بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اجزاء :-
▪ 400گرام Hake fish(بغیر سکن اور کانٹوں کے )
▪ جھینگے 100 گرام
▪ دودھ 40 ملی لیٹر
▪ پیاز 50 گرام
▪ لہسن کے جوے 2 عدد
▪ دھنیےکے پتے تھوڑے سے
▪ بریڈ کرمبز 50 گرام
▪ نمک حسب ذائقہ
▪ کالی مرچ حسب ذائقہ
▪ سوکھا میدہ تھوڑا سا
▪ تیل تلنے کے لیے
سرونگ کے لیے:-
▪ میونیز 100 گرام
▪ پیاز 40 گرام باریک لچھوں میں کاٹ لیں ۔
▪ ¤مکس سلاد کے پتے 40 گرام
ترکیب:-
پیاز اور لہسن کے جووں کو چھیل کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔
بریڈکرمبز کودودھ میں بھگو دیں ۔
فوڈ پروسیسر میں ہیک فش، جھینگے، پیاز، کالی مرچ، نمک، ہرے دھنیے کے پتے اور بریڈکرمبز کو شامل کر کے پیس لیں ۔
اس مکسچر کے تقریبا آٹھ کٹلس بنا لیں۔
فرائینگ پین میں تیل کو گرم کریں ۔
اب ان کٹلس پر سوکھا میدہ لگا کر انکو فرائی کر لیں ۔
یہ کباب اوپر سے گولڈن براؤن اور اندر سے جوسی ہونگے۔
آپ ان کبابز کو میونیز، سلاد کے پتوں اور پیاز کے لچھوں کے ساتھ سرو کر سکتے ہیں ۔
•••••••••••••••••
INGREDIENTS:-
▪ 400g hake fish ( without skin and thorns)
▪ 100 g prawns
▪ 40 ml milk
▪ 50 g onion
▪ 2 garlic cloves
▪ Salt to taste
▪ Black paper to taste
▪ Few Onion leaves
▪ 50 g breadcrumbs
For serving:-
▪ 100 mayonnaise light
▪ 40 g onion
▪ 40 g mixed salad leaves
METHOD:-
First peel and chop the onion and garlic cloves.
Soak bread crumbs in milk.
In a food processor put hake fish, peeled prawns, onion, garlic, salt, white paper, coriander leaves and breadcrumbs. Mix until mixture gets a manageable paste.
Heat the oil in a pan. Flour lightly and fry them until golden on the outside and juicy on the inside.
You can serve these cutlets with few leaves of mixed lettuce, fresh onion cut into thin slices and with mayonnaise.









0 comments:
Post a Comment