بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
امید کرتی اب سب اپنی اپنی زندگیوں میں ہنستے مسکراتے ہوں گیں ۔ آج میں جو آپکے لئے ڈش لے کر آئی ہوں وہ نہایت ہی منفرد اور آسان ہے ۔ ہماری ایک پڑوسن نے پچھلے سال سردیوں میں ، ہمیں یہ حلوہ بجھوایا تھا۔ جو کہ انہوں نے ایک پھل سے تیار کیا تھا۔پہلے اس پھل کے بارے میں جان لیتے ہیں ۔
انگریزی میں اس پھل کوquinces کہتے ہیں ۔ ہسپانوی زبان میںMembrillo ۔اور اردو میں جنگلی سیب کہتے ہیں
سیب اور ناشپاتی کے خاندان سے تعلق رکھنے والا یہ پھل شروع میں ناشپاتی سے ملتا جلتا ہے جب اس کا رنگ ہلکا سبز ہوتا ہے ۔موسم خزاں کے آتے ہی اس پھل کا رنگ ہلکے سبز سے پیلا ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔ اس پھل کا درخت16 سے 26 فٹ اونچا،جب کہ 13سے 20 فٹ چوڑا ہوتا ہے ۔ سخت اور انتہائی کھٹا ہونے کی وجہ سے اس پھل کو کچا کھانا مشکل ہے ۔جب کہ اس پھل کی دو ایسی اقسام بھی ہیں جنھیں کچا کھایا جا سکتا ہے ۔
اس پھل کو زیادہ تر جیم، ماملیڈ، جیلیز یا پوڈنگ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔
جن اجزاء سے یہ حلوہ تیار ہو گا وہ آپ نوٹ فرما لیں ۔
اجزاء:
جنگلی سیب 7-8 عدد ▪
چینی حسب ذائقہ ▪
تیل 1کپ ▪
کشمش 1/2 کپ ▪
پانی 1-1/2 کپ ▪
-:ترکیب
چلئیےشروع کرتے ہیں ۔
سب سے پہلے جنگلی سیبوں کو اچھی طرح دھو
کر، چھیل لیں ۔ان کے بیج نکال کر انہیں چار ٹکڑوں میں کاٹ کے کدوکش کر لیں ۔
اب ایک دیگچی میں کدوکش کئے ہوئے جنگلی سیب اور پانی شامل کریں ۔درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکا لیں ۔
جب پانی اچھی طرح خشک ہو جائے تو اس میں تیل شامل کریں اب اسے اچھی طرح بھون لیں۔ جب یہ مکسچر تیل چھوڑ دے تو آپ زائد تیل کو کسی صاف پیالی میں نتھار لیں ۔
اب اس میں اپنی مرضی کے مطابق چینی اور کشمش شامل کریں ۔ میں نے تقریبا 10-12 کھانےکےچمچ چینی شامل کی ہے۔ آپکو اس حلوے میں جتنی کھٹاس اور مٹھاس پسند ہے اس حساب سے چینی کو کم یا زیادہ کر لیں۔مزید 5 سے 6 منٹ چینی گھلنے تک اس کو پکائیں ۔
لیجئے ہو گیا جنگلی سیبوں کا حلوہ تیار
سرونگ ڈش میں نکال کر کشمش سے سجائیں اور پیش
کریں
(ریسپی نوٹ )
نتھارے ہوئے تیل کو آپ کسی بھی دوسری ڈش میں زیر استعمال لا سکتےہیں۔
سخت ہونے کے باوجود، کدوکش کرنے سے یہ پھل جلدی نرم ہو جاتا ہے ۔
______________________________________________
INGREDIENTS:-
▪ 7-8 quinces
▪ Sugar. as taste
▪ 1cup. oil
▪ 1/2 raisins
▪ 1-1/2cup water
METHOD:
Peel and grate the quinces.
In a pot add the grated quince and water.
Cook until water dries out completely, over medium high heat.
Now add the oil and cook until the oil begins to separate. Stir continuously so that mixture doesn't burn.
Drain excess oil.
Now add sugar and raisins. Stir almost 5 minutes until sugar dissolve completely.
Serve cool or at room temperature.
(RESPIE NOTE )
You can use the excess oil to make any other dish.
Despite being hard, after grating quinces, they soften quickly.
0 comments:
Post a Comment