Powered by Blogger.

Welcome

Ads 468x60px

SOME RANDOM COOKING BLOG AND CHIT CHAT

Followers

Featured Posts

Search This Blog

Search

Blogroll

Popular Posts

Pages

BTemplates.com

About

¿Buscabas Algo?

Quien cocina aquí:

My Photo
THE COCINA 00
Don't forget to Like, Coment✒and Share✔ my Simple Recipes. Thank You!
View my complete profile

Monday, 26 November 2018

French Fries with garlic and oregano

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آج کی ہماری ریسپی خاص کر بچوں کے لیے ہے۔ آج " دا  کوسینا 00" میں فرنچ فرائز ود گارلک اینڈ اوریگانو بننے جا رہے ہیں۔ فرنچ فرائز تقریبا بچوں سے لے کر بڑوں  سبھی کو پسند ہوتے ہیں۔  بازار سے بنے بنائے فرنچ فرائز بچوں کو خرید کر دینے سے بہتر ہے آپ انھیں گھر میں اپنے ہاتھوں سے صاف ستھرے بنا کر دیں۔ تھوڑی سی کو شش سے بچوں کو مختلف طریقوں سے اگر آپ ایک ہی چیز بنا کر دیں گی تو بچے بھی اسے شوق سے کھائیں گے۔  تو چلئیے شروع کرتے ہیں۔ اجزاء اس کے لیے بہت ہی تھوڑے سے چاہیئے۔ آلو تقریبا ہر گھر میں اور ہر وقت موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمیں لہسن چاہیئے۔ جو کہ ہمارے ہر کھانے میں لازمی جزو کی طرح سمجھا جاتا ہے۔ اوریگانو ایک اٹالین ہرب ہے جو زیادہ تر پیزا میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آسانی سے کسی بھی بڑی شوپ سے آپ کو تازہ یا خشک مل جائے گا۔   
اجزاء:-
▪ آلو   4 عدد درمیانے
▪ لہسن کے جوے   2 عدد (کدوکش کئے ہوئے)
▪ اوریگانو   1 چائےکاچمچ
▪ نمک  حسبذائقہ
▪ تیل   تلنےکےلیے
ترکیب:-
آلوؤں کو دھو اور چھیل کر کاٹ لیں۔
ایک بڑے پیالےمیں کٹے ہوئےآلو، کدوکش کیا ہوا لہسن، اوریگانو اور نمک ڈالیں۔
اب تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ اور 20 سے 25 منٹ کے لئےچھوڑ دیں۔
اب کڑاہی میں تیل گرم کر فرنچ فرائز کو فرائی کرلیں۔
لیجئے آپ کے فرنچ فرائز تیارہیں۔
INGREDIENTS:-
▪ 4 Potatoes  medium size
▪ 2 garlic cloves grated
▪ 1 tsp Oregan
▪ Sal to taste
▪ Oil for frying
METHOD:-
Wash and peel the potatoes than cut them into fries.
In a bowl put fries along with grated garlic cloves, oregano and salt.
Mix them well and leave for 20-25 minutes.
Than fry them in hot oil. Your garlic and oregano flavoured fries are ready.

0 comments:

Post a Comment

 
 

Diseñado por: Compartidísimo
Scrapping elementos: Deliciouscraps©