بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
-:اجزاء
دودھ 1-1/2 لیٹر ▪
لائٹ براؤن شوگر 10 کھانےکےچمچ ▪
تازہ پسا کھوپرا 5 کھانےکےچمچ ▪
کشمش 3 کھانےکےچمچ ▪
موٹی سویاں 2 کپ▪
-:ترکیب
ایک سوس پین میں ہلکی آنچ پر سویوں کو بھون لیں۔ تاکہ ان کا کچا پن ختم ہو جائے۔ اس دوران مسلسل چمچہ چلاتے رہیے۔ بھوننے کے بعد سویوں کو کسی پیالے یا پلیٹ میں نکال لیں۔
اسی سوس پین میں دودھ، چینی، کشمش اور چینی کو شامل کر دودھ کو ابلنے کے لیے رکھ دیں۔ میں یہاں ڈبے کا فل کریم ملک استعمال کر رہی ہوں۔ اگر آپ کو خالص تازہ دودھ دستیاب ہے تو آپ وہ لے لیں۔ اور اسے پہلے اچھی طرح ابال لیں۔ اگر آپ کو کھوپرے کا ذائقہ پسند نہیں تو آپ ہری الائچی یا اس کا پاوڈر لے لیں۔ مجھے بذات خود الائچی کا ذائقہ اتنا پسند نہیں ، تو میں کھوپرا لے رہی ہوں۔ بہتر ذائقے کے لئے تازہ کدوکش کیا ہوا کھوپرا استعمال کریں۔
چینی آپ حسب ذائقہ لے سکتے ہیں۔ براؤن شوگر میں نارمل چینی کی بجائے کم میٹھا ہوتا ہے اس وجہ سے میں دس کھانےکےچمچ براؤن شوگر لے رہی ہوں۔ آپ اپنے حساب سے کم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔
چینی آپ حسب ذائقہ لے سکتے ہیں۔ براؤن شوگر میں نارمل چینی کی بجائے کم میٹھا ہوتا ہے اس وجہ سے میں دس کھانےکےچمچ براؤن شوگر لے رہی ہوں۔ آپ اپنے حساب سے کم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔
جب دودھ میں 1 سے 2 ابال آ جائیں تو اس میں بھنی ہوئی سویاں شامل کردیں۔ ایک ابال آنے کے بعد آنچ کو ہلکا کر دیں۔ ڈھکن لگا کر سویوں کو گلنے اور دودھ کے گاڑھا ہونے تک پکا لیں۔ وقفے وقفے سے چمچہ چلاتے رہیے۔ موٹی سویاں، پتلی سویوں کی نسبت گلنے میں زیادہ وقت لیتی ہیں۔اس وجہ سے چولہے کی آنچ کو ہلکا رکھیں۔
لیجئے ہماری گرما گرم دودھ کے سویاں تیار ہیں۔
▪ 2 cups vermicelli
▪ 10 tbsp brown sugar
▪ 5 tbsp freshly grated coconut
▪ 3 tbsp raisins
▪ 1-1/2 L whole milk
METHOD:-
In a saucepan add vermicelli or seviyan.
Stir and continuously roast vermicelli on a very low flame.
In the same saucepan add milk, brown sugar, grated coconut and raisins and let the milk come to a boil once the milk comes to a boil, add rosted vermicelli or seviyan and cook for 1 to 2 minutes on hight flame.
Reduce the flame to it's lowest and cook the vermicelli or seviyan till the seviyan gets cooked and the milk thickens.
You can serve this pudding hot, cold or at room temperature.

0 comments:
Post a Comment