بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
-:اجزاء
چکن 1 کلو
پسا دھنیا 1 چائےکاچمچ
بھنا پسا زیرہ 1 چائےکاچمچ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
پسا گرم مصالحہ 1 چائےکاچمچ
لیموں کا جوس 2 کھانےکےچمچ
سرکہ 1 کھانےکاچمچ
دھی 4 کھانےکےچمچ
تازہ پسا پیاز 2 کھانےکےچمچ
تازہ پسا لہسن 1 چائےکاچمچ
تازی پسی ادرک 1 چائےکاچمچ
دیگی مرچ 1 چائےکاچمچ
کھانے کا سرخ رنگ
کھانےکا پیلا رنگ
تیل 1/4 کپ
-:سرونگ کے لیے
پودینے کا رائتہ
سلاد پتہ
-:ترکیب
چکن کے ٹکڑوں پر چھوٹے چھوٹے کٹ لگا لیں۔
اب انھیں ایک بڑے پیالے میں تمام اجزاء کے ساتھ
ڈال کر اچھی طرح سے مکس کریں۔ تاکہ تمام مصالاجات اچھی طرح سے چکن پر لگ جائیں اب اسے میرنیٹ ہونے کے لئے تقریبا 7 سے 8 گھنٹوں کے لیے ڈھانپ کر فریج میں رکھ دیں۔ جتنا زیادہ وقت آپ میرینیشن کو دیں گے اتنا ہی اچھا چکن بنے گا۔
اوون کو °180 ڈگری پر پری ہیٹ کر لیں۔
پہلے سے گرم اوون میں چکن کو اچھی طرح سے پکنے اور گلنے تک بیک کر لیں۔ آخر میں کوئلے کا دم دے کر سلاد اور رائتے کے ساتھ سرو کریں۔









0 comments:
Post a Comment