بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
امید کرتی ہوں آپ سب ٹھیک ہوں گے۔ یہاں پر کل دن سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ موسم تو پہلے بھی خوبصورت تھا لیکن کل کی مسلسل بارش نے خزاں کے اس موسم کو اور بھی دلکش اور سہانا بنا دیا ہے۔ تو کیوں نہ اس ٹھنڈک کا مزا گھر کی بنی سویوں سے دگنا کیا جائے ۔
توچلئیےشروع کرتے ہیں۔
توچلئیےشروع کرتے ہیں۔
:اجزاء
سویاں 1کپ ▪
دودھ 2 کپ۔ ▪
چینی حسب ذائقہ ▪
خشک ناریل کدوکش کیا ہوا۔ 1/2کپ▪
پانی ابالنے کے لیے ▪
-:ترکیب
سب سے پہلے ایک چھوٹے سوس پین میں سویوں کو ہلکی آنچ پر ہلکا سا بھون لیں ۔ مسلسل ہلاتے جائیں۔ تاکہ سویاں جل نہ جائیں ۔ بھوننے کے بعد انکو چھان کر رکھ لیں ۔
علیحدہ دیگچی میں پانی کو ابالنے کے لیے رکھ دیں ۔ جب پانی کو ابال آ جائے تو اس میں سویاں ڈال دیں ۔ سویاں ابل جائیں تو ان کو چھان لیں ۔
اسی دیگچی یا سوس پین میں دودھ کو چینی اور کدوکش کئے ہوئے ناریل کے ساتھ ابالیں۔ جب دودھ اچھی طرح سے ابل جائے تو اس میں سویاں شامل کریں ۔3 سے 4 منٹ تک پکائیں ۔
لیجئے ہو گئی ہماری سویاں تیار۔
(ریسپی نوٹ)
سویوں کو پتلا یا گاڑھااپنی کی اپنی مرضی کےمطابق رکھیں ۔
خشک میواجات میں آپ اپنی مرضی کے مطابق کوئی سا بھی میوہ ڈال سکتے ہیں ۔
اچھے ذائقے کے لئےخشک ناریل کو اسی وقت کدوکش کریں جس وقت آپ نے سویاں تیار کرنی ہوں۔








0 comments:
Post a Comment