Powered by Blogger.

Welcome

Ads 468x60px

SOME RANDOM COOKING BLOG AND CHIT CHAT

Followers

Featured Posts

Search This Blog

Search

Blogroll

Popular Posts

Pages

BTemplates.com

About

¿Buscabas Algo?

Quien cocina aquí:

My Photo
THE COCINA 00
Don't forget to Like, Coment✒and Share✔ my Simple Recipes. Thank You!
View my complete profile

Friday, 2 November 2018

Pasta With Tuna Sauce

                         بسم اللہ الرحمن الرحیم 

              السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

آج جو میں آپ کے لئے ڈش لے کر آئی ہوں  وہ  بنانے میں جتنی آسان ہے ۔کھانے میں  اتنی ہی مزیدار۔ میں امید کرتی ہوں ایک دفعہ یہ پاستہ بنانے کے بعد،  ہمیشہ آپ کے  کھانے کی میز کی زینت بنتا رہے گا۔  تو چلئیےشروع کرتے ہیں ۔

پاستہ ود ٹیونا سوس بنانے کے لیے ہمیں جن اجزاء کی ضرورت پڑے گی وہ درجہ ذیل ہیں 

اجزاء:-
▪  پاستہ  4 کپ
▪  ٹیونا مچھلی  3 کین
▪  پیاز درمیانے  2 عدد
▪  لہسن کے جوے  3 عدد
▪  نمک   حسب ذائقہ
▪  کٹی لال مرچ  1/2 چائے کا چمچ
▪  ٹومیٹو ساس  390 گرام
▪  اوریگانو  1 کھانےکاچمچ
▪  تیل  حسب ضرورت 

بسم اللہ 
چلئیےشروع کرتے ہیں ۔

سب سے پہلے ایک دیگچی میں پانی کو نمک اور  تیل  کے ساتھ گرم کریں ۔  پھر اس میں پاستہ  ڈال کے نرم ہونے تک ابال لیں ۔ چھان کر ایک طرف رکھ دیں ۔
پیاز اور لہسن کو چھیل کر باریک باریک چوپ کر لیں ۔ اب ایک سوس پین میں  تھوڑا سا تیل گرم کریں ۔ اس میں پیاز کو ڈال کر ٹرانسپیرنٹ ہونے تک سوتے کر لیں ۔ پھر اس میں لہسن شامل کریں۔
لہسن کو ہلکا سا سوتے کرنے کے بعد اس میں  ٹومیٹو سوس، نمک اور کٹی لال مرچ شامل کریں ۔ ہلکی  دھمی آنچ پر سوس کو 1-2 منٹ تک پکائیں ۔
ٹیونا فش کے کینز کو کھول کر چھلنی میں رک دیں تاکہ جس تیل میں ٹیونا فش کو محفوظ کیا گیا تھا ۔ وہ سارا تیل نکل جائے ۔ اب اس ٹیونا فش کو سوس میں  شامل کریں  ۔ہلکی دھیمی آنچ پر1-2 منٹ تک پکائیں ۔
لیجئے ہمارے  ٹیونا فش سوس تیار ہو گئ۔
اب پہلے سے ابالے گئے  پاستے کو تیار کی گئ سوس میں  شامل کریں ۔
اچھی طرح سے پاستے اور سوس کو مکس کریں ۔ اوپر سے  اوریگانو چھڑکیں ۔ پلیٹ میں نکال کر گرما گرم سرو کریں ۔

INGREDIENTS:-
▪  4   cups pasta
▪  3   cans tuna fish
▪  2   medium onions
▪  3   garlic  cloves
▪  Salt to taste
▪  1/2 tsp chili flakes
▪   390 g tomato sauce
▪   1tbsp  oregano
▪  Oil as required
METHOD:-
In a large  pot, put enough  water and salt. When it comes to boil add pasta into it. Cook for a few minutes, when this is done, remove from the fire strain and than set aside.
Wash and chop the onions and garlic cloves very fine.
In a saucepan add a little oil and throw them in chopped onion. And sauté them until they are transparent.
Now add chopped garlic sauté for few seconds.
Incorporate fried tomatoes sauce , salt and chili flakes. Now Cook the tomato sauce  almost 1-2 minutes over medium high heat.
Add three cans of drained  tuna fish  to the tomato sauce and stirr almost 1 or 2 minutes.
Now add pasta to the cooked tuna sauce  and mix well with a help of espatula. And we're ready. Sprinkle some oregano and serve hot.

0 comments:

Post a Comment

 
 

Diseñado por: Compartidísimo
Scrapping elementos: Deliciouscraps©