بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
امید کرتی ہوں، آپ سب خیر خیریت سے ہوں گے ۔اور میری ریسپی سے اپنے گھر والوں کا دل جیت رہے ہوں گے ۔ آج کی ریسپی بھی بہت آسان اور پروٹین سے بھر پور اور خاص کر ان لوگوں کے لئے ہے جو میری طرح چوکلیٹ اور کوکونٹ کے دیوانے ہیں ۔ اس ریسپی کو بنانے کے لئے آپکو کسی اوون کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔
تو چلئیےشروع کرتے ہیں ۔اسکو بنانے کے لیے جن چیزوں کی ضرورت ہے وہ درجہ ذیل ہیں ۔۔۔
:اجزاء
کوکونٹ آئل ایک چوتھائی کپ ▪
شہد ایک چوتھائی کپ۔ ▪
پساناریل دوکپ ▪
ڈارک چوکلیٹ(%80) ایک سوپچیس گرام ▪
نمک ایک چٹکی۔ ▪
پستے،بادام،کشمش سجاوٹ کے لیے۔ ▪
-:ترکیب
سب سے پہلے ناریل کے تیل کو مائیکروویو میں کچھ سکینڈز کے لئےرکھیں تا کہ پگھل جائے۔ اس میں شہد اور ایک چٹکی نمک شامل کر دیں۔
اب اس میں پساناریل شامل کر کے اچھی طرح سے مکس کر لیں۔
اب اس مکسچر کو ایک چوکور پین میں ڈال کے پھیلا لیں ۔15 سے 20 منٹ کے لیے فریزر میں رکھ دیں ۔
چوکلیٹ کو ڈابل بوائلر پر پگھلا لیں۔
اب اس چوکلیٹ کو کوکونٹ کے مکسچر کے اوپر پھیلا دیں ۔بادام، پستے یا کشمشس کو چوپ کر کے اوپر سپرنکل کریں۔ اور دوبارہ سے دو گھنٹے کے لئے فریزر میں رکھ دیں ۔
سیٹ ہونے پر چوکور ٹکڑوںمیں کاٹ کر سرو کریں ۔
(ریسپی نوٹ)
اس ریسپی میں نمک کا استعمال کوکونٹ کے فلیور کو ۔انخینس کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
پین کو بٹر پیپر لگانے سے کوکونٹ بارز نکالنے میں آسانی رہےگی۔
اگر آپ گرمی کے موسم ان بارز کو بنا رہے ہیں تو انکو کاٹنے کے بعد فریج میں ہی رکھیں۔
کوکونٹ کے آئل کے استعمال کی وجہ سے ان بارز کو جس وقت سرو کرنا ہو اسی وقت فریزر سے نکالیں ۔
اگر آپ کو ڈارک چوکلیٹ پسند نہیں تو آپ اپنی مرضی کی کوئی سی بھی چوکلیٹ استعمال کر سکتے ہیں ۔








2 comments:
Nice. I will try this respite soon.
Thanks for liking the respie. Means alot to me.
Post a Comment