Powered by Blogger.

Welcome

Ads 468x60px

SOME RANDOM COOKING BLOG AND CHIT CHAT

Followers

Featured Posts

Search This Blog

Search

Blogroll

Popular Posts

Pages

BTemplates.com

About

¿Buscabas Algo?

Quien cocina aquí:

My Photo
THE COCINA 00
Don't forget to Like, Coment✒and Share✔ my Simple Recipes. Thank You!
View my complete profile

Thursday, 17 October 2019

Crispy Onion Pakoras

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


INGREDIENTS:-

4    medium small onion
2 or 3  green chilies
1/2 tbsp  crushed coriander seeds
5 tbsp heaped   gram flour
2 tbsp heaped  rice flour
1/3 cup  chopped fresh coriander
Salt   to taste
Crushed red chillies   to taste
1/4tsp   turmeric
Oil   for frying

METHOD:-

Peels and thinly slice onions because thicker slices don't fried well so keep in mind slice thinly. Put onion slices in the colander, wash them and separate the layers. Now leave them for 20 to 25 minutes. So that all the water drains out completely.
Now add crushed coriander seeds (you can also add carom seeds and cunim seeds. But i personaly don't think that cumin seeds gose well with any kind of pakoras. Carom seeds add good flavour to pakoras but at the moment i just couldn't bear it. So i'm skipping these two seeds. But if you want to add them by all your choice) and chopped green chilies to same bowl.
Add chopped fresh coriander leaves to the same bowl.
Now add all the spices mentioned above, like crushed red chilli, salt and turmeric.
Add rice flour to the bowl. Rice flour gives nice crunch to our pakoras. If you don't have rice flour you can substitute with semolina or cornflour.
Add good quality gram flour to the same mixing bowl.
Mix everything well (with clean hands) to coat the onions with flour. The mixture will be dry at this moment. But no need to worry...
Keep mixing it because onion would release the moisture in the end that will help to mix  better. You can add more or less gram flour if you like. I put small amount of flour, just to bind all the ingredients together. More flour would make your pakoras soft and less will make your pakoras crispy.
Heat oil in a karahi on medium heat. You can deep fry or shallow fry onion pakoras. I'm going to shallow fry them. It totally up to you what method would you prefer or you can either bake them. When oil is hot enough, take a small amount of onion pakora mixture with your fingers and slide them gentle in the hot oil.
Fry onion pakoras till they turn crispy and golden. Stir and flip them occasionally for even frying. Once they are nicely crispy and golden brown take them out carefully on kitchen paper so all the excess oil drains out before serving.
Continue to make more onion pakoras in batches with the rest of the mixture. Our crispy Onion pakoras are ready to serve. I am going to serve them with white doner sauce instead of green chatni or raita. Inshallah i will post this sauce recipe as soon as possible. Hope you like my recipe of onion pakoras.

read more...

Monday, 14 October 2019

Pasta with mayonnaise and veggies

پاستہ ود میونیز اینڈ سبزیاں
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید کرتی ہوں آپ سب خیر خیریت سے ہونگے۔ آج کی ڈش بہت آسان ہے۔  پاستہ تقریبا ہر گھر میں ہی بنتا ہے۔ آج کی ڈش بھی ہماری پاستہ سے ہی متعلق ہے۔  یہ پاستہ تقریبا میں 9 سالوں سے بنا رہی ہوں۔ مجھے دراصل میونیز بہت پسند ہے۔ جب پاکستان کو چھوڑ کر ہم اسپین منتقل ہوئے تو ایک دن گروسری کرتے وقت میونیز کا ایک جار میں نے لے لیا۔ کیونکہ میرے ذہن میں یہ تھا کہ یہ میونیز بھی پاکستان میں ملنے والی میونیز کی طرح ہی ہو گی۔۔ کیونکہ پاکستان میں ملنے والی میونیز کافی میٹھی ، جبکہ یہاں کی میونیز ذائقے کے حوالے سے ترش اور ہلکی نمکین ہوتی ہے۔ جب میں نے اسکا ذائقہ چکا تو اف۔۔۔۔یہ کیسی میونیز ہے۔ اس سے اچھی تو پاکستان میں ملتی ہے۔  تو اس وقت میں نے اس۔ نئے ذائقے والی میونیز کے ساتھ یہ پاستہ بنایا تھا۔ اور آج تک بناتی آ رہی ہوں۔ امید کرتی ہوں آپ کو بھی پسند آئے گا۔ اور ہاں ایک بات۔۔۔۔۔مجھے اب یہ میونیز بھی کافی پسند ہے۔ تو چلئیے باتیں کم اور ریسپی کے جانب زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ 
جن اجزاء کی ہمیں ضرورت پڑے گی وہ آپ دیکھ لیں۔
-:اجزاء
کچا پاستہ   2کپ
مکس سبزیاں  2کپ
لیٹس پتہ باریک کٹا ہوا  1 تہائی کپ
 آلو     2 عدد درمیانے
میونیز    6 کھانےکےچمچ یا حسب ضرورت
گریک یوگرٹ   2 کھانےکےچمچ
تازی کٹی کالی مرچ    حسب ذائقہ
نمک   حسب ذائقہ
-:تیاری
سب سے پہلے آلوؤں کو چھیل کر دھو لیں۔ اب انھیں درمیانے درمیانے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
اپنی یا بچوں کی پسند کی کوئی سی بھی آپ سبزیاں لے لیں۔
چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر اچھی طرح سے دھو لیں۔ میں یہاں پیکٹ کی جو سبزیاں ملتی ہیں وہ استعمال کروں گی۔ 
-:ترکیب
چولہے پر کڑاھی میں تیل کو گرم ہونے کے لئے رکھ دیں۔
ساتھ ہی چولہے کی دوسری سائیڈ پر ایک بڑے پتیلے یا دیگچی میں پانی کو گرم ہونے کے لئے بھی رکھ دیں۔ کیونکہ ہمیں پاستہ بھی ابالنا ہے۔ 
جب کڑاھی میں تیل گرم ہو جائے تو اس میں کاٹے ہوئے آلوؤں کو ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔  
پھر انھیں کچن ٹاول پر نکال لیں،تاکہ ان کا زائد تیل نکل جائے۔
دوسری طرف جب پانی کو ابال آ جائے  اس میں دو کپ پاستہ تھوڑا سا نمک اور تیل شامل کردیں۔ پاستہ نرم ہونے تک ابال لیں۔ میں نے یہاں دو قسم کا پاستہ لیا ہے۔  آپ کو جو آسانی سے مل سکتا ہے وہ لے لیں۔ جب پاستہ ابل جائے تو چھلنی میں نکال لیں۔ اور ٹرے میں پھیلا دیں۔  
ساتھ ہی سبزیوں کو ابالنے کے لیے بھی پانی کو چولہے پر چڑھا دیں۔ جب پانی میں ابال آنا شروع ہو جائے تو تھوڑے سے نمک کے ساتھ سبزیوں کو ابال لیں۔ چھلنی میں نکال کر انہیں بھی ٹرے میں پھیلا دیں ۔ تاکہ سبزیاں بھی ٹھنڈی ہو جائیں۔
اس پاستہ کے لیے سب اجزاء کا ٹھنڈا ہونا ضروری ہے۔ 
ورنہ جو میونیز ہم اس میں شامل کریں گے وہ پگھل جائے گی۔ اب تمام اجزاء کو آپ ایک بڑی پیالی یا باول میں مکس کریں۔
اب اس میں میونیز ، گریک یوگرٹ ،نمک اور تازی کالی کٹی  مرچ  شامل کریں۔ اگر آپ کے پاس گریک یوگرٹ نہ یو تو آپ سادہ دھی کو لے کے اس کا پانی نکال لیں۔ جب پانی نکل جائے تو کانٹے کی مدد سے 2 سے 3 منٹ تک پھینٹ لیں۔ خیال رہے دھی زیادہ کٹا نہ ہو۔ اپنی پسند کے مطابق آپ میونیز کو کم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔ پاستہ اور سبزیوں کو میونیز کےساتھ اچھے سے مکس کر لیں۔ نمک کو زرا ہاتھ روک کے شامل کریں۔ کیونکہ پاستہ اور سبزیاں ابالتے وقت ہم نے ان میں نمک شامل کیا تھا۔
آخر میں جو ہم نے آلوؤں کو فرائی کر کے رکھا تھا۔ اس سے گارنش کر کے سرو کریں۔ چاہیں تو تھوڑے سے فرائڈ آلو آپ پاستہ میں بھی مکس کر سکتے ہیں۔ فرائد آلو ہمارے پاستہ میں ایک ایکسڑا کرنچ دیں گے۔ 
پاستہ کو مزید اچھا فلیور دینے کے لیے آپ اس میں ابلا چکن اور انڈے بھی شامل کر سکتے ہیں۔ 
لیجئے مزیدار پاستہ ود میونیز اینڈ ویجیز ہو گیا تیار۔۔۔
آپ اسکو پاستہ سیلڈ کے طور پر بھی سرو کر سکتے ہیں۔
جب آپ نے پاستہ کو سرو کرنا ہو تو اس وقت اس میں میونیز کو شامل کریں۔
INGREDIENTS:-
2cups  un boiled pasta
2 cups  mixed veggies of your choice
 iceberg
2   medium sized potatoes
6tbsp  good quality mayonnaise
2 tbsp  greek yogurt
Freshly crushed Black papper to taste
Salt  to taste

Preparation:-

Wash and peel the potatoes, and cut them into medium square pieces.
Cut all the veggies of your choice in square pieces and wash them properly to remove any kind of dirt. Or you can also buy a pack of mix veggies from any shop.

Steps:-

1st of all we will fry the potatoes until golden brown and crispy take them out on a paper towel. Set aside . Let them cool completely.

Boil the pasta according to the direction of packet, drain and let them cool completely. In another pot boil veggies with lil bit of salt . Drain, and let them cool completely .

Cut the iceberg leaves into very thin strips. We need 1/3 cup of fine strips of iceberg leaves.

 In a bowl mix all the ingredients along with mayonnaise, (you can add less or more mayonnause to the pasta) Greek yogurt, salt and black pepper. Stir everything well untill well combine. Lastly sprinkle crispy fried potatoes on top  this will add an extra crunch to our pasta.

For variations you can also add boiled chicken and eggs. 

read more...

Tuesday, 8 October 2019

All about pizza dough

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

امید کرتی ہوں آپ سب خیر خیریت سے ہونگے۔   آج کی اس پوسٹ میں، میں آپکو گھر بیٹھے آپ کس طرح بازار یا ریسٹورنٹ جیسا پیزا تیار کرنے کی بیسک ٹپس یا ٹوٹکے بتاؤں گی۔ کیونکہ آج کل کے بچوں کو اگر گھر میں بھی ریسٹورنٹ جیسی کوالٹی نہ ملے تو آ جا کے وہ باہر کے بازاری کھانوں کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ 
پیزا آج کل کے بچوں کی پسندیدہ خوراک ہے جنہیں چھوٹے بچوں سے لے کر بڑے بوڑھے اور جوان بھی بڑے شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔ 

میں نے جب نیا نیا پیزا بنانا شروع کیا، تو ہمیشہ پیزے کی بیس بازاری پیزے کی طرح نہ تو پھولتی نہ ہی نرم بنتی۔۔۔۔ جبکہ میں یہ سمجھتی سب سے اچھا پیزا بس میں بناتی ہوں۔۔۔ حالانکہ جب میں ریسٹورنٹس یا پیزا شوپس کا پیزا کھاتی تو وہ بالکل بھی میرے بنائے گئے پیزے سے میچ نہیں کرتاتھا۔۔
آہستہ آہستہ میں نے پھر اس پہ ریسرچ شروع کی، مختلف ٹی وی پروگرام دیکھے، ریسپی بکس پڑھیں، یوٹیوب پہ ہزاروں لوگوں کی ویڈیوز دیکھیں، کون کس طرح سے آٹا گوندھتا ہے، پیزے کی ٹوپنگ میں کون سی چیز پہلے آتی ہے کون سی بعد میں، کتنی دیر پیزے کو بیک کر نا چاہیے، کیسے بیک کرنا چاہیئے۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ وغیرہ
چلئیے دیکھتے ہیں ہم کہاں کہاں غلطی کرتے ہیں
ہم سب سے پہلی غلطی آٹا گوندھنے میں کرتے ہیں۔ جی ہاں آٹا گوندھنے میں۔۔۔

میری طرح زیادہ تر لوگ آٹے کو تھوڑا سا گوندھ کر چھوڑ دیتے ہیں۔ جبکہ جتنا اچھا آپ آٹا گوندھیں گے اتنی ہی اچھی اور نرم  پیزے کی بیس بنے گی۔ میں پیزے کے آٹے کو ایک تو بہت کم گوندھتی, دوسرا پھولنے کے لیے بہت کم وقت دیتی تھی۔ جس سے بیک کرتے وقت پیزا نہ تو زیادہ پھولتا اور نہ ہی نرم رہتا۔جسکی پہلی وجہ آٹے کا بہت کم گوندھنا تھا۔ کم از کم آٹے کو خمیر شامل کرنے کے بعد دس سے پندرہ منٹ تک گوندھیں۔ اس سے آٹے میں گلوٹن پیدا ہو گا۔ جس سے پیزے کی ڈو چوئی بنے گی۔ 
اس کے علاوہ آٹے کے پھولنے میں خمیر بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آجکل مارکیٹس میں طرح طرح کے خمیر دستیاب ہیں۔ کوشش کریں اچھی قسم کا خمیر آپ پیزے کے لیے استعمال کریں۔ خمیر کو ہمیشہ نیم گرم پانی اور تھوڑی سی چینی کے ساتھ پھولنے کے لئیے رکھا کریں۔ کیونکہ چینی خمیر کے لیے کھانے کا کام کرتی ہے جس سے خمیر کو پھولنے میں مدد ملتی ہے۔ خمیر ، پانی اور چینی کے مکسچر میں کبھی نمک کا استعمال مت کریں کیونکہ نمک خمیر کے  پھولنے کے عمل کو آہستہ کر دیتا ہے۔ اور ہاں خمیر کی مقدار کو آپ جتنا کم استعمال کریں گے ۔آپ کے پیزے کی ڈو نرم بنے گی۔ زیادہ مقدار میں خمیر کا استعمال بھی ڈو کی سختی کا باعث بنتی ہے ۔
اس وجہ سے آپ ہمیشہ آٹے میں نمک کو ملائیں۔ اور اس آٹے کو چھان لیں اس سے بھی آپ کا پیزا نرم بنے گا۔ جیسے کیک  بنانے کے لیے خشک اجزاء کو چھاننے سے کیک نرم بنتا ہے۔ بلکل اسی طرح اگر آپ آٹے کو چھان لیں گے تو اس سے بھی پیزا کی بیس نرم بنے گی۔
یاد رکھیں ہر وہ چیز جس میں خمیر ڈالتے ہیں اسکو عام آٹے کی نسبت ذرا سا ڈھیلا گوندھا جاتا ہے۔
پیزے کے آٹے کو آپ نے کم سے کم بھی دس سے پندرہ منٹ کے لئے ضرور ضرور ضرور گوندھنا ہے۔ اس سے آٹے میں لچک پیدا ہو گی ۔ اور اتنا ہی زیادہ آپ کا آٹا اچھا گوندھنے ہوگا۔ کیونکہ اچھے پیزے کا دارومدار ہی اسکی بیس پر ہے۔ اس کے بعد آپ آٹے کو پھولنے کے لیے رکھیں۔ اب سوال یہ ہے آٹے کو کتنی دیر پھولنے دینا چاہئے۔ میں آٹے کو دو سے ڈھائی گھنٹے پھولنے کے لیے رکھتی تھی۔
جب کہ سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ آپ آٹے کو اچھی طرح سے گوندھ کر ڈھک کر ساری رات پھولنے کے لیے کسی گرم جگہ پر رکھ دیں۔ کیونکہ اس سے آٹے میں ایک تو قدرتی خمیر پیدا ہو گا دوسرا جو خمیر ہم نے ڈالا تھا وہ اپنا کام کرے گا،  لیکن اگر آپ اتنا لمبا انتظار نہیں کر سکتے یا بیٹھے بٹھائے پیزا کھانے کا پروگرام بن گیا ہے تو آپ صبح آٹے کو گوندھ کے رکھ لیں۔ اور شام میں پیزا تیار کر لیں۔ 

اب جب ایک دفعہ آٹا پھول جائے۔ تو اسکو دوبارہ سے خشک میدے کے ساتھ کم سے کم پانچ منٹ کے لئے گوندھیں۔ اس دوران پانی استعمال کرنے کی آپکو ضرورت نہیں۔ دوسری دفعہ آٹے کو گوندھ کر دوبارہ سے پھولنے کے لیے ڈھک کر رکھ دیں۔
اس دوران آپ پیزے میں استعمال ہونے والی دوسری چیزوں کی تیاری کر سکتے ہیں۔ جیساکہ سبزیاں کاٹنا، چکن کو فرائی کرنا وغیرہ وغیرہ۔۔۔
جب دوسری دفعہ بھی آٹا پھول جائے تو آپ پیالے سے نکال کر ہلکا سا گوندھ کے آٹے کو دو یا چار حصوں میں برابر کاٹ لیں۔ اب ایک پیڑے کو پیزا پین کے حساب سے گول بیل لیں۔اور اسے پیزا پین میں رکھ کر دوبارہ سے پھولنے دیں۔
لیکن یہ مرحلہ کوئی زیادہ اہمیت کا حامل نہیں ہے۔ اگر آپ کرنا چاہیں تو آپ کا پیزا اور زیادہ نرم بنے گا نہیں کرنا چاہتے تو بھی اس سے پیزے میں کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔اب آپ پیزا بیس پر پیزا سوس لگائیں۔ چاہے تو آپ گھر میں خود سے تیار کر لیں یا بازار سے بنی بنائی لے آئیں۔
پیزا سوس کی ریسپی آپ نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔
                         Pizza sauce

سوس کے بعد آپ چیز ( پنیر) کی تہہ لگائیں ۔۔۔جی ہاں 
صحیح سنا آپ نے۔ آپ نے اکثر دیکھا ہوگا ریسٹورنٹس یا پیزا شوپس پہ جو ہم پیزا کھاتے ہیں انکی ٹوپنگ کیسے اپنی جگہ پہ ٹھہری ہوتی ہے جس کی وجہ سوس کے بعد چیز (پنیر) کی تہہ ہوتی ہے۔ پیزا بیک کرنے کے دوران  چیز (پنیر) کے پگھلنے سے پیزے پر رکھی گئی ٹوپنگ اپنی جگہ پر ٹھہر جاتی ہے۔ اس وجہ سے آپ ہمیشہ چیز (پنیر)  کو پہلے پیزے پر چھڑکیں۔ 

اسکےبعد اپنی پسند کی ٹاپبگ سے پیزے کو مکمل کر کے دوبارہ سے چیز (پنیر) کی ہلکی سی تہہ لگائیں۔ اب باری پیزے کوبیک کرنے کی آتی ہے۔ میری آخری غلطی پیزے کو°180 ڈگری پر بیک کرنا تھا۔  جس سے پیزے کا کرسٹ اوپر سے پک کر سخت ہو جاتا۔ جب کہ پیزے کو صحیح ٹمپریچر پر بیک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ جب پیزے اسمبل کر رہے ہوں تو اوون کو زیادہ سے زیادہ ٹمپریچر °500ڈگری پر گرم ہونے کے لئے آن کر دیں۔  اور اوون کے اندر پیزا سٹون یا اوون ٹرے کو اندر رکھ دیں۔ اس سے پیزا سٹون یا اوون ٹرے گرم ہو کے ہمارے پیزے کو نیچے سے اوپر تک پکنے میں مدد کریں گے
پیزے کو اوون میں سب سے نیچے والی شیلف میں رکھیں اس دوران اوون کے اوپر کی گرل کو بند کر دیں۔ صرف نیچے والی گرل کو آن رکھیں۔ جب آپ دیکھیں کہ آپ کا پیزا نیچے سے پک اور اچھی طرح پھول گیا ہے تو آپ پیزے کو اوون کی اوپر والی شلف میں رکھ کے اوپر سے پکا لیں۔ اس سے آپکے پیزے کا کرسٹ اوپر سے سخت نہیں ہوگا۔۔۔ لیجئے آپکا پرفیکٹ پیزا ہو گیا تیار!!
چکن پیزا کی ترکیب جاننے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔
Chicken Pizza
فش پیزا کی ترکیب جاننے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔ 
Pizza with tuna fish and onions

تھوڑی سی محنت اور کوشش سے اپنے پیاروں کو خوش کرنے میں سب سے زیادہ خوشی۔۔۔میں جانتی ہوں، آپ کو ہی ہو گی
امید کرتی میری ان ٹپس اور ٹرکس پر عمل کر کے اپنے بچوں کو گھر میں ہی ریسٹورنٹ جیسی کوالٹی والا پیزا بنا کے دینا اب۔۔۔۔۔آپ کے لئیے مشکل نہیں ہوگا۔





read more...

Thursday, 3 October 2019

خزاں

سردیوں مجهے ہمیشہ سے ہی نا پسند رہی ہیں. میں شاید خود دسمبر کی پیدائش ہوں اس لئے بهی...
لیکن خزاں کا موسم  ہمیشہ سے ہی میرے دل کے بہت قریب رہا ہے. جب کسی کا گرم ہاتھ میرے یخ ٹهنڈے ہاتهوں میں نہ بهی ہو ۔۔۔توکوٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے ، سردی کو اپنے اندر اتارنے کی ناکام کوشش کرنا،  سوکهے پتوں پہ چلتے، درختوں پہ اداسی پہنے پیلے پتوں کو لٹکتے دیکهنا، مجهے ہمیشہ سے ہی اچها لگتا آیا ہے!
گو کے اداسی بهرے اس موسم میں ہر گرنے والا پتہ ہمیں ایک نئی بہار کی نوید دیتا ہے.
لیکن مجهے پهر بهی اداسی بهرا خزاں کا یہ موسم  اس شخص کی ماند لگتا ہے کہ جسکے چہرے پہ اداسیاں بهی کهل کهل اٹهیں!!!
تحریر:- فشوا
read more...
 
 

Diseñado por: Compartidísimo
Scrapping elementos: Deliciouscraps©