بسم اللہ الرحمن الرحیم
اجزاء:
▪ گائے کا قیمہ۔ 500 گرام
▪ پیاز۔ 1عدد
▪ ادرک کا پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
▪ لہسن کا پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
▪ پسی لال مرچ۔ 1/2 کھانےکاچمچہ
▪ پسا دھنیا 1/2 چائے کا چمچہ
▪ نمک۔ حسب ذائقہ
▪ پسا گرم مصالحہ 1/2 چائے کا چمچہ
▪ پسا زیرہ۔ 1/2 چائے کا چمچہ
▪ بھبے چنے۔ 4 کھانےکےچمچے
▪ خشخاش 1 چائے چمچے
▪ تیل۔ تلنے کے لیے
▪ تل والے نان۔ سرو کرنے کے لیے
▪ ہری مرچ۔ سجانے کے لیے
▪ ہرا دھنیا۔ سجانے کے لیے
▪ لیموں۔ سجانے کے لیے
▪ پیاز۔ سجانے کے لیے
لیجئے ہمارے سب کھانے کے اجزاء مکمل ہو گئے ۔اب ہم کوفتے بنانے کی طرف چلتے ہیں ۔
ترکیب:-
چوپر میں گائے کا قیمہ، پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ، پسا دھنیا، نمک، پسا گرم مصالحہ، پسا زیرہ، بھنے چنے اور خشخاش ڈال کر پیس لیں ۔
اب اس مکسچر کے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا لیں ۔
پیاز اور لیموں کو باریک لچھوں کی صورت میں کاٹ لیں ۔ ہری مرچ اور ہرے دھنیے کو بھے باریک کاٹ لیں ۔
ایک فرائنگ پین یا کڑاہی میں تیل شامل کریں۔ تیل گرم ہونے پر کوفتوں کو فرائی کر لیں ۔
اب ایک تل والا نان لیں ۔ اس پر اپنی پسند کے مطابق 3 سے 4 کوفتے رکھیں ۔ ہری مرچ، ہرا دھنیا، پیاز اور لیموں کے باریک لچھوں سے سجا کر پیش کریں ۔








0 comments:
Post a Comment