Powered by Blogger.

Welcome

Ads 468x60px

SOME RANDOM COOKING BLOG AND CHIT CHAT

Followers

Featured Posts

Search This Blog

Search

Blogroll

Popular Posts

Pages

BTemplates.com

About

¿Buscabas Algo?

Quien cocina aquí:

My Photo
THE COCINA 00
Don't forget to Like, Coment✒and Share✔ my Simple Recipes. Thank You!
View my complete profile
Showing posts with label Desserts. Show all posts
Showing posts with label Desserts. Show all posts

Wednesday, 6 February 2019

Old fashioned Strawberry dessert

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
-:اجزاء
اسٹرابری  10 عدد
پھینٹی ہوئی کریم  
-:ترکیب
سب سے پہلے اسٹرابیریز کو اچھے سے دھو لیں ۔ اب انھیں چھلنی میں ڈال کر رکھ دیں۔ تاکہ انکا سارا پانی نچڑ جائے۔ کو شش کریں اس ڈیزرٹ کے لئے آپ پکی ہوئی میٹھی اسٹرابیریز  لیں۔
جب اسٹرابیریز خشک ہو جائے تو اس کے پتے اور ٹہنیاں  اتار کر دو یا تین حصوں میں کاٹ کر سرونگ باول میں ڈالیں۔
اب اسکے اوپر پھینٹی ہوئی کریم کی تہہ لگائیں۔ میں یہاں  بوتل کی کریم استعمال کر رہی ہوں جو کسی بھی مارکیٹ سے با آسانی آپ کو مل جائے گی۔  لیکن اگر آپ کے پاس یہ کریم دستیاب نہیں ہے تو آپ سادی کریم کو لے کر تھوڑی سی چینی کے ساتھ بہت اچھی طرح سے پھینٹ لیں۔  اب اسے پائپنگ بیگ میں بھر کر کٹی ہوئی اسٹرابیریز پر تہہ لگا لیں۔
 اسٹرابیریز سے سجا کر پیش کریں۔ اگر آپ گرمی میں یہ میٹھا بنانا چاہیں تو اسٹرابیریز کو کاٹ کر فریج میں ٹھنڈا کر لیں۔ جب سرو کرنا ہو اس وقت کریم کی تہہ لگائیں۔ لیجئے اولڈ فیشنڈ اسٹرابری دیزرٹ تیار ہے۔ 

read more...

Monday, 28 January 2019

Sweet Vermicelli 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

-:اجزاء

دودھ  1-1/2 لیٹر ▪
لائٹ براؤن شوگر  10 کھانےکےچمچ ▪
تازہ پسا کھوپرا   5 کھانےکےچمچ ▪
کشمش  3 کھانےکےچمچ ▪
موٹی سویاں  2 کپ▪


-:ترکیب

ایک سوس پین میں ہلکی آنچ پر سویوں کو بھون لیں۔ تاکہ ان کا کچا پن ختم ہو جائے۔ اس دوران مسلسل چمچہ چلاتے رہیے۔ بھوننے کے بعد سویوں کو کسی پیالے یا پلیٹ میں نکال لیں۔
اسی سوس پین میں دودھ، چینی، کشمش اور چینی کو شامل کر دودھ کو ابلنے کے لیے رکھ دیں۔ میں یہاں ڈبے کا فل کریم ملک استعمال کر رہی ہوں۔ اگر آپ کو خالص تازہ دودھ دستیاب ہے تو آپ وہ لے لیں۔ اور اسے پہلے اچھی طرح ابال لیں۔ اگر آپ کو کھوپرے کا ذائقہ پسند نہیں تو آپ ہری الائچی یا اس کا پاوڈر لے لیں۔ مجھے بذات خود الائچی کا ذائقہ اتنا پسند نہیں ، تو میں کھوپرا لے رہی ہوں۔ بہتر ذائقے کے لئے تازہ کدوکش کیا ہوا کھوپرا استعمال کریں۔
چینی آپ حسب ذائقہ لے سکتے ہیں۔ براؤن شوگر میں نارمل چینی کی بجائے کم میٹھا ہوتا ہے اس وجہ سے میں دس کھانےکےچمچ براؤن شوگر لے رہی ہوں۔ آپ اپنے حساب سے کم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔
جب دودھ میں 1 سے 2 ابال آ جائیں تو اس میں بھنی ہوئی سویاں شامل کردیں۔ ایک ابال آنے کے بعد آنچ کو ہلکا کر دیں۔ ڈھکن لگا کر سویوں کو گلنے اور دودھ کے گاڑھا ہونے تک پکا لیں۔ وقفے وقفے سے چمچہ چلاتے رہیے۔ موٹی سویاں، پتلی سویوں کی نسبت گلنے میں زیادہ وقت لیتی ہیں۔اس وجہ سے چولہے کی آنچ کو ہلکا رکھیں۔
لیجئے ہماری گرما گرم دودھ کے سویاں تیار ہیں۔

Ingredients:-

▪  2 cups  vermicelli
▪  10 tbsp  brown sugar
▪  5 tbsp   freshly grated coconut
▪   3 tbsp  raisins
▪   1-1/2 L  whole milk

METHOD:-

In a saucepan add vermicelli or seviyan.
Stir and continuously roast vermicelli on a very low flame.
In the same saucepan add milk, brown sugar, grated coconut and raisins and let the milk come to a boil once the milk comes to a boil,  add rosted vermicelli or seviyan and cook for 1 to 2 minutes on hight flame.
Reduce the flame to it's lowest and cook the vermicelli or seviyan till the seviyan gets  cooked and the milk thickens.
You can serve this pudding hot, cold or at room temperature.

read more...

Monday, 10 December 2018

Uncooked Frozen Custard (My 1st Childhood Desert)

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

آج جو میں آپ کے لئیے ڈش لے کر آئی ہوں۔ اس سے میرے بچپن کی یاد منسلک ہے۔ یہ وہ سادہ اور آسان سا میٹھا ہے جسے میں، اور میرے بہن بھائی بچپن میں اکثر بنایا کرتے تھے۔ مجھے یاد ہے جوں ہی گرمیاں قریب آتیں اور ہر طرف پھلوں کے بادشاہ آم کا راج ہوتا تو میری امی ہم سب کے لیے بازار یا دوکان سے آم لے کر آتی۔۔۔ اور ہم تینوں بہن بھائی بڑے آم کے چکر میں بھاگتے کہ آج بڑا آم میں لوں گا ۔۔۔ حالانکہ ان میں سے کوئی بھی آم چھوٹا نہ ہوتا ۔۔لیکن پھر بھی آم کے لئے سب لالچ جائز ہے😂😂۔ تو ہم تینوں اپنے اپنے حصے کا بڑا سا آم لے کر دھو کر اسے فریزر میں رکھ دیتے تاکہ وہ اچھے سے جم جائے۔ آم کے چھلکے اتار کر دودھ کے ساتھ ہم یہ میٹھا بناتے۔  اور پھر آرام سے چارپائی پر بیٹھ کر چمچ کے ساتھ مزے لے لے کے آم کے اس میٹھے سے لطف اندوز ہوتے۔ بچپن تو گزر گیا لیکن آم کا یہ میٹھا اب بھی ہم بڑے شوق سے بناتے اور کھاتے ہیں۔ تو چلئیےشروع کرتے ہیں۔ امید کرتی ہوں باقی ریسپی کی طرح آپکو یہ آسان سی ریسپی بھی اچھی لگے گی۔ 

اجزاء:-

▪ آم  1 عددبڑا
▪ دودھ   1 کپ
▪ چینی  حسب پسند

ترکیب:-

آم کو دھو کر فریزر میں رکھ دیں۔ تاکہ آم اچھی طرح سے جم جائے۔
فریزر میں سے نکال کر چھری کی مدد سے آم کو چھیل کر۔ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
بلینڈر میں دودھ،  چینی اور آم کے ٹکڑوں کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
سرونگ کپ یا گلاس میں ڈال کر اسی وقت پیش کریں۔
آم کے میٹھے کی کنسسٹینسی گاڑھی رکھیں۔

read more...

Thursday, 25 October 2018

Quinces Sweet ( Halwa)

                     بسم اللہ الرحمن الرحیم 

اسلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

امید کرتی اب سب اپنی اپنی زندگیوں میں ہنستے مسکراتے ہوں گیں ۔ آج میں جو آپکے لئے ڈش لے کر آئی ہوں  وہ نہایت ہی منفرد اور آسان ہے ۔ ہماری ایک  پڑوسن نے پچھلے سال سردیوں میں ، ہمیں یہ حلوہ بجھوایا تھا۔ جو کہ انہوں نے ایک پھل سے تیار کیا تھا۔پہلے اس پھل کے بارے میں جان لیتے ہیں ۔

انگریزی میں اس پھل کوquinces کہتے ہیں ۔ ہسپانوی زبان میںMembrillo ۔اور اردو میں جنگلی سیب کہتے ہیں

 سیب اور ناشپاتی کے خاندان سے تعلق رکھنے والا  یہ پھل شروع میں ناشپاتی سے ملتا جلتا ہے جب اس کا رنگ ہلکا سبز ہوتا ہے ۔موسم خزاں کے آتے ہی اس پھل کا رنگ ہلکے سبز سے پیلا ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔ اس پھل کا درخت16 سے 26 فٹ اونچا،جب کہ  13سے 20 فٹ چوڑا ہوتا ہے ۔ سخت اور انتہائی کھٹا ہونے کی وجہ سے اس پھل کو کچا کھانا مشکل ہے ۔جب کہ اس پھل کی دو ایسی اقسام بھی ہیں جنھیں کچا کھایا جا سکتا ہے ۔

اس پھل کو زیادہ تر جیم، ماملیڈ، جیلیز یا پوڈنگ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔
جن اجزاء سے یہ حلوہ تیار ہو گا وہ آپ نوٹ فرما لیں ۔
  
اجزاء:
جنگلی سیب    7-8 عدد  ▪
چینی    حسب ذائقہ  ▪
تیل     1کپ  ▪
کشمش   1/2 کپ   ▪
پانی   1-1/2 کپ  ▪
-:ترکیب 
چلئیےشروع کرتے ہیں ۔
سب سے پہلے  جنگلی سیبوں کو اچھی طرح دھو 
کر، چھیل لیں ۔ان کے بیج نکال کر انہیں چار ٹکڑوں میں کاٹ کے کدوکش کر لیں ۔
اب ایک دیگچی میں کدوکش کئے ہوئے جنگلی سیب اور پانی شامل کریں ۔درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکا لیں ۔
جب پانی اچھی طرح خشک ہو جائے  تو اس میں تیل   شامل کریں اب اسے اچھی طرح بھون لیں۔ جب یہ مکسچر تیل چھوڑ دے  تو آپ زائد تیل کو کسی صاف پیالی میں نتھار لیں ۔
اب اس میں اپنی  مرضی کے مطابق چینی اور کشمش شامل کریں ۔ میں  نے تقریبا 10-12 کھانےکےچمچ چینی شامل کی ہے۔ آپکو اس حلوے میں جتنی کھٹاس اور مٹھاس پسند ہے اس حساب سے چینی کو کم یا زیادہ کر لیں۔مزید 5 سے 6 منٹ چینی گھلنے تک اس کو پکائیں ۔ 
لیجئے ہو گیا جنگلی سیبوں کا حلوہ تیار 
سرونگ ڈش میں نکال کر کشمش سے سجائیں اور پیش 
کریں
(ریسپی نوٹ )
نتھارے ہوئے تیل کو  آپ کسی بھی دوسری ڈش میں زیر استعمال لا سکتےہیں۔
سخت ہونے کے باوجود، کدوکش کرنے سے یہ پھل جلدی نرم ہو جاتا ہے ۔
______________________________________________
INGREDIENTS:-
▪  7-8   quinces
▪   Sugar.    as taste 
▪   1cup.   oil
▪    1/2    raisins  
  ▪   1-1/2cup water

METHOD:
Peel and grate the quinces.
In a pot add the grated quince and water.
Cook until water dries out completely,  over medium high heat.
Now add the oil and cook until the oil begins to separate. Stir continuously so that mixture doesn't burn.
Drain excess oil. 
Now add sugar and raisins. Stir almost 5 minutes until sugar dissolve completely.
Serve cool or at room temperature.

(RESPIE NOTE )

You can use the excess oil to make any other dish.
Despite being hard, after grating quinces, they soften quickly.
read more...

Friday, 19 October 2018

Bottle Gourd (lokkie) Halwa

                   بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

اجزاء :
▪     لوکی            1کلو
▪     دودھ           1/2 کلو
▪     کھویا           250 گرام
▪      کٹا ہوا گڑ    250 گرام
▪      سفید مکھن  4 کھانےکےچمچ
▪     سبز الائچی کے دانے  1چائےکاچمچ
▪      بادام             50 گرام
▪     پستے           25 گرام
▪     چاندی کے ورق  سجانے کے لیے

ترکیب :-
لوکی کو چھیل کر کدوکش کر لیں ۔
ایک دیگچی میں مکھن اور دودھ کو ہلکی آنچ پر 10 منٹ تک پکائیں ۔
اب اس میں کھویا،  گڑ اور الائچی کے دانے شامل کر کے اچھی طرح سے چلائیں ۔
اب اس میں لوکی ڈال کر تیز آنچ 5 کم از کم 20 منٹ تک پکائیں ۔
جب دودھ خشک ہو جائے تو حلوے کو ڈس میں نکال لیں ۔
بادام ، پستے  اور چاندی کے ورق سے سجا کر پیش کریں۔
_______________________________________

INGREDIENTS :-

▪ Bottle gourd  1kg
▪ Milk  1/2 kg
▪ Dried whole milk  250 g
▪ Jaggery crushed   250 g
▪ White butter   4tbsp
▪ Green cardamom seeds  1tsp
▪ Almonds  50 g
▪ Pistachios. 25 g
Sterling silver leaves for garnishing
METHOD:-

▪ Peel bottle gourd and great it.

▪ Put butter and milk in a pot. Cook on low flame for 10 minutes.

▪ Add dried whole milk, jaggery and cardamom seeds. Mix well.

▪ Now add bottle gourd and cook for at least 20 minutes  on hight flame. When milk dries, take it out in a dish.

▪Delicious Bottle Gourd Halwa is ready; garnish with almonds,  pistachiosand sterling silver leaves before serving.

read more...

Home made Vermicelli

                   بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
امید کرتی ہوں آپ سب ٹھیک ہوں گے۔ یہاں پر کل دن سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔  موسم  تو پہلے بھی خوبصورت تھا لیکن کل  کی مسلسل بارش نے خزاں کے اس موسم کو اور بھی  دلکش اور سہانا بنا دیا ہے۔ تو کیوں نہ اس ٹھنڈک کا مزا گھر کی بنی سویوں سے دگنا کیا جائے ۔توچلئیےشروع کرتے ہیں۔
                                                                        :اجزاء 
                           سویاں    1کپ    ▪
                            دودھ    2 کپ۔  ▪
                      چینی  حسب ذائقہ   ▪
           خشک ناریل کدوکش کیا ہوا۔     1/2کپ▪                        
                         پانی  ابالنے کے لیے   ▪
                                                                        -:ترکیب
سب سے پہلے ایک چھوٹے سوس پین میں سویوں کو ہلکی آنچ پر ہلکا سا بھون  لیں ۔ مسلسل ہلاتے جائیں۔ تاکہ سویاں جل نہ جائیں ۔ بھوننے کے بعد انکو چھان کر رکھ لیں ۔
علیحدہ دیگچی میں پانی کو ابالنے کے لیے رکھ دیں ۔ جب پانی کو ابال آ جائے تو اس میں سویاں ڈال دیں ۔ سویاں  ابل جائیں تو ان کو چھان لیں ۔
اسی دیگچی یا سوس پین میں  دودھ کو چینی اور کدوکش کئے ہوئے ناریل کے ساتھ ابالیں۔ جب دودھ اچھی طرح سے ابل جائے تو اس میں سویاں شامل کریں ۔3 سے 4 منٹ تک پکائیں ۔
لیجئے ہو گئی ہماری سویاں  تیار۔ 
                                                          (ریسپی نوٹ)
سویوں کو پتلا یا گاڑھااپنی کی اپنی مرضی کےمطابق  رکھیں ۔
خشک میواجات میں آپ اپنی  مرضی کے مطابق کوئی سا بھی میوہ ڈال سکتے ہیں ۔
اچھے ذائقے کے لئےخشک ناریل کو اسی وقت کدوکش کریں جس وقت آپ نے سویاں تیار کرنی ہوں۔

read more...
 
 

Diseñado por: Compartidísimo
Scrapping elementos: Deliciouscraps©