Serve hot!


read more...

Saturday, 20 October 2018

French bread with Fried Salami

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 
اجزاء :
فرنچ بریڈ   آدھا▪
انڈا           1 عدد ▪
        چکن سلامی ▪
آلو            1 چھوٹا▪
بریڈکرمبز   2 کھانےکےچمچ ▪
میدہ          2 کھانےکےچمچ ▪
نمک            1/4 چائے کا چمچ ▪
پسی سفید مرچ 1/4  چائے کا چمچ ▪
لہسن پاؤڈر۔    1/4چائےکا چمچ▪
ڈرائی سلنترو     1/4چائےکا چمچ▪
پانی     حسب ضرورت ▪
تیل     فرائی کرنےکے لیے ▪
میونیز   3 کھانےکےچمچ ▪
ہرے زیتون  8 سے 9 عدد▪
پسی سفید مرچ 1/4 چائے کا چمچ▪
-:ترکیب 
زیتون کو باریک چوپ کر لیں ۔ اب اسے میں مایونیز اور سفید پسی مرچ شامل کر کے مکس کرلیں ۔
انڈے کو ابال کر سلائس میں کاٹ لیں ۔
آلو کو دھو کر سلائس میں کاٹیں ۔ایک پیالے میں بریڈ کرمبز، میدہ، نمک، کالی مرچ، لہسن پاؤڈر ،سوکھا سلنترو اور حسب ضرورت پانی ڈال کر گاڑھا سا پیسٹ بنالیں ۔ آلو کے سلائس کو اس میں ڈپ کر کے فرائی کر لیں ۔
تھوڑی سی سلامی کو 8 سلائسس میں کاٹ کے تیل میں فرائی کر لیں ۔

فرنچ بریڈ کو درمیان سے کاٹ لیں ۔ سب سے پہلے اس پر میونیز کی ساس لگائیں ۔اب اس پر آلو کے چپس، انڈے اور فرائیڈ سلامی رکھ کے فرنچ بریڈ کے دوسرے سلائس کو 
اوپر رکھیں ۔ اور سرو کریں ۔

French bread with Fried Salami
Ingredients 
▪ French bread 1/2
▪ 1  egg
▪Chiken Salami
▪ 1 potato (small)
▪ Breadcrumb with garlic and cilantro 2tbsp
▪ Flour 2tbsp 
▪ Salt 1/4tsp
▪ White papper 1/4 tsp (ground)
▪ Water as required 
▪ Oil for frying 
For salsa
▪ Mayonnaise 3tbsp
▪ Green olives 8 to 9
▪ White papper 1/4tsp

Method:-
Chop the olives, put them in a bowl with mayonnaise and white pepper, stir and set aside.
Boil the egg and then cut into slices.
Wash the potato and cut it into medium slices. In a bowl mix bread crumbs, flour, salt and white pepper, with the help of lil water make a paste. Add the potato slices, cover with the mixture and then fry until golden brown.
Cut the salami  into 8 medium pieces. And fry them too.
Cut the loaf of bread in half. Spread with sauce, put on fried potatoes, egg and pieces of fried salami. Cover it with another piece of bread and serve.

read more...

Banana and coconut smoothie

                  بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

اجزاء :

▪    کیلے۔          2 عدد
▪    کوکونٹ ملک ۔       300 گرام
▪    پسا کھوپرا ۔         2 کھانےکےچمچ

ترکیب:-

بلینڈر میں تمام اجزاء کو ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں ۔
سرونگ گلاس میں ڈال کر پیش کریں۔

 

Banana and Coconut smoothie 
Ingredients:
▪  2 bananas 
▪   300 g coconut milk
▪   2 tbap desiccated coconut
Method :
Blend all the ingredients well . Pour into a serving glass and serve. Banana and Coconut smoothie is ready.


read more...

Friday, 19 October 2018

Coconut and Chocolate raw bars

                 بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
امید کرتی ہوں،  آپ سب خیر خیریت سے ہوں گے ۔اور میری ریسپی سے اپنے گھر والوں کا دل جیت رہے ہوں گے ۔ آج کی ریسپی بھی بہت آسان اور پروٹین سے بھر پور اور خاص کر ان لوگوں کے لئے ہے جو میری طرح چوکلیٹ اور کوکونٹ کے دیوانے ہیں ۔ اس ریسپی کو بنانے کے لئے آپکو کسی اوون کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔

تو چلئیےشروع کرتے ہیں ۔اسکو بنانے کے لیے جن چیزوں کی ضرورت ہے وہ درجہ ذیل ہیں ۔۔۔ 
:اجزاء 
 کوکونٹ آئل  ایک چوتھائی کپ   ▪
شہد            ایک چوتھائی کپ۔   ▪
             پساناریل              دوکپ ▪
ڈارک چوکلیٹ(%80)     ایک سوپچیس گرام ▪
   نمک                   ایک چٹکی۔     ▪
پستے،بادام،کشمش  سجاوٹ کے لیے۔  ▪
-:ترکیب 
سب سے پہلے ناریل کے تیل کو مائیکروویو میں کچھ سکینڈز کے لئےرکھیں تا کہ پگھل جائے۔ اس میں شہد اور ایک چٹکی نمک شامل کر دیں۔
اب اس میں پساناریل شامل کر کے اچھی طرح سے مکس کر لیں۔
اب اس مکسچر کو ایک چوکور پین میں ڈال کے پھیلا لیں ۔15 سے 20 منٹ کے لیے فریزر میں رکھ دیں ۔
 چوکلیٹ کو ڈابل بوائلر پر پگھلا لیں۔
اب اس چوکلیٹ کو کوکونٹ کے مکسچر کے اوپر پھیلا دیں ۔بادام،  پستے یا کشمشس کو چوپ کر کے اوپر سپرنکل کریں۔ اور دوبارہ سے دو گھنٹے کے لئے فریزر میں رکھ دیں ۔
سیٹ ہونے پر چوکور ٹکڑوںمیں کاٹ کر سرو کریں ۔
(ریسپی نوٹ)
اس ریسپی میں نمک کا استعمال کوکونٹ کے فلیور کو ۔انخینس کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ 

پین کو بٹر پیپر لگانے سے کوکونٹ بارز نکالنے میں آسانی  رہےگی۔
اگر آپ گرمی کے موسم ان بارز کو بنا رہے ہیں تو انکو کاٹنے کے بعد فریج میں ہی رکھیں۔
کوکونٹ کے آئل کے استعمال کی وجہ سے ان بارز کو جس وقت سرو کرنا ہو اسی وقت فریزر سے نکالیں ۔
اگر آپ کو ڈارک چوکلیٹ پسند نہیں تو آپ اپنی مرضی کی کوئی سی بھی چوکلیٹ استعمال کر سکتے ہیں ۔
 

  

read more...

کدو کا رائتہ

                           بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

اجزاء:
▪     کدو درمیانہ سائز   1 عدد
▪     دھی    2 کپ
▪    کالی مرچ پسی ہوئی  1/2 چائے کا چمچہ
▪     پیاز        1 عدد درمیانی
▪     لیموں     1 عدد
▪    ہری مرچ   2 عدد
▪    نمک        حسب ذائقہ

ترکیب:-

سب سے پہلے کدو کو دھو کر چھیل کر کدوکش کر لیں ۔ پھر اسکو4-5  منٹ کے لئے پانی میں ڈال کر ابال لیں ۔تاکہ کدو نرم ہو جائے ۔
اب اسکو چھان کر ایک طرف رکھ دیں ۔
پیاز اور ہری مرچوں کو باریک باریک کاٹ لیں ۔
اب ایک پیالے میں دھی کو پھینٹ لیں ۔ تمام اجزاء کو اس میں شامل کریں۔  اور سرونگ ڈس میں ڈال کر سرو کریں ۔

(ریسپی نوٹ)
1-   دھی میں کدو کو ٹھنڈا کر کے ڈالیں ۔
2-   آپ اس رائتے میں اپنی پسند کی اور سبزیاں بھی شامل کر سکتے ہیں ۔
3۔   دھی اگر زیادہ کٹھا ہے تو لیموں شامل کرنے سے گریذ کریں ۔
__________________________________________

Raita with green pumpking
Ingredients:
▪  Green pumpking    1 samll or medium size
▪   Yogurt   2 cups
▪  Ground black pepper   1/2 tsp
▪  Onion of shallot  1 medium size
▪   Lemon      1
▪   Green chilies  2
▪    Salt  as taste
▪    water as required
Method:-
  First of all, wash , peel and grate  the pumpkin.
Than Boil some water in a pan, add grated pumpkin and cook for almost 4-5 minutes to make it tender. Strain the pumpkin and let it cool for some time.
chops the onion and green chilies.
In a bowl whisk the yogurt, then add all the ingredients.  Give raita good stir  and serve.

read more...

Bottle Gourd (lokkie) Halwa

                   بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

اجزاء :
▪     لوکی            1کلو
▪     دودھ           1/2 کلو
▪     کھویا           250 گرام
▪      کٹا ہوا گڑ    250 گرام
▪      سفید مکھن  4 کھانےکےچمچ
▪     سبز الائچی کے دانے  1چائےکاچمچ
▪      بادام             50 گرام
▪     پستے           25 گرام
▪     چاندی کے ورق  سجانے کے لیے

ترکیب :-
لوکی کو چھیل کر کدوکش کر لیں ۔
ایک دیگچی میں مکھن اور دودھ کو ہلکی آنچ پر 10 منٹ تک پکائیں ۔
اب اس میں کھویا،  گڑ اور الائچی کے دانے شامل کر کے اچھی طرح سے چلائیں ۔
اب اس میں لوکی ڈال کر تیز آنچ 5 کم از کم 20 منٹ تک پکائیں ۔
جب دودھ خشک ہو جائے تو حلوے کو ڈس میں نکال لیں ۔
بادام ، پستے  اور چاندی کے ورق سے سجا کر پیش کریں۔
_______________________________________

INGREDIENTS :-

▪ Bottle gourd  1kg
▪ Milk  1/2 kg
▪ Dried whole milk  250 g
▪ Jaggery crushed   250 g
▪ White butter   4tbsp
▪ Green cardamom seeds  1tsp
▪ Almonds  50 g
▪ Pistachios. 25 g
Sterling silver leaves for garnishing
METHOD:-

▪ Peel bottle gourd and great it.

▪ Put butter and milk in a pot. Cook on low flame for 10 minutes.

▪ Add dried whole milk, jaggery and cardamom seeds. Mix well.

▪ Now add bottle gourd and cook for at least 20 minutes  on hight flame. When milk dries, take it out in a dish.

▪Delicious Bottle Gourd Halwa is ready; garnish with almonds,  pistachiosand sterling silver leaves before serving.

read more...

Beef with Fried Rice

               بسم اللہ الرحمن الرحیم

اسلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

امید کرتی ہوں آپ سب خیریت سے ہونگے ۔ آج کے ریسپی نہایت آسان ہے ۔ تو چلئیےشروع کرتے ہیں ۔ بیف ود فرائیڈ  رائس بنانے کے لیے آپکو جن اجزاء کی ضرورت ہے ۔ وہ درجہ ذیل ہیں ۔

اجزاء:
▪      بیف انڈر کٹ        300 گرام
▪      چاول                   300گرام
▪      ہری پیاز               1 عدد
▪      شملہ مرچ            1اعدد
▪      گاجر                   1عدد
▪      تیل                     1/4 کپ
▪      لہسن کے جوے    4سے5 عدد کٹے ہوئے
▪      انڈے                   2عدد
▪      وویسٹرشائرسوس  2 کھانےکےچمچ
▪      کالی مرچ پسی ہوئی  1/2 چائے کا چمچ
▪       نمک               حسب ذائقہ
▪     چائنیز سالٹ      1 چائے کا چمچہ
 
ترکیب:-
پہلے بیف سلائس کو تھوڑے سے تیل کے ساتھ سوتے یا شیلو فرائی کر کے ایک طرف رکھ دیں ۔
چاولوں کو ابال کےچھان کے ایک طرف رکھ دیں ۔
ہری پیاز،  شملہ مرچ اور گاجر کو چھوٹے کیوبز میں کاٹ لیں ۔
ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں ۔ اس میں کٹا ہوا لہسن شامل کر کے بھون لیں ۔
اسک بعد اس میں  انڈے، سبزیاں اور بیف شامل کریں ۔ 1 سے 2 منٹ تک تیز آنچ پر پکانے کے بعد اس میں چاولوں کو شامل کریں ۔
پھر اس میں وویسٹرشائرسوس، نمک ، کالی مرچ،  اور چائنیز سالٹ شامل کر کے مکس کریں ۔
آخر میں گرما گرم سرو کریں ۔

لیجئے  چاول ہمارے ہو گئے تیار

read more...

Home made Vermicelli

                   بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
امید کرتی ہوں آپ سب ٹھیک ہوں گے۔ یہاں پر کل دن سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔  موسم  تو پہلے بھی خوبصورت تھا لیکن کل  کی مسلسل بارش نے خزاں کے اس موسم کو اور بھی  دلکش اور سہانا بنا دیا ہے۔ تو کیوں نہ اس ٹھنڈک کا مزا گھر کی بنی سویوں سے دگنا کیا جائے ۔توچلئیےشروع کرتے ہیں۔
                                                                        :اجزاء 
                           سویاں    1کپ    ▪
                            دودھ    2 کپ۔  ▪
                      چینی  حسب ذائقہ   ▪
           خشک ناریل کدوکش کیا ہوا۔     1/2کپ▪                        
                         پانی  ابالنے کے لیے   ▪
                                                                        -:ترکیب
سب سے پہلے ایک چھوٹے سوس پین میں سویوں کو ہلکی آنچ پر ہلکا سا بھون  لیں ۔ مسلسل ہلاتے جائیں۔ تاکہ سویاں جل نہ جائیں ۔ بھوننے کے بعد انکو چھان کر رکھ لیں ۔
علیحدہ دیگچی میں پانی کو ابالنے کے لیے رکھ دیں ۔ جب پانی کو ابال آ جائے تو اس میں سویاں ڈال دیں ۔ سویاں  ابل جائیں تو ان کو چھان لیں ۔
اسی دیگچی یا سوس پین میں  دودھ کو چینی اور کدوکش کئے ہوئے ناریل کے ساتھ ابالیں۔ جب دودھ اچھی طرح سے ابل جائے تو اس میں سویاں شامل کریں ۔3 سے 4 منٹ تک پکائیں ۔
لیجئے ہو گئی ہماری سویاں  تیار۔ 
                                                          (ریسپی نوٹ)
سویوں کو پتلا یا گاڑھااپنی کی اپنی مرضی کےمطابق  رکھیں ۔
خشک میواجات میں آپ اپنی  مرضی کے مطابق کوئی سا بھی میوہ ڈال سکتے ہیں ۔
اچھے ذائقے کے لئےخشک ناریل کو اسی وقت کدوکش کریں جس وقت آپ نے سویاں تیار کرنی ہوں۔

read more...

Naan kofta


                  بسم اللہ الرحمن الرحیم

اجزاء:

▪   گائے کا قیمہ۔       500 گرام
▪   پیاز۔                   1عدد
▪   ادرک کا پیسٹ    1 چائے کا چمچہ
▪   لہسن کا پیسٹ    1 چائے کا چمچہ
▪   پسی لال مرچ۔     1/2 کھانےکاچمچہ
▪   پسا دھنیا            1/2 چائے کا چمچہ
▪   نمک۔                   حسب ذائقہ
▪   پسا گرم مصالحہ  1/2 چائے کا چمچہ 
▪   پسا زیرہ۔             1/2 چائے کا چمچہ
▪   بھبے چنے۔           4 کھانےکےچمچے
▪   خشخاش             1 چائے چمچے
▪    تیل۔                   تلنے کے لیے
▪    تل والے نان۔        سرو کرنے کے لیے
▪    ہری مرچ۔           سجانے کے لیے
▪    ہرا دھنیا۔           سجانے کے لیے
▪    لیموں۔               سجانے کے لیے
▪    پیاز۔                  سجانے کے لیے

لیجئے ہمارے سب کھانے کے اجزاء مکمل ہو گئے ۔اب ہم کوفتے بنانے کی طرف چلتے ہیں ۔

ترکیب:-

چوپر میں گائے کا قیمہ،  پیاز،  ادرک لہسن کا پیسٹ،  پسی لال مرچ، پسا دھنیا، نمک، پسا گرم مصالحہ،  پسا زیرہ،  بھنے چنے اور خشخاش ڈال کر پیس لیں ۔

اب اس مکسچر کے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا لیں ۔

پیاز اور لیموں کو باریک لچھوں کی صورت میں کاٹ لیں ۔ ہری مرچ اور ہرے دھنیے کو بھے باریک کاٹ لیں ۔

ایک فرائنگ پین یا کڑاہی میں تیل شامل کریں۔ تیل گرم ہونے پر کوفتوں کو فرائی کر لیں ۔

اب ایک تل والا نان لیں ۔ اس پر اپنی پسند کے مطابق 3 سے 4 کوفتے رکھیں ۔ ہری مرچ، ہرا دھنیا،  پیاز اور لیموں کے باریک لچھوں سے سجا کر پیش کریں ۔

read more...

Thursday, 18 October 2018

Crispy Chikan Breast

                     بسم اللہ الرحمن الرحیم

اجزاء

▪   چکن۔      2عدد بڑے ٹکڑوں میں کٹا ہوا
▪   پانی۔       حسب ضرورت
▪   نمک۔      4 کھانےکےچمچ
▪   بیکنگ پاؤڈر۔     2 کھانےکےچمچ
▪   ہری مرچوں کا پیسٹ۔      3 کھانےکےچمچ
▪   ادرک لہسن پیسٹ۔     1 کھانےکاچمچ
▪    تیل۔     فرائی کے لیے
کوٹنگ کے لئے:-

▪   میدہ۔    2 کپ
▪   کارن فلور۔    1/2 کپ
▪   نمک۔      1 کھانےکاچمچ
▪   سفید پسی مرچ۔      1 کھانےکاچمچ

ترکیب :-

ایک بڑے پیالے میں ہری مرچوں کا پیسٹ، نمک،  بیکنگ پاؤڈر،  پانی،  اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اس میں چکن کو ڈال کر 4 سے 5 گھنٹوں کے لیے  میرنیٹ پونے کے لیے چھوڑ دیں ۔
پھر چکن کو پانی سے نکال کر خشک کر لیں ۔
ایک علیحدہ پیالے میں میدہ، نمک ، سفید مرچ اور کارن فلور کو مکس کریں ۔
پھر چکن کو اس میں کوٹ کر کے گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں ۔


read more...
 
 

Diseñado por: Compartidísimo
Scrapping elementos: Deliciouscraps©