بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
امید کرتی ہوں آپ سب خیریت سے ہونگے ۔ آج کے ریسپی نہایت آسان ہے ۔ تو چلئیےشروع کرتے ہیں ۔ بیف ود فرائیڈ رائس بنانے کے لیے آپکو جن اجزاء کی ضرورت ہے ۔ وہ درجہ ذیل ہیں ۔
اجزاء:
▪ بیف انڈر کٹ 300 گرام
▪ چاول 300گرام
▪ ہری پیاز 1 عدد
▪ شملہ مرچ 1اعدد
▪ گاجر 1عدد
▪ تیل 1/4 کپ
▪ لہسن کے جوے 4سے5 عدد کٹے ہوئے
▪ انڈے 2عدد
▪ وویسٹرشائرسوس 2 کھانےکےچمچ
▪ کالی مرچ پسی ہوئی 1/2 چائے کا چمچ
▪ نمک حسب ذائقہ
▪ چائنیز سالٹ 1 چائے کا چمچہ
ترکیب:-
پہلے بیف سلائس کو تھوڑے سے تیل کے ساتھ سوتے یا شیلو فرائی کر کے ایک طرف رکھ دیں ۔
چاولوں کو ابال کےچھان کے ایک طرف رکھ دیں ۔
ہری پیاز، شملہ مرچ اور گاجر کو چھوٹے کیوبز میں کاٹ لیں ۔
ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں ۔ اس میں کٹا ہوا لہسن شامل کر کے بھون لیں ۔
اسک بعد اس میں انڈے، سبزیاں اور بیف شامل کریں ۔ 1 سے 2 منٹ تک تیز آنچ پر پکانے کے بعد اس میں چاولوں کو شامل کریں ۔
پھر اس میں وویسٹرشائرسوس، نمک ، کالی مرچ، اور چائنیز سالٹ شامل کر کے مکس کریں ۔
آخر میں گرما گرم سرو کریں ۔
لیجئے چاول ہمارے ہو گئے تیار








0 comments:
Post a Comment