بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
-:اجزاء
ایوکاڈو 1 عدد پکا ہوا (میڈیم سائز)
لیموں کا رس آدھا کھانےکا چمچ
ٹماٹر (بیج نکال کر باریک باریک چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں ) 1 عدد چھوٹا
باریک کٹا پیاز 2 کھانےکےچمچ
ہرا دھنیا کٹا ہوا 2 کھانےکےچمچ
ہری مرچ 1 عدد بیج نکال کر باریک کاٹ لیں ۔
زیتوں کا تیل 1/2 کھانےکےچمچ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ حسب ذائقہ
-:ترکیب
چھری کی مدد سے ایوکاڈو کو کاٹ کر دو حصے کر لیں ۔ چمچ کی مدد سے گودے کو نکال کر چھوٹے مکسنگ باول میں شامل کر کے فورک کی مدد سے میش کر لیں ۔ باقی تمام اجزاء کو شامل کر کے مکس کریں ۔ لیجیے تیار ہے مزیدار گواکامولی۔۔۔ تورتیا چپس کے ساتھ سرو کریں ۔
میں نے اس گواکامولی سے اپنی بیٹی کو ایک سینڈوچ بنا کے دیا تھا۔ ڈبل روٹی کے دو سلائسس کو لے کر ایک سلائس پر گواکامولی کو سپریڈ کیا تھا۔ اوپر چند سلائسس چکن سلامی کے رکھے تھے۔ بریڈ کے دوسرے سلائس کو اوپر رکھ کر پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کر کے تھوڑے سے زیتون کے تیل میں شیلو فرائی کر لیا تھا۔ انڈے میں نے تھوڑی سی کالی مرچ اور اوریگانو کو شامل کیا تھا۔
امید کرتی ہوں آپ کو گوآکامولے کے ساتھ فرائیڈ سینڈوچ کے ریسپی پسند آئی ہو گی۔ آپ یہ سینڈوچ بچوں کو ان کے لنچ باکس میں بھی بنا کر دے سکتی ہیں ۔









0 comments:
Post a Comment