بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اجزاء:-
▪ انڈا 1 عدد
▪ نمک حسب ذائقہ
▪ لال مرچ حسب ذائقہ
▪ پیاز کے سلائس حسب ضرورت
▪ مسڈد پیسٹ 2-3 کھانےکےچمچ
▪ مکھن 1 کھانےکاچمچ
▪ بریڈ سلائس 3 عدد
ترکیب:-
انڈے کو نمک اور مرچ کے ساتھ بھون کے 2 چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
بریڈ کے تینوں سلائسس پہ مسڈد پیسٹ کو لگائیں۔
دو سلائسس پر انڈے کے چوکور ٹکڑوں اور پیاز کے قتلے رکھیں۔
اب ان دونوں سلائسسوں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھیں۔ بریڈ کے تیسرے سلائس کو اوپر رکھ کر سینڈوچ کو مکمل کریں۔
گرل پین کو گرم کر کے اس پر برش کی مدد سے مکھن لگائیں۔ اب اس پر سینڈوچ کو رکھ کر دونوں طرف سے سیک لیں۔
درمیان سے اور کناروں سے کاٹ کر سینڈوچ کو سرو کریں۔








0 comments:
Post a Comment