بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
اجزاء؛
گاجریں کدوکش 1 کپ ▪
گھی 2کھانےکےچمچ۔ ▪
سوکھا دودھ 1 کپ۔ ▪
دودھ 3/4 کپ۔ ▪
چینی 3 کھانےکےچمچ ▪
کٹے بادام پستے 2 کھانےکےچمچ ▪
کاجو 3 کھانےکےچمچ (موٹے پسے ہوئے)
ترکیب:-
ایک پین میں گھی گرم کر کے اس میں کدوکش کی ہوئی گاجروں کو ڈال کے 3-4 منٹ ساتے کر لیں ۔
اب اس میں سوکھا دودھ، پستے، بادام اور دودھ شامل کے مزید 3 منٹ کے لئے پکائیں ۔
چینی شامل کر کے اس کے حل ہونے تک پکائیں ۔ مکسچر کو ہلاتے رہیں ۔
اب اس میں کاجو شامل کریں مکسچر کو مسلسل ہلاتے رہیں حتی کہ یہ ایک ڈو کی شکل اختیار کر لے۔
ایک کھانےکاچمچ گھی شامل کر کے ہلکاسا مکس کر کے چو لہے سے اتار کے کسی بڑی پلیٹ میں نکال لیں تاکہ ٹھنڈا ہو جائے ۔
ٹھنڈا ہونے کے بعد چھوٹی چھوٹی بالز بنا کر اپنی مرضی کی شیپ دے کے کٹے باداموں سے سجا لیں ۔
(ریسپی نوٹ )
بالز کو شیپ دینے کے لیے آپ کوکیز کٹر استعمال کر سکتے ہیں ۔
گھی کی بجائے آپ کوئی سا بھی آئل، مکھن یا دیسی گھی کا استعمال کر سکتے ہیں ۔
______________________________________________
INGREDIENTES;
1 cup grated carrots
2 tablespoon ghee
1 cup milk powder
3/4 cup milk
3 tablespoon sugar
2 tablespoon chopped nuts (almonds and pistachios)
3 tablespoon cashew coarsely ground
METHOD:-
In a pan add 1 tablespoon ghee and sauté the grated carrots for 2 to 3 minutes.
Add milk powder and mixed nuts and add milk and cook for another 3 minutes.
Keep stirring the mixture.Now add sugar and cook until dissolved.
Add cashews and keep stirring until it forms a lump.
Add 1 tablespoon of ghee and stir and remove in a plate to cool the mixture۔
Once cool make small balls and give them shape and garnish with almonds.
(RESPIE NOTE)
You can use cookies cutter to shape the balls.
Instead of Ghee, you can use any cooking oil, butter or clarified butter.









0 comments:
Post a Comment