بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آج کی ہماری ریسپی خاص کر بچوں کے لیے ہے۔ آج " دا کوسینا 00" میں فرنچ فرائز ود گارلک اینڈ اوریگانو بننے جا رہے ہیں۔ فرنچ فرائز تقریبا بچوں سے لے کر بڑوں سبھی کو پسند ہوتے ہیں۔ بازار سے بنے بنائے فرنچ فرائز بچوں کو خرید کر دینے سے بہتر ہے آپ انھیں گھر میں اپنے ہاتھوں سے صاف ستھرے بنا کر دیں۔ تھوڑی سی کو شش سے بچوں کو مختلف طریقوں سے اگر آپ ایک ہی چیز بنا کر دیں گی تو بچے بھی اسے شوق سے کھائیں گے۔ تو چلئیے شروع کرتے ہیں۔ اجزاء اس کے لیے بہت ہی تھوڑے سے چاہیئے۔ آلو تقریبا ہر گھر میں اور ہر وقت موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمیں لہسن چاہیئے۔ جو کہ ہمارے ہر کھانے میں لازمی جزو کی طرح سمجھا جاتا ہے۔ اوریگانو ایک اٹالین ہرب ہے جو زیادہ تر پیزا میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آسانی سے کسی بھی بڑی شوپ سے آپ کو تازہ یا خشک مل جائے گا۔
اجزاء:-
▪ آلو 4 عدد درمیانے
▪ لہسن کے جوے 2 عدد (کدوکش کئے ہوئے)
▪ اوریگانو 1 چائےکاچمچ
▪ نمک حسبذائقہ
▪ تیل تلنےکےلیے
▪ آلو 4 عدد درمیانے
▪ لہسن کے جوے 2 عدد (کدوکش کئے ہوئے)
▪ اوریگانو 1 چائےکاچمچ
▪ نمک حسبذائقہ
▪ تیل تلنےکےلیے
ترکیب:-
آلوؤں کو دھو اور چھیل کر کاٹ لیں۔ایک بڑے پیالےمیں کٹے ہوئےآلو، کدوکش کیا ہوا لہسن، اوریگانو اور نمک ڈالیں۔
اب تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ اور 20 سے 25 منٹ کے لئےچھوڑ دیں۔
اب کڑاہی میں تیل گرم کر فرنچ فرائز کو فرائی کرلیں۔
لیجئے آپ کے فرنچ فرائز تیارہیں۔
INGREDIENTS:-
▪ 4 Potatoes medium size
▪ 2 garlic cloves grated
▪ 1 tsp Oregan
▪ Sal to taste
▪ Oil for frying
▪ 2 garlic cloves grated
▪ 1 tsp Oregan
▪ Sal to taste
▪ Oil for frying
METHOD:-
Wash and peel the potatoes than cut them into fries.
In a bowl put fries along with grated garlic cloves, oregano and salt.
Mix them well and leave for 20-25 minutes.
Than fry them in hot oil. Your garlic and oregano flavoured fries are ready.
In a bowl put fries along with grated garlic cloves, oregano and salt.
Mix them well and leave for 20-25 minutes.
Than fry them in hot oil. Your garlic and oregano flavoured fries are ready.








0 comments:
Post a Comment