سب سے چکن ڈرم اسٹک کو چھری کی مدد سے گہرے گہرے کٹ لگا لیں۔ اب ایک پیالے میں تازی پسی ادرک، تازہ پسے لہسن کے جوے اور تازہ لیموں کا جوس شامل کر کے مکس کریں۔ اب اس آمیزے کو اچھے سے کٹ لگے چکن ڈرم اسٹک پر ہاتھ کی مدد ملیں تاکہ تیار شدہ آمیزہ اچھے سے چکن ڈرم اسٹک پر لگ جائے۔ اب اسے ڈھانپ کر 1 سے 2 گھنٹوں کے لیے میرنیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
ایک سے دو گھنٹے گزرنے کے بعد ہماری چکن ڈرم اسٹکس اچھے سے میرنیٹ ہو چکی ہیں۔ جتنا زیادہ ہم میرینیشن کو وقت دیں گے اتنا ہی اچھا ہماری لگائی گئی میرینیشن کے اجزاء کا فلیور چکن ڈرم اسٹکس کے اندر تک جائے گا۔ اب ہم ایک سوس پین لے کر اس میں پانی اور چکن ڈرم اسٹکس کو شامل کر کے تیز آنچ پر تقریبا 10 منٹ کے لئے ابال لیں گے۔
دس منٹ کے بعد چمچے کی مدد سے ڈرم اسٹکس کو ایک پیالے میں نکال لیں گے۔
تھوڑی دیر کے لئے چکن ڈرم اسٹکس کو ہم ٹھنڈا ہونے دیں گے۔اب ایک ایک کر کے ہم اس میں اپنی دوسری میرینیشن کے تمام اجزاء جس میں ہم میدہ، کارن فلور، تازہ کٹی کالی مرچ، نمک، سونٹھ، مسڈدپیسٹ، تازی پسی ادرک، تازہ پسے لہسن کے جوے، انڈہ، کری پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر اور کٹی لال مرچ شامل کریں گے۔
اب ان تمام اجزاء کو صاف ہاتھوں کی مدد سے اچھی طرح مکس کر لیں گے۔ تاکہ ساری میرینیشن اچھی طرح سے چکن ڈرم اسٹکس پر لگ جائے۔ ڈھانپ کر دوبارہ سے 1 گھنٹےکے لئے میرنیٹ ہونے دیں گے۔ تاکہ ہماری دوسری لگائی گئی میرینیشن کے تمام اجزاء یکجان ہو کر اچھی طرح سے ڈرم اسٹکس میں جذب ہو جائیں۔
لیں جی!! ایک گھنٹہ گزر چکا ہے۔ چکن ڈرم اسٹکس اب تلنے کے لیے تیار ہیں۔ سب سے پہلے ہم ڈرم اسٹکس کو ہم بریڈ کرمبز سے کوٹ کریں گے۔( لیکن اگر آپ کے پاسی بریڈ کرمبز نہیں ہیں تو آپ ایسے بھی ڈرم اسٹکس کو فرائی کر سکتے ہیں۔ میں یہاں پہ جو بریڈ کرمبز استعمال کر رہی ہوں اس میں ڈرائی گارلک اور ڈرائی پارسلےملے ہوئے ہیں ۔ آپ سادیے بریڈ کرمبز سے بھی کوٹنگ کر سکتے ہیں۔ چاہیں تو اس میں ڈرائی گارلک پاؤڈر اور ڈرائی پارسلے شامل کر لیں۔) اب باری باری چاروں چکن ڈرم اسٹکس کو اچھے سے کوٹ کر لیں۔
کڑاھی میں تیل کو درمیانی آنچ پر گرم ہونے کے لئے رکھ دیں تیل گرم ہو جائے تو اس میں چکن ڈرم اسٹکس کو شامل کر کےدرمیانی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں گے۔ تاکہ ڈرم اسٹکس اندر تک پک جائیں۔
لیجئے ہمارے کرسپی چکن ڈرم اسٹکس تیار ہیں۔
"Respie In English"
Ingredients:-
▪ 4 chicken drum sticks
_________________
▪ 1st marination
▪ 1 tsp freshly finly grated ginger
▪ 2 cloves garlic freshly grated
▪ 2 tbsp freshly squeezed lemon juice
▪ 1 glas of water
___________________
▪ 2nd marination ingredients
▪ 2 tbsp Flour
▪ 1 tbsp corn flour
▪ 1 tsp freshly crushed black papper
▪ Salt to taste
▪ 1/4 tsp.dry ginger powder
▪ 1 tsp Mustard paste
▪ 1/2 tsp freshly ground ginger
▪ 2 cloves garlic freshly ground
▪ 1 egg (free range)
▪ 1 tsp mild khari powder
▪ 1/4 tsp red chilli powder
▪ 1/2 tsp red chilli flakes
________________
▪ Bread crumbs with dry garlic and parsley or regular one
▪ Vegetable oil for frying
METHOD:-
1st of all make some deep cuts to the chicken drum sticks , and place them into a bowl. Add grated jingibre, garlic and lemon juice. Mix every thing well and let them marinate for 1 to 2 hours.
2 hours later, in a pot pour a glass of water and place chicken drum sticks and let them boil almost for 10 minutes on high flame. Then take them out in a bowl and let them cool for a while.
Now add all the ingredients of second marination flour, corn flour, crushed black papper, salt, dry ginger powder, mustard paste, ground ginger and garlic, egg, khari powder, red chilli powder and red chilli flakes. Mix everything well with clean hands so that boiled chicken drum sticks well coted. Cover and let them marinate for 1 more hour so that chicken drum sticks absorbed all the flavour of spices.
In a saucepan, heat vegetable oil on medium heat.
On a large plate, spread bread crumbs. If you don't want to cover with bread crumbs you can fry them as they are. And if you don't have the same bread crumbs that i am going to use you can use the regular one. Or you can add dry garlic and parsley to the bread crumbs.
Place the chicken drum sticks in bread crumbs and cover them well on each side.
Once oil is hot and ready for frying, place chicken drum sticks into the oil for frying. And fry them on medium heat.
Once chicken are fried to a golden brown and cook through remove from oil and place on a double-folded paper towel on a plate. Crunchy chicken drum sticks are ready to serve.